سی ایس اے گروپ اور کینیڈین سفارتخانہ نے بین الاقوامی تجارت کے معیار کی اہمیت کے حوالے سے سیمنار کی میزبانی کی۔

بیجنگ، 09 دسمبر/پی آرنیوزوائر– چائنہ کے شہر بیجنگ میں سی ایس اے گروپ معروف عالمی معیار کی ترقی ، مصنوعات کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ اورچین میں کینیڈین سفارت خانے کے زیر اہتمام بین الاقوامی تجارت کے معیار کی اہمیت کے حوالے سے سیمنار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرنے والے مقررین میں آرجی فالکونی ، ایگزیکٹو نائب صدر گورنمنٹ اور کارپوریٹ افیئرز، جنرل کونسل اور کارپوریٹ سیکرٹری،سی ایس اے گروپ کے ہیلن ویلن کورٹ، سی ایس اے گروپ ایکزیکٹونائب صدر، سائنس اور انجینئرنگ اور عبوری ایگزیکٹو نائب صدر،ایشیاء کے گاے سینٹ جیکس، چین میں کینیڈا کے سفیر، ڈاکٹر وانگ یی یی، ڈائریکٹر اسٹینڈرڈائزنگ تھیوری اور اسٹریٹیجی انسٹی ٹیوٹ، چائنہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹینڈرڈائزیشن اور ڈاکٹر بوٹونگ، چائنہ کےاسٹینڈرڈائزیشن انتظامیہ شامل تھے۔

آر جے فیلکونی نے کہا کہ سی ایس اے گروپ کی بین الاقوامی سطح پرمعیار کی ترقی اور معلومات کے حصول کو بڑھانے کے لئے تنظیموں کو پیشکش کرنے کے حوالے سے ایک طویل تاریخ موجود ہے، ہم پیپلز جمہوریہ چین کی حکومت سے مل کر چینی تنظیموں کے ساتھ   معلومات کےا شتراک میں بہت خوش ہیں۔ ہم چائنہ میں معیار ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام جاری رکھیں گے اور دنیا کے معروف معیاری مصنوعات کو فروغ دینے اور جدت لانے میں حکومت اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چین کی حکومت عالمی مینوفیکچرنگ میں جدت، معیار اور پائیداری میں چین کو سب سے آگے لانے کے لئے زور دے رہی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے فروغ، کارکنوں کی کارکردگی ،حفاظت اور تربیت پر زور دینے سے ہی اس مقصد کو حاصل کرنے میں مددملنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سفیر گائے سینٹ جیکس نے کہا کہ چین میں کینیڈین سفارتخانہ اس قابل قدر سیمینار کی میزبانی کے لئےبہت خوش ہے۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کی ترقی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے استعمال ٹائم ٹومارکیٹ کو کم کرنے میں ایک مرکزی کردار ادا کرے گی جس سے کاروبار اور صارفین دونوں کا فائدہ ہوگا، جس سے ہمارے چینی شراکت داروں اور معروف کینیڈین معیارات کے ماہرین کے درمیان معلومات کےاشتراک میں تعاون کی سہولت کا موقع ملنے پروہ بہت خوش تھے۔

سی ایس اے گروپ عالمی مارکیٹوں کی ضروریات کو سمجھنے کے لئے عالمی سطح پر گاہکوں اور مینوفیکچررز کی مدد کے لئے تربیت اور خدمات پیش کرنے کے لئے سرگرمی جاری رکھے گی۔جس نے یورپ اور شمالی امریکہ سمیت عالمی مارکیٹوں کےلئے مصنوعات کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کی خدمات کی مکمل رینچ کے لئے سنگھائی ، گوانگ‌ژو ، کونشان میں لیبارٹریاں قائم کیا ہیں۔ سی ایس اے مستقبل میں چین میں گاہکوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کو تیز اور مقامی خدمات کو وسعت دے گا۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں :
سی اسی اے گروپ ایک خود مختار ،حفاظت کے لئے وقف رکنیت ایسوسی ایشن ، سماجی اور پائیداری انجمن ہے،اس کا علم اور مہارت معیار کی ترقی کا احاطہ، تربیت اور مشاورتی حل ، عالمی سطح پر خطرناک جگہ سمیت اہم کاروباری علاقوں کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کی خدمات فراہم کرنا اور صنعتی : نقل و حمل ، پلمبنگ اور تعمیرات، طبی ، حفاظت اور ٹیکنالوجی ، آلات اور گیس ، متبادل توانائی ، روشنی کے علاوہ پائیداری کے طور پر صارفین کی مصنوعات کی تشخیص کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ سی ایس اے کی تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ویزٹ کریں www.csagroup.org

میڈیا تعلقات سے رابطہ :
ہولی ہوانگ
ہل اینڈ نوکلٹن اسٹریڈیجیز
+65 6390 3346

Latest from Blog