ٹوبہ ٹیک سنگھ : مچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدو د،سماجی حلقوں کی تشویش

ٹوبہ ٹیک سنگھ:  پنجاب میںمچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدود، چھوٹے شہر ڈینگی وائرس کی زد میںہیں۔ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ اور مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں سرکاری سطح پر مچھر مار مہم کا آغا زکیا ہے، چھوٹے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث مچھر کی بہتات ہے جس سے ڈینگی وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہےںجس سے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں کے مکین براہ راست ڈینگی وائر س کے حملوں کی زد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سرکاری سطح پر گھر گھرا سپرے کی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکتے ہوئے اس کا بروقت تدارک کیا جاسکے ۔

Latest from Blog