اسلام آباد7فروری (پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے جنازے میں شرکت کیلئے پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر خزانہ مرحوم پرنس کریم الحسینی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ دعائیہ تقریب لزبن میں ہوگی۔محمد اورنگزیب کی پرتگال روانگی کا مقصد پرنس کریم آغا خان چہارم کے جنازے میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔دعائیہ تقریب میں وزیر خزانہ کی شرکت سے پاکستان کی جانب سے اظہار تعزیت اور عقیدت پیش کیا جائے گا۔وزیر خزانہ کی اس اہم دورے سے پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان دیرینہ تعلقات کی تجدید کا بھی اظہار ہوتا ہے۔
Next Post
ڈیجیٹل میڈیا کوباضابطہ بنانے کیلئے پیکا قانون نافذ کیا ہے،عطا اللہ تارڑ
Fri Feb 7 , 2025
اسلام آباد7فروری (پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے وزیرعطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا کوباضابطہ بنانے کیلئے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا قانون نافذ کیا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کی اطلاعات ونشریات کے بارے میں قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا تشدد […]
