37 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (گوانگ چو) دو نمائشی مراکز میں ہوگا

گوانگ چو، چین، 12 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر(سی آئی ایف ایف) یعنی بین الاقوامی فرنیچر میلہ رواں سال مضبوطی کے ساتھ واپس آئے گا؛ سی آئی ایفایف (گوانگ چو) نے اعلان کیا ہے کہ 18 سے 21 اور 28 سے 31 مارچ 2016ء تک اپنی آئندہ نمائش کے لیے چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس (پاچو کمپلیکس) کے ساتھ ساتھ دوسرے مقام کے طور پر پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو (پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپو) کا انتخاب کیا ہے۔

پاچو کمپلیکس کے ایریا سی سے قربت اور پاچو میٹرو اسٹیشن کے ذریعے ایریا بی سے باہم منسلک پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپوسی آئی ایف ایف کے پہلے مرحلے کے دوران آؤٹ ڈور اینڈ لیژرشعبےکی میزبانی کرے گا، جو نئے گھریلو ڈیزائن خیالات اور مصنوعات کو نمایاں کرنے کرنے کے لیے آزادانہ طرز زندگی میں بیرونی اور گارڈن فرنیچز کو شامل کر رہا ہے۔

پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپو کی پہلی منزل جدید ڈیزائنپیش کرے گی، جو آؤٹ ڈور اور تفریحی رہائشی علاقہ تخلیق کر رہی ہے۔ دوسری منزل اہم آؤٹ ڈور فرنیچر برانڈز پیش کرے گی جبکہ تیسری منزل آؤٹ ڈور فرنیچر صنعت کی چین کو ایک نئے اور مکمل سورسنگ ماڈل تخلیق کرنے کے لیے یکجا کرے گی۔

سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) میں پاچو کمپلیکس میں ایک انوویٹو ڈیزائن ہال شامل ہوگا تاکہ پرکشش فرنیچر مصنوعات کو جدید ڈیزائن خیالات کے ساتھ پیش کیا جا سکے جو نئے مواد اور جدید پیداواری عمل کے بھی حامل ہوں تاکہ انسانوں کے گھریلو ڈیزائن کے خیال کو نمایاں کر سکیں۔

میلہ اسمارٹ گھریلو حلوں کی بھی نمائش کرے گا جو جدید گھریلو خودکار نظام اور جدید ٹیکنالوجی اور ڈیوائسزپیش کرے گا، جو صارفین کو ڈیجیٹل دور میں قابل مقدر اسمارٹ گھر تخلیق کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ابھرتی ہوئی فرنیچر صنعت کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کی حیثیت سے سی آئی ایف ایف ہر سال گوانگ چو اور شنگھائی میں دو سیشن رکھتی ہے۔ سب سے بڑے نمائشی علاقے، بہترین نمائش کنندگان اور مہمانوں کی بڑی تعداد اور ساتھ ساتھ مصنوعات کی مکمل رینج اور معیاری خدمات کی بدولت سی آئی ایف ایف بڑے پیمانے پر چینیوں کی میزبانی میں بین الاقوامی فرنیچر میلے کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے میلان میں سیلون دیل موبائل جیسی ہی سطح کا۔

سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) میلے کے دو مرحلوں کے دوران شریک اداروں کو 750,000 مربع میٹر کا نمائشی علاقہ پیش کرے گا، جس میں پہلے مرحلے میں 18 سے 21 مارچ 2016ء تک گھریلو فرنیچر/گھریلو سجاوٹ اور گھریلو پارچہ جات/آؤٹ ڈور اور لیژراور 28 سے 31 مارچ 2016ء تک دفتری فرنیچر/فرنیچر مشینری اور خام مواد کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

نمائش کنندگان یہاں رجسٹر ہو سکتے ہیں: http://www.ciff-gz.com
مزید معلومات کے لیے: http://ciff.fairwindow.com/

سی آئی ایفایف کے بارے میں
37 ویں سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) کی میزبانی چائنا نیشنل فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، ہانگ کانگ فرنیچر اینڈ ڈیکوریشن ٹریڈ ایسوسی ایشن کر رہے ہیں جبکہ انتظام چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چو ایگزیبیشن جنرل کارپوریشن کررہی ہے۔

سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) دنیا میں دفتری فرنیچر اور چین میں کلاسیکی فرنیچر شعبے کا سب سے بڑا حصہ رکھتا ہے اور واحد پلیٹ فارم ہے جو آؤٹ ڈور فرنیچر پر مکمل توجہ کا حامل ہے۔ سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) مارچ 2016ء میں 30 سے زیادہ ممالک کے بین الاقوامی معروف برانڈزاور 190 ممالک اور خطوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔

سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) گوانگ چو بایون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 40 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ صارفین سن گانگ ڈونگ یا پاچو میٹرو اسٹیشن کے لیے میٹرو لائن 8 بھی پکڑ سکتے ہیں اور اخراج سی سے نکل جائیں۔

Latest from Blog