آدمی فضا سے چھلانگ لگاتا ہے بغیر خلائی لباس، بغیر دباؤ والے لباس، بغیر آکسیجن اور بغیر پیراشوٹ کے شارک مچھلیوں سے بھرے پانیوں میں “گندے پانی کے ذریعہ موت” کو روکنے کی یک بولی (بڈ) میں

-جب تک دنیا اس کو بچانے کے لیے ووٹ نہیں دیتی، وہ موت کا سامنا کرتا ہے-

لندن، برطانیہ/18 دسمبر، 2015-Death Challenge, Inc.، ایک نئی کاروباری مہم جو تجارتی طور پر پائیدار خدمت خلق کی مشق کرتی ہے، نے آج تک براہ راست نشر ہونے والے سب سے شاندار اور خطرناک واقعہ کی سرکاری تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ موت کا چیلنج1، موت کا غوطہ(http://DeathChallenge.com) وقوع پذیر ہو گا Good Friday، 25 مارچ2016، پانی کے عالمی دن والے ہفتے میں۔

Greenwich Mean Time (GMT) کے مطابق 3.33 بجے شام کو، “چیلنج کرنے والا” جو گمنام اور نقاب پوش رہے گا، جہاز سے 9.35 میل (15.3 کلومیٹر) زمین سے اوپر فضا سے چھلانگ لگائے گا، اور 50,300 فٹ غوطہ لگائے گا بغیر خلائی لباس، بغیر دباؤ والے لباس، بغیر آکسیجن اور بغیر پیراشوٹ کے، شارک مچھلیوں سے بھرے پانیوں میں –گندے پانی کے باعث موتکو روکنے کی ایک مہم میں۔ (http://DeathbyDirtyWater.org ).

“یہ مقصد چیلنج کرنے والے کےدل سے قریب ہے”(http://DeathChallenger.com) کمپنی کے نمائندے آئیڈین ڈوہرٹی (Aideen Doherty) نے کہا۔ “پانی سے پیدا ہونی والی بیماریوں سے دنیا کےسب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد، اس نے اس قابل حل مسئلے کے ڈرامائی اثرات کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ چیلنج کرنے والانے بھی اپنے سفر کے دوران گندا پانی پینے کے بعد مہلک بیماری کا سامنا کیا۔ سالانہ تقریباً 2 ملین لوگ گندے پانی کی وجہ سے مرتے ہیں؛ لہذا، اس بحران کو ختم کرنے کے لیے، چیلنج کرنے والااپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہے۔”

ایک بے نظیر اور بے مثال واقعہ، موت کا غوطہ عالمی طور پر pay-per-view ناظرین کے لیے براہ راست چلایا جائے گا، جو سب رائے دینے کے اہل ہوں گے کہ آیا “چیلنج کرنے والے کوبچایا” جائے یا نہیں، جان بچانے کا سامان پیش کر کے۔ دونوں آن لائن ناظرین اور وہ جو غوطہ کے مقام پر موجود ہیں چیلنج کرنے والےکی اعتماد کی تاریخی چھلانگ سے قبل اور دوران ووٹ خرید سکتے ہیں، تین ممکنہ لائف لائنز کو “ہاں” یا “نہیں” کہہ کر۔ قطعی طور پر، چیلنج کرنے والے کی جانب سے کوئی لائف لائن قبول نہیں کی جائے گی جب تک عالمی سطح پر ایک ارب ووٹ نہیں خریدے جاتے، جو کہ ان افراد کی ممکنہ تعداد کی ایک علامت ہے جنہیں زندگی کے بنیادی عنصر -صاف پانی- تک رسائی حاصل نہیں۔

لائف لائن ایک میں (جو 25,000 – 20,000 فٹ پر فعال ہوتی ہے) ایک چکر لگاتا جہاز ایک پیراشوٹ اچھالے گا جسےچیلنج کرنے والاتعاقب کرنے کی کوشش کرے گا اور تقریباً ناممکن صورتحال کا سامنا کرے گا۔ میں

لائف لائن دو (جو 20,000 – 15,000 فٹ پر فعال ہوتی ہے) ایک حفاظتی چھتری باز (skydiver) تھکے ہوئے اور آکسیجن سے محروم چیلنج کرنے والےکا تعاقب کرے گا، بغیر حفاظتی سامان کے پہلا بین الفضائی رابطہ مکمل کرنے کی ایک کوشش کے طور پر۔ لائف لائن تین میں(جو 15,000 – 7,000 فٹ پر فعال ہوتی ہے)، ایک جہاز دو رسیاں چھوڑے گا، جنہیں چیلنج کرنے والاپکڑنے اور پانی میں اسکائے سرف (skysurf) کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر چیلنج کرنے والااسکائے ٹو (skytow) کا غلط اندازہ لگاتا ہے، وہ جہاز سے ٹکرا سکتا ہے یا پر یا دم کے کنٹرول نکال سکتا ہے۔ اگر چیلنج کرنے والے کے سامنے جہاز سے خروج کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے، اسے آکسیجن فراہم کرنے کے لیے ایک حفاظتی ٹیم چھوڑنے کا اضافی اختیار بھی موجود ہے۔ بہر حال، یہ لائف لائن صرف تب فعال ہو گی جب 7.125 بلین ووٹ حاصل کر لیے جائیں گے – جو اس کے مساوی ہے گویا کل نسل انسانی ایک آدمی کو بچانے کے لیے ووٹ دے رہی ہے اور دنیا کے تمام لوگ صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔

موت کے چیلنج میں عالمی کامیابی میں حصہ ملانے کے دیگر طریقے(http://savethechallenger.com) بشمول آن لائن دیکھنے کے لیے pay-per-view (فی منظر ادائیگی) ٹکٹ،جہاز کے ذریعہ یا غوطہ کے مقام پر کشتی سے دیکھنے کے لیے VIP ٹکٹ – یا پانی کے اندر شارک مچھلیوں کے ساتھ تصادم کے مقام پر – چیلنج کرنے والےکے ساتھ فضا کی سواری خریدنے کا خصوصی اختیار۔

“چھلانگ کے خطرات یادگار کے مقابلے میں زیادہ ہیں،” کمپنی کا ترجمان آئیڈین ڈوہری کہتا ہے۔ “جیسے ہی وہ چھلانگ لگائے گا، چیلنج کرنے والا دیوانگی کی حد تک کم ہوا کا دباؤ، منجمند کرنے والا درجہ حرارت اور آکسیجن کی شدید قلت محسوس کرے گا، جن میں سے ہر ایک قریبی موت تک لے جا سکتا ہے۔”

چیلنج کرنے والا دنیا کا انتہائی تجربہ کار ایتھلیٹ ہے، جس نے گزشتہ 30 سالوں کے دوران 20000 فضائی غوطے (skydives)، 5000 سے زیادہ بلند غوطے اور ہزاروں گھنٹے کے بغیر جنگلے کے غوطے مکمل کیے ہیں گریٹ وائٹ شارکس کے ساتھ۔ وہ حالیہ عالمی ریکارڈ کے مقابلے میں 260 گنا زیادہ بلند غوطہ میں زندہ بچنے کے لیے مختلف طریقے آزمائے گا – ماؤنٹ ایورسٹ سے دو گنا بلندی تک پہنچتے ہوئے۔

چیلنج کرنے والا موت کے چیلنج میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والا پہلا شخص ہے۔ موت کا چیلنج 1، موت کا غوطہ، یہ زمرہ 10 کا واقعہ ہے، بچنے کے صفر امکان پیش کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ موت کا چیلنج 1 فیچر بھی کیا جائے گا اور نئے اور معروف فنکاروں کی جانب سے موسیقی کے آلات کے ساتھ معاونت یافتہ ہو گا۔ دنیا کے کئی بدترین سماجی، اقتصادی اور انسانی مسائل کے خاتمے کے لیے موت کا چیلنج آگاہی بڑھانے اور موت کے چیلنج کی خدمت خلق کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے انتہائی خطرناک واقعات میں بہترین ایتھلیٹس کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔

Death Challenge Inc.، ڈیتھ چیلنج فاؤنڈیشن اور The Death Dive کا آڈٹ اور توثیق بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کی جانب سے کی جائے گی۔ موت کے چیلنج کے متعلق مزید معلومات کے لیے اور اس متعلق کہ دنیا گندے پانی کے باعث موتکا خاتمہ کس طرح کر سکتی ہے، براہ مہربانی دیکھیں: http://DeathChallengeDay.com

ایڈیٹر کا نوٹ: ذرائع ابلاغ کے سوالات اور پریس کٹ کے مواد کے لیے براہ مہربانی رابطہ کریں: pressoffice@deathchallenge.com

ڈیتھ چیلنج برانڈ کے متعلق

Death Challenge, Inc., Death Challenge Foundation, اور Many People, One Voice تجارتی طور پر پائیدار، خدمت خلق میں اجتماعی طور پر حصہ لیتے ہیں جس کا مقصد آگاہی بڑھانا اور ضرروری تعاون فراہم کرنا ہے دنیا کے بدترین سماجی، اقتصادی اور انسانی مسائل کے خاتمے کے لیے۔ Death Challenge مختلف مقاصد کو نمایاں کرنے کے لیے انتہائی خطرناک واقعات میں بہترین ایتھلیٹس کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔ Death Challenge 1 کے نام سے پہلے واقعے کا مقصد گندے پانی کے باعث اموات کی روک تھام ہے۔

Latest from Blog