ایل ای ای ڈی پلاٹینیم نے گوانگ چو پرل ریور ٹاور کو تصدیق دے دی: کثیر القومی اداروں کے لیے بڑی کشش

گوانگ چو، چین، یکم فروری 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — پرل ریور ٹاور، ماحولیاتی لحاظ سے بہترین عمارت جو گوانگژو کی بلند عمارات میں نمایاں ہے، نے ایل ای ای ڈی-سی ایس پلاٹینم تصدیق حاصل کرلی ہے جو سب سے بڑی ایل ای ای ڈی درجہ بندی ہے، یوں یہ عمارت کثیر القوامی اداروں کے لیے پرکششبن جائےگی۔

71 منزلہ فلک شگاف عمارت گوانگ چو میں پہلا منصوبہ ہے جس نے ایل ای ای ڈی-سی ایس پلاٹینم تصدیق حاصل کی ہے۔ اب تک یہ عمارت متعدد معروف کثیر القومی اداروں کا مسکن بن چکی ہے۔ ان میں اے بی بی (چین)، اوٹس (چین)، کیریئر، ایس جی ڈی ایشیا پیسفک، ریگس، فورڈ موٹر، ایچ بی اے ڈیزائن، الپائن الیکٹرونکس (چین)، چوگائیفارما، پی سی ایم (چین)، جوتن گروپ، سٹک سیکورٹیز، شین ین اینڈ وانگوسیکورٹیز، سی اینانشورانکارپوریٹڈ، چائنا ریلوے آئل، چائناہوانینگ، پنگ آن گروپ، وغیرہ شامل ہیں۔

یوایس گرین بلڈنگ کونسل (یوایس جی بی سی) کی جانب سے 1998ء میں بنایا گیا ایل ای ای ڈی یا لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرومنٹ ڈیزائن، عمارتوں کی درجہ بندی کا ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ماحول دوست نظام ہے جو منصوبہ بندی، ڈیزائن، تعمیر، چلانے اور دیکھ بھال میں معیار لاگو کیا جاتا ہے۔ یہ عمارت کی ماحول دوستی کی پیمائش کے لیے سب سے باقاعدہ اور موثر ترین جائزہ معیار ہے۔

ایل ای ای ڈی سرٹیفکیشن کے کڑےمعیارات پر پورا اترنے کے بعد پرل ریور ٹاور چین کی پہلی حقیقی ماحول دوست بلند عمارت بن گیا ہے اور اب چین میں ماحول دوست ترین عمارت کی علامت ہے۔

پرل ریورنیو سٹی کے قلب میں ابھرتی ہوئی یہ عمارت اپنے جدید ماحول دوست ارادوں کی وجہ سے عالمی توجہ کی حامل ٹھیری، جن میں صفر توانائی کھپت کا ڈیزائن خیال شامل تھا۔ 309 میٹر بلند اور 71 منزلوں کے ساتھ یہ برج تعریف نو کرتا ہے کہ جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جدت استعمال کرکےایک ماحول دوست ڈیزائن سے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ یہ تعمیراتی عمارت اور ماحول دوست انجینئرنگ کی مشقوں کا  ملاپ ہے جو پرل ریور ٹاور جیسے منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتا ہے۔

ماحول دوست ڈیزائن اور انجینئرنگ اجزا کا ایک سلسلہ، جس میں چھت کے ذریعے ٹھنڈا کرنے کے شاندار نظام، شمسی پینلوں، دوہرے شیشے کی بیرونی دیوار، طلب کے مطابق ہواداری، اور دن کی روشنی کے حساب سے کنٹرول کرنا شامل ہیں، سب مل کر عمارت کی توانائی موثریت میں حصہ ڈالتے ہیں۔ گو کہ یہ تمام ماحول دوست خصوصیات دنیا بھر کی فلک شگاف عمارتوں میں جداگانہ طور پر استعمال کی گئی ہیں، لیکن پرل ریور ٹاور کا ڈیزائن پہلی بار ان کے مجموعی استعمال کا نمائندہ ہے ، اور یوں اسے وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے “دنیا کی توانائی موثر ترین کمرشل دفتری عمارات میں سے ایک” اور بی بی سی کی جانب سے “دنیا کی ماحول دوست ترین عمارت” قرار دیا گیا۔

مکمل طور پر ماحول دوست ڈھانچے، انجینئرنگ حل اور انوکھی عمارتی ساخت یہ سب پرل ریور ٹاور کو دنیا کی جدید ترین عمارتوں میں سے ایک بناتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
http://www.gd.xinhuanet.com/zt12/zjc/

ذریعہ: سن ہوا نیٹ گوانگ ڈونگ چینل

ملٹیمیڈیا نیوز ریلیز (ایم این آر) لنک:
http://asianet.multimediarelease.com.au/bundles/1c30c8c6-941e-495a-9cff-d696c2a8e139

Latest from Blog