ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب میںمچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدود، چھوٹے شہر ڈینگی وائرس کی زد میںہیں۔ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ اور مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں سرکاری سطح پر مچھر مار مہم کا آغا زکیا ہے، چھوٹے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث مچھر کی بہتات ہے جس سے ڈینگی وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہےںجس سے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں کے مکین براہ راست ڈینگی وائر س کے حملوں کی زد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سرکاری سطح پر گھر گھرا سپرے کی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکتے ہوئے اس کا بروقت تدارک کیا جاسکے ۔
Next Post
ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی کا امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع
Mon Sep 30 , 2013
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی نے امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق چیئر مین بورڈفصیح الدین خان کی خصوصی ہدایات پر امتحانی فارم درجہ نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ برائے سالانہ امتحانات۴۱۰۲ءجمع کرانے کی آخری تاریخ ۰۳ ستمبر۳۱۰۲ سے […]
