جے این اے ایوارڈز 2016ء اعزاز زمرہ جات پیش کرتا ہے

ہانگکانگ، 3 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اگلے سال اپنے قیام کا پانچواں جشن منانے والے زیورات اور قیمتی پتھر کی صنعت کے اہم پلیٹ فارم جے این اے ایوارڈزنے اپنے اعزاز کے زمروں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعزاز جدت طراز اور بڑی کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات اور اداروں کو تسلیم کرتا ہے۔

مکمل ملٹیمیڈیا اعلامیہ: http://en.prnasia.com/mnr/jnaawards_201511en.shtml

تقریب کے منتظم، جے این اے (جیولری نیوز ایشیا)، نے چند زمروں میں تبدیلیاں کی ہیں تاکہ زیادہ خطوں کے لیے وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، اور دریں اثنا، چند زمروں کو مضبوط کرے جو معیار کے اسی مجموعے پر جانچےگئے ہیں۔ 2016ء میں جے این اے ایوارڈز11 زمروں کا حامل ہوگا، جس میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہوگا جس کو حاصل کرنے والے کا انتخاب منتظم کی جانب سے ہوگا۔

مذکورہ بالا فہرست میں مینوفیکچرر آف دی ایئر کے دو زمروں کو وسیع تر کیا گیا ہے تاکہ ساخت گری کے شعبے کے لیے وسیع تر اسٹیکہولڈر شمولیت کی حوصلہ افزائی ہو۔ آؤٹاسٹینڈنگانٹرپرائز آف دی ایئر کے زمروں کی وسعت بھی پھیلائی گئی ہے تاکہ آسیان اور چین کے خطوں سے باہر کے اداروں کو بھی اعزازات میں شمولیت کے لیے متاثر کیا جائے۔

جے این اے کے بانی، یو بی ایم ایشیا میں جیولری گروپ کے ڈائریکٹر آف بزنس ڈیولپمنٹاور جے این اے ایوارڈز ججوں کے پینل کے چیئرلیتیتیا چاؤ نے کہا کہ “منتظم کی حیثیت سے ہم تقریب کو بہتر بنانے اور زیادہ اہل درخواستوں کی توجہ مبذول کروانے کے لیے ہر سال خود کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ہم نے صنعت کی آواز کو بھی سنا اور ان کا جواب دیا۔ چند زمرہ ججوں کے لیے ویسے ہی معیار کے حامل ہیں اور ان زمروں کو زیادہ مقابلے کا بنائے گی۔

“مزید برآں،ہمآؤٹاسٹینڈنگانٹرپرائز آف دی ایئر زمرے کو پھیلا چکے ہیں تاکہ کوریا اور چین کے اداروں کو شامل کر سکیں۔ لہٰذا، کوریا، ہانگکانگ اور تائیوان میں اداروں کو زمرے میں داخل ہونے اور اپنی بہترین کاروباری مشق پیش اور ظاہر کرنے کا موقع ہوگا۔ ہماری نظریں آنے والے سال میں اعلیٰ معیار کی شخصیات اور اداروں کی بڑھتی ہوئی شرکت کا خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہیں۔”

2012ء میں اپنے آغاز سے اب تک جے این اے ایوارڈزنے اپنی کوششیں صنعتی اسٹیکہولڈرز کی کامیابیوں کی ترویج، صنعتی معیارات کو بڑھانے اور بہترین کاروباری مشقوں کو سہارا دینے سے وابستہ کی ہیں۔

جے این اے ایوارڈز 2016ء اپنے ہیڈ لائن پارٹنر کی حیثيت سے ریو ٹنٹو ڈائمنڈز اور چاؤ ٹائی فوک کو رکھتا ہے، جبکہ ڈایارف گروپ، اسرائیل ڈائمنڈ انسٹیٹیوٹ گروپ آف کمپنیز، شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج، اور گوانگڈونگلینڈہولڈنگز لمیٹڈ فخریہ شراکت دار ہیں۔

ججوں کے معیار اور 2016ء کے اوائل میں آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں مزید اعلانات کے لیے ساتھ رہیے۔ درخواستیں جمع کرنے کا عرصہ مارچ سے اپریل 2016ء ہوگا۔

ایوارڈ زمروں کی مکمل فہرست:http://www.jnaawards.com/AwardsEntry/tabid/4969/Default.aspx#.Vl6manYrKM8

جے این اے ایوارڈزمارکیٹنگ
یو بی ایم ایشیا (ہانگکانگ)
852-2516-2184+
marketing@jnaawards.com

Latest from Blog