یونین پے اور شراکت داروں نے مشترکہ طور پرکوئیک پاس جاری کردیا – جدید مالیات عوامی بہبود کو فائدہ پہنچاتی اور موبائل ادائیگی کا خاکہ مرتب کرتی ہیں

شنگھائی، چین، 15 دسمبر 2015ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے نے 12 دسمبر کو بیجنگ میں 20 سے زیادہ کمرشل بینکوں کے تعاون سے کوئیک پاس جاری کیا ہے، جو موبائل ادائیگی کے ایسے عہد کی رہنمائی کرتا ہے جو محفوظ تر اور زیادہ آسان ہے۔ اب سے صارفین صرف یونین پے کارڈز ہی کے ذریعے نہیں بلکہ اس کے موبائل حل یعنی کوئیک پاس کے ذریعے بھی ادائیگی کر پائیں گے، جو اس کی معروف عالمی ٹیکنالوجی کی جانب سے فراہم کردہ سہولت اور مالیاتی حفاظت رکھتا ہے۔

کوئیک پاس ایک نیا موبائل فون سروس حل پیش کرتا ہے جو بغیر چھوئے ادائیگی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کر رہا ہے جس میں این ایف سی، ایچ سی ای، ٹی ایس ایم اور ٹوکن ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس مرتبہ جاری کی گئی کوئیک پاس سروس جدید ایچ سی ای (یعنی ہوسٹ کارڈ ایمولیشن) اور ٹوکن ٹیکنالوجی پر بنیاد رکھتی ہے، جو حفاظت اور سہولت کا بہترین امتزاج پیش کر رہی ہے اور موبائل ادائیگی کے مرکزی رحجانات میں سے ایک کی نمائندہ ہے۔

اسے این ایف سی خصوصیات (مع اینڈرائیڈ 4.4.2 آپریٹنگ سسٹم یا اس سے زیادہ) کی ضرورت ہوتی ہے جس کے ذریعے ایک بینک کارڈ متبادل – یعنی کوئیک پاس کارڈ – بنایا جاتا ہے۔ اسمارٹ فون کوئیک پاس دستخط کے حامل کسی بھی پی او ایس ٹرمینل پر ٹیپ-اینڈ-گو ادائیگی کرنے کے لیے یا پھر یونین پے آن لائن پے منٹ یا (یو پی او پی) کے ذریعے محفوظ آن لائن ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس میں کسی ایس ایم ایس تصدیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اپنے مقابل سے تقابل میں یونین پے کوئیک پاس نہ صرف کارڈ یافتگان کی متنوع ادائیگی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ واضح طور پر برتری بھی رکھتا ہے۔ اول یہ کہ یہ محفوظ تر ہے۔ کئی سیکورٹی خصوصیات کی جدید ٹیکنالوجی کی جانب سے ضمانت دی گئی ہے جیسا کہ کرپٹو گرافک کلید اور کلاؤڈ تصدیق، کارڈ نمبر بھی پوائنٹ آف سیل پر ظاہر نہیں کیا جائے گا جو نجی حالت اور حساس ادائیگی معلومات کو موثر انداز میں محفوظ کرتا ہے۔ دوسرا یہ بہتر صارفی تجربہ پیش کرتا ہے۔ ادائیگی کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی یا کسی بھی ایپ تک کھولنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ صرف ڈسپلے کھولیں اور اسمارٹ فون کو پی او ایس ریڈر کے قریب لے جائیں اور ادائیگی کردیں۔

کوئیک پاس سے پہلے یونین پے نے ٹیلی کمیونی کیشن آپریٹرز، موبائل اور ویئرایبل ڈیوائس بنانے والوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے موبائل ادائیگی مصنوعات و خدمات کے سلسلے کا کامیاب اجرا کیا تھا جیسا کہ ایس ڈبلیو پی-سم، ای ایس ای ایمبیڈڈ حل اور ویئرایبل پے منٹ ڈیوائسز۔ کوئیک پاس کا اجرا یونین پے اور چینی مالیاتی اداروں کی جدت طرز اور موبائل ادائیگی خدمات پیش کرنے کی مشترکہ کوششوں کی علامت ہے جو محفوظ، آسان، بڑے پیمانے پر لاگو کرے کے قابل اور عوامی بہبود کے لیے فائدہ مند ہیں۔

کوئیک پاس موبائل ادائیگی چین میں 25 فرنچائز چینز میں دس ہزار سے زیادہ مقامات پر پہلے ہی دستیاب ہے جن میں کیریفور، میک ڈونلڈز، واٹسنز، فیملی مارٹ اور کوسٹا شامل ہیں، جو کوئیک پاس صارفین کے لیے خصوصی پیشکش دیتے ہیں۔ مزید تاجر بھی ممکنہ طور پر جلد ہی ساتھ آ جائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog