صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے عرس پر کل ضلع ٹھٹہ میں عام تعطیل ہوگی

ٹھٹھہ12فروری (پی پی آئی)معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر جمعہ 14- فروری کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ منور عباس سومرو  کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت حضرت عبداللہ شاہ اصحابی ؒ کے 386 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 14- فروری 2025 بمطابق 15- شعبان 1446 ھ بروز جمعہ کو ضلع بھر میں مقامی سطح پر عام تعطیل رہے گہ۔نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ عرس کے موقع پر عومذہبی عقیدت کی پیش نظر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر عوام سے درخواست کی کہ وہ عرس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒکے عرس کے موقع پر ہر سال بڑی تعداد میں ملک بھر سیزائرین کی آمد متوقع ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی حکومت دریائے سندھ سے مزید چھ کینال نکالنے کا فیصلے ترک کرے:صدرالدین راشدی

Wed Feb 12 , 2025
کراچی12فروری (پی پی آئی) گرینڈڈیموکریٹک الائنس  کے رہنماپیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید چھ نئے کینال نکالنے کے فیصلے سے دستبردار ہوکر سندھ کو اس کے حصہ کا پانی دیا جائے۔ ایک بیان کے مطابق دریائے سندھ بچاؤ تحریک […]