میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس کی عالمی ایس ڈی این-ممکن الاسٹک انٹرکنکشن اور انٹرنیٹ ایکسچینج سروس کی فراہمی کے لیے شراکت داری

شراکت داری دنیا بھر میں ایک زبردست انٹرکنکشن پلیٹ فارم تخلیق کرتی ہے جو ملٹی-کلاؤڈ کنیکٹیوٹی، پیئرنگ اور الاسٹک-اے پی آئی سے چلنے والی گنجائش ترتیب کو ممکن بناتا ہے

برسبین، آسٹریلیا 14 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– سافٹ ویئر پر منحصر الاسٹک انٹرکنیکٹیوٹی فراہم کرنے والے میگاپورٹ لمیٹڈ (اے ایس ایکس: MP1) (میگاپورٹ) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے امریکی ماتحت ادارے نے اتحاد کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور یوں ایمسٹرڈیم انٹرنیٹ ایکسچینج بی وی (“اے ایم ایس-آئی ایکس”) کے لیے خصوصی عالمی الاسٹک کلاؤڈانٹرکنکشن شراکت دار بن گیا ہے۔

میگاپورٹ لوگو۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160114/8521600265
http://photos.prnasia.com/prnvar/20150203/8521500675LOGO

شراکت داری میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس کی قوت کو یکجا کرتی ہے تاکہ انٹرکنکشن استعمال کے معاملات کی وسیع رینج فراہم کی جائے، جس میں ملٹی-کلاؤڈ کنیکٹیوٹی، آئی پی ٹریفک “پیئرنگ” کا تبادلہ، اے پی آئی بنیاد پر آرڈرنگ اور صارفی ضروریات پر منحصر گنجائش کو درست حجم میں رکھنا شامل ہیں۔ صارفین میگاپورٹ ساخت میں اے ایم ایس-آئی ایکسپیئرنگ سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اے ایم ایس-آئی ایکس کے انٹرنیٹ ایکسچینجز کے صارفیننیٹ ورک اور کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے میگاپورٹ کے الاسٹک کنیکٹیوٹیحلوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شراکت داری میگاپورٹ کی الاسٹک کلاؤڈانٹرکنکشن خدمات کو موجودہ اے ایم ایس-آئی ایکس مارکیٹوں تک لاتی ہے جس میں ایمسٹرڈیم شامل ہے اور دو بڑے اداروں کی ساخت کو باہم ملا کر انٹرنیٹ پیئرنگسروسز کی صنعت کے ریزہ ریزہ ہونے کے عمل سے نمٹتا ہے کلیدی پیئرنگمقامات تک زیادہ بڑی رسائی تخلیق کی جائے۔

میگاپورٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈینورمیڈکس نے کہا کہ “اے ایم ایس-آئی ایکسانٹرنیٹ ایکسچینجز پر پیئرنگ شراکت داروں کی بڑی تعداد کو لانے کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “وہ دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ ایکسچینجز میں سے ایک چلا رہے ہیں۔ اے ایم ایس-آئی ایکس اور میگاپورٹ کی ساخت کو منسلک کرنا انٹرنیٹ ساتھیوں کے لیے متعلقہ مواد، کلاؤڈ سروسز اور اختتامی-صارف نیٹ ورک تک رسائی کا زبردست موقع تخلیق کرتا ہے۔”

ڈینورمیڈکس چیف ایگزیکٹو افسر ,میگاپورٹ کریڈٹ: پاؤل میکملن۔

اے ایم ایس-آئی ایکس چیف ایگزیکٹو افسر جاب وٹمین نے کہا کہ شراکت داری اے ایم ایس-آئی ایکس کے اثر میں گنجائش کی نئی سطح لائے گی۔ “دنیا بھر میں الاسٹک کنیکٹیوٹی کی فراہمی کے لیے میگاپورٹ کی قوت کے بل بوتے پر اے ایم ایس-آئی ایکس شراکت داری اور اپنے آزاد اور تقسیم شدہ پیئرنگ ماڈل کی توسیع اور ساتھ ساتھاے ایم ایس-آئی ایکسبرانڈ کو دنیا بھر میں بڑھانے پر خوش ہے۔”

میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس امریکا میں شکاگو اور سان فرانسسکو بے ایریا میں ایک دوسرے کے صارفین کے لیے خدمات پیش کرنا شروع کریں گے اور ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں بھی۔

میگاپورٹ کے بارے میں

میگاپورٹالاسٹک انٹرکنکشن میں عالمی رہنما اور بانی ادارہ ہے۔ جنوری 2014ء میں کام کے آغاز کے بعد اب میگاپورٹزبردست نمو کا تجربہ اٹھا چکا ہے اور پہلے ہی آسٹریلیا، سنگاپور اور ہانگ کانگ میں چھ مارکیٹوں میں 200 سے زیادہ صارفین کے لیے خدمات پیش کررہا ہے۔ اس نمو کو ڈیٹا کھپت میں مسلسل اضافے اور ساتھ ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز کی زبردست مانگ کی وجہ سے مزید تحریک ملی ہے۔ میگاپورٹ کو آسٹریلیا سے باہر، بشمول کینیڈا، امریکا، یورپ اور ایشیا کی دیگر مارکیٹوں جیسا کہ سنگاپور اور جاپان میں، نیٹ ورکس کی تعمیر اور انہیں چلانے کا متنوع اور عالمی آپریشنل تجربہ رکھنے والے ایک انتظامی ٹیم نے بنایا تھا۔ میگاپورٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.megaport.com۔

اے ایم ایس-آئی ایکس کے بارے میں

1990ء کی دہائی کے اوائل میں بننے والا اے ایم ایس-آئی ایکس (ایمسٹرڈیم انٹرنیٹ ایکسچینج) ایک غیر جانبدار، غیر منافع بخش اور آزاد انٹرنیٹ ایکسچینج ہے جو ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز میں قائم ہے۔ 4.5 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ تک کی چوٹی کی انٹرنیٹ ٹریفک کا اے ایم ایس-آئی ایکس میں 750 سے زیادہ آئی پی نیٹ ورکس کے درمیان تبادلہ کیا جاتا ہے، جو اسے دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ ایکسچینج بناتی ہے۔

اے ایم ایس-آئی ایکس پلیٹ فارم تمام اقسام کے آئی پی ٹریفک، معمول کے آئی پی ڈیٹا، وائس اوور آئی پی، موبائل انٹرنیٹ ٹریفک سے وڈیو کے لیے اعلیٰ معیار کی آئی پی انٹرکنکشن اور پیئرنگ سروسزفراہم کرتا ہے۔ پیئرنگ ان نیٹ ورکس کو اپنے اختتامی-صارفین (صارفین واداروں) کو مستحکم، تیز اور لاگت کے لحاظ سے موثر انٹرنیٹ سروسزپیش کرنا ممکن بنایا ہے۔

اے ایم ایس-آئی ایکس دنیا بھر میں پہلے موبائل پیئرنگ پوائنٹس کی میزبانی بھی کرتا ہے: گلوبل جی پی آر ایس رومنگ ایکسچینج (جی آر ایکس)، موبائل ڈیٹا ایکسچینج (ایم ڈی ایکس) اور آئی پی ایکس نیٹ ورکس (انٹر-آئی پی ایکس) کا پہلا انٹرکنکشن۔ اے ایم ایس-آئی ایکس بیرون ملک دو ایکسچینجز پھیلاتا ہے: ایشیا بحر الکاہل خطے میں اے ایم ایس-آئی ایکس ہانگ کانگ اور کوراچاؤ میں اے ایم ایس-آئی ایکس کیریبیئن۔ اے ایم ایس-آئی ایکس کا ماتحت ادارہ اے ایم ایس-آئی ایکس یوایس اے انکارپوریٹڈ امریکا میں اے ایم ایس-آئی ایکس بے ایریا، اے ایم ایس-آئی ایکس شکاگو اور اے ایم ایس-آئی ایکسنیویارکپھیلاتا ہے۔ http://www.ams-ix.net

میگاپورٹ کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات:
وینڈی ہل
سیفائرکمیونیکیشنز
موبائل: +61427 173 203
ای میل: wendy@sapphirecommunications.com.au

اے ایم ایس-آئی ایکسکے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات:
پاؤلین ہارسوئیکر
اے ایم ایس-آئی ایکس
ٹیلی فون: 99 89 305 20 (0) 31+
موبائل: 1648 4893 6 (0) 31+
+31(0)6 4893 1648
ای میل: pr@ams-ix.net

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160114/8521600265
لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20150203/8521500675LOGO

Latest from Blog