جدید طرز پر ایشیا پیسفک صارفین تک رسائی کے لئے گروپ ایم کا لائن کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ کا اعلان

ہانگ کانگ ، 19 جنوری ، 2016 ء / پی آرنیوزوائر / — گروپ ایم نے جاپان کی لائن کارپوریشن کے ساتھ پورے ایشیا پیسفک میں ایک تاریخی میڈیا شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ لائن ایک آزاد کال اور پیغام رسانی کی اپلیکیشن ہے جو دنیا میں نہایت تیزی کے سے بڑھتے ہوئے بات چیت کے پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے، جو کہ اپنے 212 ملین ماہانہ فعال صارفین جن میں زیادہ تر ایشیا پیسفک مارکیٹ جیسے تائیوان ، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا جیسے ممالک شامل ہیں، کے ساتھ اپنے عالمی صارفین کی بنیاد کو تیزی سے توسیع دے رہا ہے۔ یہ کثیر جہتی معاہدہ فوری طور پر شروع ہو جائے گا اور یہ اس علاقے میں گروپ ایم کے گاہکوں کی مدد کرنے کے لئے قائم کردہ بہت سی نئی میڈیا شراکت داریوں میں سے ایک ہے۔

لائن برانڈز کو حقیقی وقت میں محفوظ طریقے سے سامعین کے ساتھ بات چیت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ لائن ایک فوری اسمارٹ فون میسنجر ہے جسے صارفین مسلسل چیک کرتے ہیں تاکہ برانڈز کوبروقت اور متعلقہ رسائی حاصل کرسکیں۔ چونکہ لائن ایک کلوزسوشل نیٹ ورکنگ سروس ہے جس میں زیادہ تر صارفین ذاتی جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، یہ صارف کے لئے قابل اعتماد معلومات کے ایک منبع کے طور پر مباشرت کا کام کرتا ہے اور ساتھ ہی برانڈز کے لئے ایک قابل اعتماد ماحول فراہم کرتا ہے۔ لائن پر صارف کی اہلیت سے متعلق سخت پالیسیوں کا اضافی فائدہ مشتہرین کو ملتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کوئی جعلی اکاؤنٹس موجود نہیں۔

مارک پیٹرسن ، سی ای او، گروپ ایم ایشیا پیسفک نے کہا:”کلائنٹ ایشیا بحر الکاہل میں اپنے ناظرین تک پہنچنے کے لئے سب سے زیادہ جدید طریقوں کے لئے ہماری طرف دیکھتے ہیں۔ لائن ایشیا میں علاقائی سطح پر تیارکردہ نہایت تیزی سے بڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے اور مسلمہ طور پر صارفین کی شمولیت کے لئے ایک نیا اہم ذریعہ ہے۔ ہماری ایجنسیاں پہلے ہی میڈیا کی منصوبہ بندی میں پلیٹ فارم کو شامل کرنے کے لئے صارفین کی مدد کر رہی ہیں، اور ہم نے اس شراکت داری کو لائن کی ڈیجیٹل مصنوعات کو ان کے برانڈز کے لئے سخت ترمحنت کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔”

یہ معاہدہ گروپ ایم ایجنسیز کے صارفین کو موثر قیمتوں، نئی اشتھاری مصنوعات تک فوری رسائی کے ذریعے مقابلتاً فائدہ فراہم کرتا ہے اور مناسب عملدرآمد کے لئے منفرد پلیٹ فارم کی خصوصیات اور صارفین کی ترجیحات پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کرتا ہے۔

لائن کارپوریشن کے سینئر نائب صدر، کارپوریٹ سیلز کے سربراہ سنتارو تباتا نے کہا:”آجکل، صارفین سے مواصلات اور کسٹمر ریلیشن مینجمنٹ کے لئے میسنجر ایپلیکشنز استعمال کرنے کا عالمی رجحان ہے جو برانڈز کو ان کے سامعین کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ گروپ ایم کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ، ہم صارفین کے ساتھ مزید برانڈز منسلک کریں گے۔ لائن ٹریننگ سیشن کے ذریعے ہم لائن کی منفرد مواصلات کے ماحول کے لئے سب سے زیادہ مؤثر مارکیٹنگ کے حل اور مارکیٹ کے معروف اسٹینڈرڈز قائم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔”

گروپ ایم ایشیا پیسفک کے ٹریڈنگ کے نائب سربراہ نک بنز، نے کہا:”دنیا بھر میں آن لائن صارفین – جن میں اے پی اے سی کے صارفین بھی شامل ہیں – نے اُن پلیٹ فارم اور خدمات کے لئے ترجیحات بتادی ہیں جن پر وہ اعتبار کرتے ہیں۔ لائن کی قُربتی نوعیت ان صارفین کو زیادہ پسند ہے جو زیادہ تر ذاتی سماجی نیٹ ورکنگ کے تجربے کے حامی ہیں اور اندرونی طور پر اس قابل اعتماد سیٹنگ کے ساتھ صارفین کو قابل اعتبار برانڈ سے منسلک کر کے گروپ ایم اور لائن اپنے گاہکوں کواپنے صارفین تک احسن بلکہ بلا تعطّل طور پر پہنچنے میں مدد دیں گے۔”

گروپ ایم کے بارے میں
گروپ ایم ایک معروف عالمی میڈیا سرمایہ کاری مینجمنٹ کمپنی ہے جو ڈبلیو پی پی میڈیا ایجنسیز جن میں مائنڈ شیئر،ایم ای سی،میڈیا کام، میکسس اور ایسنس سمیت پروگرامیٹک ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ،اکزاسز، جیسی ذیلی کمپنیوں کے لئے اصل کمپنی کے طور پرکام کرتی ہیں۔ یہ تمام کمپنیاں اپنے طور پر معروف مارکیٹ پوزیشنز کی حامل ہیں۔ گروپ ایم کا بنیادی مقصد بحیثیت ایک رہنما اور ٹریڈنگ میں ساتھی ، مواد کی تشکیل ، کھیل ، ڈیجیٹل ، خزانہ ، ملکیتی آلے کی ترقی اور کاروبار کی دیگر اہم صلاحیتوں کے لئے ڈبلیو پی پی کے میڈیا اداروں کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔ گروپ ایم کا ارتکاز اپنے گاہکوں، اسٹیک ہولڈرز اور لوگوں کو مارکیٹ کا بے مثال فائدہ فراہم کرنے پرہے۔

گروپ ایم کے بارے میں مزید جاننےکے لئے www.groupm.com پر جائیں۔
ٹوئٹر پر یہاں فالو کیجئے @GroupMWorldwide
لنکڈ ان پرگروپ ایم کو اس لنک پر فالو کیجئے  https://www.linkedin.com/company/groupm

لائن کارپوریشن کے بارے میں
لائن کارپوریشن ایک جاپان بیسڈ کمپنی ہے اور 230 سے ​​زائد ممالک میں استعمال ہونے والی ایک عالمی سروس لائن میسنجر اپلیکیشن کو چلاتی ہے۔ یہ ایک کے مقابل ایک اور گروپ پیغام رسانی کی مفت سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں مفت گھریلو اور بین الاقوامی صوتی اور ویڈیو کالز بھی دستیاب ہیں۔ میسنجر ایپلیکشن ،جوکہ مقبول ورچوئل اسٹیکرز– رنگ برنگے ایموٹیکونز – بھیجنے کے کام آتی ہے ، کے علاوہ کمپنی کھیل سے لے کر تصویری اشتراک تک غیر پیغام رسانی کی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔ لائن کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اس لنک پر جائیں – http://linecorp.com/en/

میڈیا رابطے:

David.Grabert@GroupM.com
8092.279. 212 1+ (U.S.)

Samantha.Kops@GroupM.com
8347. 357. 929 1+ (U.S.)

Latest from Blog