یونین پے انٹرنیشنل نے “40 منتخب عالمی سیاحتی مقامات” ترجیحی منصوبے کا آغاز کردیا

شنگھائی، چین، 26 نومبر 2005ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 25 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ اب “40 منتخب عالمی سیاحتی مقامات” ترجیحی پروگرام کا آغاز کرتا ہے۔ اب سے 29 فروری 2016ء تک عالمی یونین پے کارڈ کے حامل افراد (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) دنیا بھر میں 300 سے زیادہ تاجروں کے پاس 15 فیصد تک رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام شاپنگ مقامات اور ریستورانوں جیسے روایتی تاجروں پر ہی نہیں، بلکہ ہوائی ٹکٹوں اور ہوٹل کے کمروں کی بکنگ، عوامی ٹرانسپورٹ اور تفریحات میں بھی خصوصی رعایت دیتا ہے، یوں سفر کے دوران کارڈ یافتگان کے ادائیگی تجربے کو جامع طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔

یونین پے انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چائنا ٹورازم اکیڈمی توقع رکھتی ہے کہ 2015ء میں چین کے بیرون ملک جانے والے سیاحوں کے اخراجات 1.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائیں گے اور مستقبل میں مستقل اضافہ جاری رہے گا۔ بیرون ملک سیاحوں کے اخراجات زیادہ معقول اور متنوع ہیں۔ چینی سیاحوں کے بیرون ملک اخراجات میں سب سے زیادہ اب بھی خریداری ہے، جن کے بعد رہائش اور نقل و حرکت پر اخراجات آتے ہیں۔ تفریح، کھانوں اور مقامات کے ٹکٹوں پر آنے والے اخراجات کے تناسب میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔ روز مرہ ضروریات چینی سیاحوں کی جانب سے سب سے زیادہ خریدی جانے والی مصنوعات کے طور پر مرحلہ وار پرتعیش مصنوعات کی جگہ لے رہی ہیں، جبکہ مقامی فراغت و تفریح کے پروگراموں پر اخراجات بھی بڑھ ہی رہے ہیں۔

رپورٹ عالمی سیاحوں کے سفر میں نئے رحجانات بھی متعارف کرواتی ہے: بڑے پیمانے پر، زیادہ تواتر اور تنوع کے حامل مقامات۔ مزيد برآں جن مارکیٹوں میں یونین پے کارڈز بڑے پیمانے پر جاری ہوئے ہیں، جیسا کہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور جاپان میں> مقامی افراد بھی خصوصی پیشکشوں اور رعایتوں کا لطف اٹھانے کے لیے بارہا یونین پے کارڈز استعمال کرتے ہیں۔

پروگرام دو امتیازی خصوصیات رکھتا ہے۔ پہلے یہ بیشتر سیاحتی مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔ روایتی مقامات کے علاوہ سیاحوں کی نئے پسندیدہ مقامات جیسا کہ انگ کور، بوراکے جزیرہ، بنٹان جزیرہ، سری لنکا اور سیشلس بھی پروگرام میں شامل ہیں، یوں کارڈ یافتگان کی متنوع سیاحتی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔۔ دوسرا، شامل تاجر بھی زیادہ متنوع ہیں۔ دکانوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ گرم حمام، شراب خانے، غوطہ خوری، گالف کے میدان، چائے خانے، عجائب گھر اور تھیم پارکس بھی اس میں شامل ہیں۔

اس وقت یونین پے غیر ملکی قبولیت نیٹ ورک 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں پر پھیل چکا ہے، جو سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے مقامات کا احاطہ کر رہا ہے۔ مزید برآں کارڈ استعمال کی وسعت میں مسلسل اضافے کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل کارڈ استعمال پیشکش اور سہولیات کے اپنے عالمی نظام کو آراستہ کرنے سے بھی وابستہ ہے۔ ہر سال یونین پے انٹرنیشنل ترجیحی پروگراموں کا ایک سلسلہ جاری کرتا ہے جو ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس، اہم کاروباری علاقوں اور سیاحتی مقامات کا احاطہ کر رہی ہیں اور اپنے عالمی کارڈ یافتگان کو بہترین اور عمدہ کارڈ استعمال تجربہ فراہم کررہی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog