اے پی آر انرجی نے 102 میگاواٹ میانمار منصوبے کی 2016ء تک توسیع پر دستخط کردیے

جیکسن ول، فلوریڈا، 17 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– تیز تر بجلی حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی پی ایل سی (ایل ایس ای: APR) نے آج اعلان کیا ہے کہ میانمار میں اس کے 102 میگاواٹ کا منصوبہ 2016ء تک توسیع پاچکا ہے، جس کی مالیاتی شرائط ابتدائی معاہدے جیسی ہی ہیں۔ کارخانے کے لیے اصل ٹھیکے پر دستخط فروری 2014ء میں ہوئے تھے جو پابندی کے خاتمے کے بعد امریکی ادارے اور حکومت میانمار کے درمیان بجلی کی پیداوار کا پہلا معاہدہ تھا۔

APR Energy.

http://photos.prnewswire.com/prnh/20151116/287746
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

کیاؤکسے پاور پلانٹ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے جنوب میں واقع ہے جہاں 42 ملین افراد بجلی تک رسائی کے بغیر رہتے ہیں۔ یہ کلیدی تنصیب صرف 90 دن میں قائم کی گئی اور ملک میں تھرمل بجلی کے سب سے بڑے پلانٹس میں سے ایک ہے، جو چھ ملین سے زیادہ افراد کے لیے کافی بجلی فراہم کررہا ہے۔ اوائل ستمبر میں اسے پاور میگزین نے گیس سے چلنے والے سرفہرست پلانٹس کے اعزاز کا فاتح قرار دیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لارنس اینڈرسن نے کہا کہ “ہم جنوب مشرقی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک کی ترقی کو سہارنے میں مدد دینے کا مسلسل موقع ملنے پر خوش ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں میانمار میں کام کرنے والے پہلے امریکی ادارے کی حیثیت سے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں میانمار الیکٹرک پاور انٹرپرائز اور قومی حکومت کی صورت میں غیر معمولی کاروباری شراکت دار ملے۔ وہ اس منصوبے کی کایمابی سے مکمل طور پر وابستہ ہیں اور میانمار میں عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔”

ادارے کے ایشیا بحر الکاہل خطے کے مینیجنگ ڈائریکٹر کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ “میں اس عمل کی تکمیل پر میانمار کی وزارتوں اور عملے کو ان اے پی آر انرجی کی ٹیم کے ساتھ پیشہ ورانہ اور موثر تعاون پر مبارک باد دینا چاہوں گا۔ ہماری نظریں میانمار الیکٹرک پاور انٹرپرائز کے ساتھ مسلسل مثبت تعاون پر مرکوز ہیں۔”

اپریل 2014ء میں 82 میگاواٹ کی ابتدائی بجلی صلاحیت کے آغاز کے بعد اے پی آر انرجی نے 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں اضافی 20 میگاواٹ کی تنصیب کی تاکہ بہار کے
سالانہ خشک موسم کے دوران ہائیڈروپاور کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے۔

نصوبے کے بارے میں ایک مختصر وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں
اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.comپر ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

پریس فوٹو گیلری

Latest from Blog