آسٹریلیا نے نئی بین الاقوامی سیاحتی مہم شروع کردی

سڈنی، 26 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر/–ٹورازم آسٹریلیا نے اپنی نئی مہم شروع کردی ہے، جس کی توجہ ملک کے عالمی معیار کے بحری و ساحلی تجربات کو نمایاں کرنے پر ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مہمانوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

انٹرایکٹوملٹیمیڈیا نیوز ریلیز کا تجربہ یہاں اٹھائیں: http://www.multivu.com/players/English/7742051-tourism-australia/

نئی تخلیق، ٹورازم آسٹریلیا کی عالمی آسٹریلیا جیسا کچھ نہیں مہم، کی رونمائی یوم آسٹریلیا پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران باضابطہطور پر کی گئی تھی جس میں آسٹریلیا کے وزیر امور خارجہ جولی بشپ نے شرکت کی تھی۔

تقریب کے مہمانوں کی زبردست ‘ورچوئلریئلٹی’ ڈسپلے اور پانی کے موضوعات پر تصاویر سے تواضع کی گئی جو برائنٹ پارک کے مشہور بینک آف امریکاونٹرولیجمیں واقع آئس رنکپر پروجیکٹ کی گئیں اس کے علاوہ نئے نشریاتی اشتہار کی رونمائی بھی کی گئی، جس میں آسٹریلیا کے اداکار اور ٹورازم آسٹریلیا کے عالمی سفیر کرس ہیمسورتھ کی آواز شامل ہے۔ تقریب کی میزبانی آسٹریلوی باورچی کورٹس اسٹون نے کی اور مہمانوں نے لیوکمینگن کے خصوصی طور پر تیار کردہ آسٹریلوی طعام نامے کا لطف اٹھایا۔

ٹورازم آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جان اوسلیوان نے کہا کہ نئی مہم کی توجہ آسٹریلیا کی کلیدی مسابقتی برتریوں میں سے ایک پر ہوگی۔

“پہلے ہی 70 فیصد غیر ملکی مہمان اپنے دورۂ آسٹریلیا کے حصے کے طور پر آبی یا ساحلی تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے یہ مہم ہماری تمام کلیدی مارکیٹوں میں مضبوطی ظاہر کرے گی۔

“آسٹریلیا پہلے ہی اپنے عالمی معیار کے قدرتی حسن کی وجہ سے معروف ہے، لیکن دنیا ہمارے آبی و ساحلی تجربات کی وسعت، گہرائی اور معیار کی مکمل قدردانی نہیں رکھتی۔ وہ ہمیشہ ہماری منزل کہانی کا اہم حصہ ہمیشہ رہا ہے لیکن وہ اس سے پہلے کبھی مرکزی حیثیت نہیں کرسکے۔” انہوں نے کہا۔

جناب اوسلیوان نے کہا کہ نئے نشریاتی اشتہار کے لیے کرس ہیمسورتھکی آواز ایک مستند اور موثرآواز فراہم کرے گی تاکہ ملک کی کہانی بیان کرنے میں مدد دے اور دنیا کے سامنے ظاہر کرے کہ آسٹریلیا ‘وہ مقام ہے جسے آپ محسوس کرتے ہیں۔’

کرس ہیمورتھ نے کہا کہ “میں ہمیشہ آسٹریلوی ہونے پر فخر محسوس کرتا رہا ہوں اور یہ جاننا ایک خاص احساس ہے کہ اپنے ملک کو دنیا میں ترویج دینے پر میں کوئی کردار ادا کروں گا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو یہاں لانے اور اپنے حیرت انگیز ساحلوں اور مناظر سے خود لطف اندوز ہونے کی ترغیب دوں گا۔”

مہم ٹورازم آسٹریلیا کی موجودہ سرگرمیوں کے ساتھ ہے اور انہیں تکمیل تک پہنچائے گی، جن میں کھانے، پینے اور مقامی تجربات کی موجودہ تشہیر شامل ہے، جو اس بات کو ثابت کرنے کا اضافی نقطہ ہے کہ کیوں آسٹریلیا جیسا کچھ نہیں۔

جناب اوسلیوان نے کہا کہ “آسٹریلیا جیسا کچھ نہیںکو ایک طویل المیعادپلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا تھا جس کے ذریعے ہم اپنے سیاحتی پیغام کو بتدریج تیار کر سکیں۔ ہم نے حال ہی میں ریسٹورنٹ آسٹریلیا کے ساتھ آیسا کیا اور اب آسٹریلیا کے امتیازی اور اعلیٰ معیار کے آبی اور ساحلی تجربے پر توجہ رکھےہوئے ہیں۔”

نئی فلم شدہ مہم آسٹریلیا کی ہر ریاست اور خطے کی نمائندگی کرتے ہوئے درجن سے زائد مشہور تجربات کو پیش کرتی ہے۔ ان میں شامل ہیں: 12 حواریوں کے ساتھ ہیلیکاپٹر سفر؛ سڈنیبندرگاہ میں تیراکی؛ گریٹبیریئرریف میں اسنورکلنگ؛ کیتھرینگورج میں کشتی رانی؛ جنوبی آسٹریلیا کے ساحل پر ڈرائیونگ؛ جھیل برلی گرفن کے ساتھ سائیکلنگ؛ روٹنیسٹجزیرے کے چمکیلے نیلے پانیوں میں جہاز رانی؛ اور تسمانیہ میں حال ہی میں جاری کردہ تھری کیپس ٹریک میں چہل قدمی۔

ٹورازم آسٹریلیا کی چیف مارکیٹنگآفیسرلیزارونسن نے کہا کہ مہم میں جدید ورچوئلریئلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئےزندگی کا روپ ڈالا جائے گا اور صارفین کے پیش کردہ مواد (یو سی جی) کے ذریعے ایسے حجم اور پیمانے پر پھیلایا جائے گا جیسا کبھی ان مقامات کی مارکیٹنگ میں نہیں دیکھا گیا۔

“سیاحتیمقامات کی مارکیٹنگانتہائی مسابقت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ہمیں ہنگامہ خیز عالمی سفری مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے مسلسل نئے طریقوں کی جانب جانا ہوگا۔

“آسٹریلیا ہمیشہ انتہائی پسندیدہ مقام کی حیثیت سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔ چیلنج یہ ہے کہ ان مقامات تک جلد از جلد پہنچنے کی حس کو بیدار کیا جائے جو وقت، فاصلے اور اخراجات کی رکاوٹوں سے نمٹے۔

“یہ مہم انتہائی عمیق انداز میں تیار کی گئی ہے اور تسخیر کرتی ہے کہ آسٹریلیا میں ہونا کیسا محسوس ہوتا ہے اور پانی پر، اندر یا قریب ہونے کا تجربہ کیسا ہوگا۔

“وی آر اور 360 ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمیں امید ہے کہ ہم ممکنہ سیاحوں کو متاثر کریں گے کہ وہ اپنی اگلی تعطیلات کے لیے آسٹریلیا پر غور کریں اور انہیں بکنگ کے لیے اہم اگلا قدم اٹھانے تک لے جائیں۔” محترمہ رونسن نے کہا۔

ٹورازم آسٹریلیا نئی تخلیق کو جاری کرنے کے لیے 40 ملین آسٹریلویڈالرز خرچ کرے گی – جس کا آغاز امریکا میں ورجن آسٹریلیا کے ساتھ ایک مشترکہ مہم کے ذریعے ہو رہا ہے – اور اس کے بعد یہ کلیدی بین الاقوامی مارکیٹوں تک پھیلے گی جس میں برطانیہ، چین، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا اور نیوزیلینڈ شامل ہیں۔

تخلیقی مہم کے بارے میں مزید تفصیلات www.tourism.australia.com/Aquaticپر دستیاب ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے لیے مواد، بشمول نئے اشتہار کی نشریاتی معیار کی فوٹیج، انٹرویوز، تصاویر اور حقائق نامے کے لیے ملاحظہ کریں http://www.multivu.com/players/English/7742051-tourism-australia/

Latest from Blog