یونین پے کارڈ رکھنے والے غیر ملکی باشندوں کے لیے آسٹریلیا میں چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس جاری

شنگھائی، چین، 11 نومبر 2015/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس پیش کرنے والی واحد بین الاقوامی بینک کارڈ ایسوسی ایشن ہے ۔ یونین پے انٹرنیشنل نے 11 نومبر اعلان کیا کہ وہ چین کے ویزا ایپلی کیشن سروس سینٹر کے تعاون سے یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) رکھنے والے افراد کے لیے آسٹریلیا کے پانچ شہروں، سڈنی، ملبورن، کینبرا، برسبین اور پرتھ میں چینی ویزا ایپلی کیشن سروس سینٹرز پر VIP ایکسپریس سروس پیش کررہا ہے۔ یہ سروس ویزا درخواست پر عمل کے وقت کو کافی کم کرے گی اور یوں آسٹریلیا کے باشندوں کو چین کے سفر میں بڑی سہولت فراہم کرے گی۔

آسٹریلیا میں اس سروس کے اجرا میں دو عوامل نے سہولت دی: 1) آسٹریلیا میں مختلف یونین پے کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور مقامی باشندوں میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، 2) چین اور آسٹریلیا کے درمیان افراد کی سطح پر تبادلہ تواتر کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ اب آسٹریلیا کے یونین پے کارڈ رکھنے والے افراد آسٹریلیا پوسٹ یا بینک آف چائنا (آسٹریلیا) کے جاری کردہ اپنے یونین پے کارڈز پیش کرکے چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ وہ ان مراکز پر موجود کتابچوں سے یونین پے کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

یونین پے انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کائی جیان بو کہتے ہیں کہ یونین پے کارڈز کے اجرا کا سلسلہ تیزی سے بڑھنے کے ساتھ ہم کارڈ رکھنے والے افراد کے حقوق اور کارڈ کے حامل غیر ملکی افراد کی طلب کو پورا کرنے کے لیے متوجہ کرنے کے نظام کو بہتر بنانے سے وابستہ ہیں۔ ایک بین الاقوامی ادائیگی منصوبے کی حیثیت سے یہ یونین پے کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ یہ ویزا درخواست ایکسپریس سروس کارڈ رکھنے والے افراد کے کارڈ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنا سکتی ہے اور مزید غیر ملکی دوستوں کو چین کے دورے کی جانب کھینچ سکتی ہے۔ یوں چین اور بیرون ممالک کے درمیان رابطے کو سہارا دیتی ہے۔

اس وقت آسٹریلیا میں متعدد ادارے یونین پے کارڈز کے اجرا کے عمل کو تیز کررہے ہیں۔ مئی میں یونین پے انٹرنیشنل نے چین میں متواتر رابطہ رکھنے والے مقامی افراد کے لیے چینی یوآن اور آسٹریلوی ڈالرز میں لوڈ کیے جانے کے قابل پری پیڈ کارڈ لوڈ اینڈ گو چائنا کے اجرا کے لیے آسٹریلیا پوسٹ کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ دونوں اداروں نے آسٹریلیا کے فٹ بال سپر اسٹار ٹم کیہل کو بھی مدعو کیا تھا کہ وہ اس پروڈکٹ کے نئے سفیر بنیں اور اس لازمی چینی سفری کارڈ کے فوائد سے سیاحوں کو آگاہ کریں۔

اب تک چین سے باہر 40 ممالک اور خطوں میں 46 ملین یونین پے کارڈز جاری ہو چکے ہیں۔ یونین پے کارڈز دنیا بھر میں 26 ملین تاجروں اور 19 لاکھ اے ٹی ایمز پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یونین پے سروس سسٹم بہتری کی جانب رواں بھی ہے: ایمرجنسی نقد مدد کی سروس چین اور 220 سے زیادہ بیرونی ممالک اور خطوں میں، ری فنڈ سروس 30 سے زیادہ بیرونی ممالک اور خطوں میں اور یونین پے وی آئی پی لاؤنجز رکھنے والے کئی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہے۔

آسٹریلیا میں یونین پے 80 فیصد اے ٹی ایمز، 50 فیصد کاروباری مراکز اور 97 فیصد ٹیکسیوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں، اعلیٰ تعلیم کے تقریباً تمام ادارے یونین پے کراس-بارڈر آن لائن ادائیگی سروس فراہم کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog