مائیکروسافٹ اور ایسر نے زیادہ آلات پر زیادہ صارفین تک مائیکروسافٹ خدمات پہنچانے کے لیے شراکت داری بڑھا لی

ریڈمنڈ، واشنگٹن اور تائی پے، تائیوان، 10 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– مائیکروسافٹ کارپوریشن اور ایسر انکارپوریٹڈ نے بدھ کو اپنی عالمی شراکت داری کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ مائیکروسافٹ کی موبائل پروڈکٹیوٹی سروسز کو زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکے۔ 2016ء کی دوسری ششماہی میں ایسر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے پورٹ فولیو میں مائیکرو سافٹ کی خدمات اور ایپس پہلے سے نصب کرنا شروع کرے گا۔  صارفین ایسر کے منتخب اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر بالخصوص مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، آؤٹ لک، ون نوٹ، ون ڈرائیو اور اسکائپ جیسے پروڈکٹیوٹی ٹولز کا فائدہ اٹھائیں گے۔

Microsoft company logo.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO

ایسر اسمارٹ پروڈکٹس بزنس گروپ کے صدر ایس ٹی لیو نے کہا کہ “ہم مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں تاکہ اپنی مصنوعات میں بہتر موبائل پروڈکٹیوٹی فراہم کر سکیں۔  مائیکروسافٹ سافٹویئر مجموعے کو شامل کرکے ایسر صارفین چلتے پھرتے اپنے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر ان سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے جن سے وہ کمپیوٹنگ تجربے کی بنیاد پر مانوس ہیں۔

نک سائیوگیوس، صدر مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہم مائیکروسافٹ اور ایسر کے درمیان پہلے سے مضبوط شراکت داری کو بہتر بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔ باہمی سود مند اور اشتراک پر رضامندی جیسا کہ یہ جدت طرازی کو فروغ دیتی ہے اور صارفین کے لیے بہتر مصنوعات اور تجربات فراہم کرنے کی  جانب رہنمائی کرتی ہے۔

آئی پی کی لائسنسنگ سے مائیکروسافٹ کی وابستگی

پیٹنٹ معاہدہ اس اہم کردار کی ایک اور مثال ہے جو ملکیت دانش (آئی پی) ایک صحت مند اور متحرک ٹیکنالوجی ماحول کو یقینی بنانے میں ادا کرتی ہے۔ دسمبر 2003ء میں مائیکروسافٹ کی جانب سے آئی پی لائسنسنگ پروگرام کے اجرا کے بعد سے اب تک یہ 1,200 سے زیادہ معاہدوں میں داخل ہو چکا ہے۔ مائیکروسافٹ کے لائسنسنگ پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات http://www.microsoft.com/iplicensingپر دستیاب ہے۔

ایسر کے بارے میں

1976ء میں قائم ہونے والا ایسر ایک ہارڈویئر + سافٹویئر + سروسز کمپنی ہے جو ایسی جدید مصنوعات پر تحقیق، ڈیزائن، مارکیٹنگ، فروخت اور سپورٹ سے وابستہ ہے جو لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔ ایسر کی مصنوعاتی پیشکشوں میں پی سیز، ڈسپلیز، پروجیکٹرز، سرورز، ٹیبلٹس، اسمارٹ فونز اور ویئریبلز شامل ہیں۔ ادارہ انٹرنیٹ آف تھنگز کو یکجا کرنے کے لیے کلاؤڈ حل بھی تیار کررہا ہے۔ ایسر 7,000 ملازمین رکھتا ہے اور دنیا بھر میں کل پی سیز کے لیے درجہ بندی میں نمبر 4 پر ہے (آئی ڈی سی 2014ء)۔ 2014ء کے لیے آمدنی 10.39 بلین امریکی ڈالرز تک پہنچی۔ مزید معلومات کے لیے http://www.acer.comملاحظہ کیجیے۔

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ کے بارے میں

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ ایل ایل سی 2014ء میں مائیکروسافٹ کے پیٹنٹ پورٹ فولیو کو حاصل کرنے، انتظام سنبھالنے اور لائسنس کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

مائیکروسافٹ (نیس ڈیک “MSFT” @microsoft) ایک معروف پلیٹ فارو اور پروڈکٹیوٹی کمپنی ہے جو موبائل فرسٹ، کلاؤڈ فرسٹ دنیا کے لیے ہے، اور اس کا مقصد کرۂ زمین پر موجود ہر شخص اور ہر ادارے کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے اختیار دینا ہے۔

Latest from Blog