فلپائن کی تاریخ کے سب سے بڑے شمسی منصوبے کے لیے جے اے سولر ماڈیولز کی فراہمی

کادیز شہر، فلپائن، 10 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اعلیٰ ترین شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے بڑے عالمی اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے فلپائن کی تاریخ کے سب سے بڑے شمسی فوٹووولٹیک (پی وی) توانائی منصوبے میں استعمال کے لیے وسط اکتوبر تک 92.5 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی مکمل کرلی ہے۔

JA Solar Logo/

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

نیگروساوکسیڈینٹل صوبے کے کادیز شہر میں قائم یہ تنصیب 132.5 میگاواٹ کی کل گنجائش کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں سے 92.5 میگاواٹ جے اے سولر کے جے اے کے 310 وواٹ کے پی6-72ماڈیولز سے لیس ہوں گے، جس میں 30 میگاواٹ سے زیادہ ابتدائی مقام پر تنصیب بھی شامل ہے۔ نیگروساوکسیڈینٹل صوبہ خط استوا کے قریب واقع ہے اور یہ تنصیب ساحل سمندر سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تنصیب پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 56 میٹر فی سیکنڈ(125 میل فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ سخت ہواؤں، اور مرطوب و نمکین موسم میں بہترین کارکردگی کے شمسی ماڈیولز کی ضرورت پڑتی ہے جو ممکنہ انحطاط (پی آئی ڈی)، نمکین پھوار کے ہاتھوں کٹاؤ اور ہوا کے دباؤ کے خلاف مزاحمت رکھتے ہوں۔

بڑے پیمانے پر 100 فیصد پی آئی ڈی محفوظ سیل بنانے والے دنیا کے پہلے ادارے کی حیثیت سے جے اے سولر صنعت کے معروف پی آئی ڈی محفوظ ماڈیولز بناتا ہے۔ اگست 2014ء کے اوائل میں جے اے سولر نے اعلان کیا تھا کہ اس کے انتہائی موثر پولی کرسٹلائنریسیم ماڈیولز نے 500 گھنٹے کا پی آئی ڈی ٹیسٹ پاس کرلیا ہے جو ٹی یوویایسیوڈی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یہ ٹیسٹ 85 درجہ سینٹی گریڈ، 85 فیصد اضافی نمی اور 1,000 وولٹ سسٹم وولٹیج میلان کے انتہائی سخت حالات میں کیا گیا۔

رواں سال مارچ میں جے اے سولر کے نمکین دھند مزاحم پی وی ماڈیولز نے ڈبل اسٹینڈر آئی ای سی 61701 سالٹ مسٹ کوروژن ٹیسٹ (شدت کی سطح 6) پاس کیا، جسے ٹی یووینورڈ نے کیا تھا۔ 112 دن کی جانچ کے بعد جے اے ماڈیولز نے 2 فیصد سے کم بھی توانائی گھٹاؤ کو ظاہر کیا۔ بوجھ کارکردگی کی صورت میں جے اے سولر جے اے پی 6 ماڈیولز انتہائی شدید ہواؤں (2400 پی اے) اور برفانی بوجھ (5400 پی اے) میں بھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہیں جو طویل المیعاد استحکام اور توانائی پیداوار کی موثریت کو یقینی بنا رہا ہے۔

جے اے سولر کے صدر جناب جیان سی نے کہا کہ “کادیز شہر میں شمسی منصوبے کے لیے ماڈیولز کی فراہمی فلپائن مارکیٹ میں جے اے سولر کا پہلا داخلہ ہے، جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موجودگی کے ہمارے عہد اور اعتماد کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جے اے سولر کے ماڈیولز کی بہتر پی آئی ڈی مزاحمت، کارکردگی اور بھروسہ مندی فلپائن کے انتہائی گرم اور مرطوب حالات میں موثر اور بھروسہ مند بجلی پیداوار کو یقینی بناتی ہے۔

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog