ٹیسیز کے ملحقہ ادارے شنگھائی ایف-روڈ نے وال اسٹریٹ جرنل کے فنانشل انکلوژن چیلنج میں پہلا انعام جیت لیا

تائی پے، تائیوان، 4 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– مالیاتی خبروں کے معروف عالمی اشاعتی ادارے دی وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے پہلے فنانشل انکلوژن چیلنج (چیلنج) میں شمولیت کے لیے دنیا بھر سے اداروں کو مدعو کیا تاکہ وہ غریبوں کے لیے مالیاتی رسائی کے مسائل کے لیے اپنے حل پیش کر سکیں۔ ٹیسیز ٹیکنالوجی (ٹیسیز) کے ملحقہ ادارے شنگھائی ایف-روڈ کمرشل سروسز (ایف-روڈ) کو وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے ایشیا بحر الکاہل میں مالیاتی شمولیت پر اہم اثرات رکھے والا پایا گیا۔ ایف-روڈ سم-اوورلے کارڈ-بیسڈ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جو ٹیسیز ٹیکنالوجی کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے تاکہ چین کے انتہائی دیہی علاقوں میں بھی موبائل بینکاری کی کوریج پھیلا جا سکے۔ اسے چیلنج کے ٹیکنالوجی زمرے میں فاتح قرار دیا گیا تھا۔

چیلنج جج مائیکل شلین نے کہا کہ “ایف-روڈ کی دیہی علاقوں پر توجہ مالیاتی شمولیت کے غفلت برتے گئے مسئلے کو نمٹاتی ہے– جو مالیاتی خدمات کو شہری مراکز سے دور واقع کم آبادی کے علاقوں تک لا رہی ہے۔”

زیشوان کے کاشت کار وو یولونگ ایف-روڈ کی سروس کے صارف ہیں جو مقامی بینک کی جانب سے جاری کی گئی، کہتے ہیں کہ “میں رقوم کی ترسیل اور بلوں کی ادائیگی کر سکتا ہوں اور سب سے اہم یہ کہ کھاد خریدنے کے لیے باآسانی قرضہ حاصل کر سکتا ہوں۔ میں اب دوسرے دیہاتیوں کے لیے بھی مالی لین دین کرتا ہوں۔”

چین جیسے بڑے ملک مین قریبی ترین بینک بھی بسا اوقات بڑے فاصلے پر ہوتا ہے۔ اس لیے بینکوں کے لیے مالیاتی شمولیت کے لیے اہم ترین معاملہ صارفین اور بینک کی خدمات کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہے۔ ایف-روڈ کا آسان سمجھ میں آنے والا اور انتہائی قابل رسائی حل، ٹیسیز کی پیٹنٹ یافتہ سمومی ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، اور چین کے 31 میں سے 27 صوبوں کے 1300 بینکوں میں 15 ملین سے زیادہ صارفین رکھتی ہے، جو روزانہ 5 ارب رینمنبی سے زیادہ کے مالی سودے سنبھالتے ہیں۔

ٹیسیز کی پیٹنٹ یافتہ سمومی ٹیکنالوجی صارف کے فون میں موجود ایس ایم ایس چینل کو استعمال کرتی ہے، جو بیشتر دیہی علاقوں میں کمزور سگنل کے مسئلے کو ختم کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی انتہائی محفوظ ہے جو کرپٹوگرافک کیز، الگورتھمز بھی محفوظ اور ڈیٹا کو پروسس کرتی ہے، تاکہ مالیاتی ادارے صارفین کو محفوظ موبائل بینکاری دے سکیں۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری مینیجر سائمن اینڈریو نے کہا کہ “ہمرے خیال میں اس میں صرف چین میں کام کرنے سے زیادہ صلاحیت ہے، بلکہ دیگر ممالک میں کہیں زیادہ ہے کہ جہاں بڑی دیہی آبادیاں موجود ہیں۔” ایف-روڈ اور ٹیسیز نے آفاقی مالیاتی رسائی کو حاصل کرنے کا ایک بلند حوصلہ ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ فنانشل انکلوژن چیلنج کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ان کی کوشش ثمر آور ہونا شروع ہوگئی ہے اور ضرورت مند افراد کو مدد دے رہی ہے۔

http://www.wsj.com/public/resources/documents/financialinclusion.html

مزید معلومات کے لیے ٹیسیز کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: http://www.taisys.com/index

رابطہ:
لوٹس لِن
886-2-2627-0927+
lotus.lin@taisys.com

Latest from Blog