Facebook
RSS

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ کامیابی کے ساتھ مکمل

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ کامیابی کے ساتھ مکملپر تبصرے بند ہیں
نومبر 11, 2015
Web Desk

گوچین، چین، 10 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر–16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 26 اکتوبر 2015ء کو کامیابی کے ساتھ گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں اختتام کو پہنچا۔

The 16th Guzhen Lighting Fair bustling with oceans of visitors.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151106/0861510821

مجموعی طور پر 234,373 ملکی و غیر ملکی مہمان مختصر پانچ روزہ نمائش کی جانب متوجہ ہوئے۔ مرکزی ہال نے 68,194 مہمانوں کو دیکھا، جن میں 112 ممالک اور خطوں کے 3,419 افراد شامل تھے۔ مہمانوں کی تعداد میں 2014ء کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ پورا مقام مقامی اور غیر ملکی مارکیٹوں کے تاجروں سے بھرا ہوا تھا۔

مرکزی ہال کا علاقہ 30,000 مربع میٹر سے زیادہ کا احاطہ کیے ہوئے تھا، جس نے 616 معروف اداروں کی توجہ حاصل کی۔ بالائی اور زیریں بہاؤ کی مکمل پیداواری زنجیر کا احاطہ کرتی مصنوعات کی متعدد اقسام دیکھی جا سکتی تھیں، جن میں کمرشل لائٹنگ، بجلی کی روشنی، آؤٹ ڈور لائٹنگ، ایل ای ڈی روشنی اور روشنی کے لوازمات شامل تھے۔ جامع مصنوعاتی فہرست میں مکمل نئے ڈیزائن کو وسیع پیمانے پر لاگو کیا گیا۔

روشنی کی صنعت میں اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ بہت سارے اجلاس، فورمز اور سرگرمیاں ہوئیں، جیسا کہ “گلوبل لائٹنگ ڈیزائنر سیلون”، ” 2015ءچین انٹرنیشنل لائٹنگ ڈیزائن کمپی ٹیشن نامنی ورکس کمنٹس، “12 واں چائنا لائٹنگ کیپٹل انڈسٹری سمٹ فورم”، “16 ویں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلے میں نمائش کرنے والوں کے لیے تقریب تقسیم اعزازات اور 2015ء بین الاقوامی لائٹنگ ڈیزائن کمپی ٹیشن ایوارڈز”، وغیرہ۔ مارکیٹ معلومات، ٹیکنالوجی پیشرفت اور انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کے طریقوں روشنی کی صنعت کے نئے رحجانات کی رہنمائی کے لیے ماہرین اور پیشہ ورانہ ٹیمیں جمع ہوئیں۔

میلے کے ساتھ پہلا گوچین لائٹنگ فیسٹیول 21 سے 27 اکتوبر تک ہوا۔ فیئر اور فیسٹیول “دن میں نمائش کا دورہ اور رات میں روشنیوں کا لطف اٹھانے” کی سب سے نمایاں خصوصیت کا حامل تھا۔ “گوچین خواب، چونگ شان خواب اور چین خواب” کے موضوع پر اس روشنی میلے نے روشنی کے اثرات، ایک زبردست رات کے منظر اور روشنی کے انوکھے سحر کو ظاہر کرنے کے تکنیکی و ثقافتی اجزاء کے ساتھ مقامی روشنی کو ملایا، اس کے ساتھ ساتھ شہر کی صنعتوں کو ترویج دینے کے لےی گوچین قصبے کی روشنی صنعت اور سیاحتی ثقافتی وسائل کے موضوع پر رنگین ثقافت کو پیش کیا۔

17 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (بہار ایڈیشن) کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جو 18 سے 21 مارچ 2016تک گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔ ہمیں اگلے گوچین روشنی میلے میں ایک مرتبہ پھر ملاقات کا شرف بخشیں اور بہار کی ایک شاندار افتتاحی تقریب کی توقع رکھیں۔

ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en/Home

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151106/0861510821

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز