جیرے نے پاکستان میں ایک اور ای پی سی معاہدے پر دستخط کردیے

یانتائی، چین، 15 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– جیرے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان میں بجلی کی پیداوار، قدرتی گیس، تیل ٹرمینل کے آپریشنز اور صحت عامہ کے شعبوں میں احاطہ کرنے والے پاکستانی کے بڑے اداروں میں سے ایک فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پاور پلانٹ میں فیڈ گیس کی صفائی کے لیے ای پی سی معاہدے سے نوازا گیا ہے۔ اس کی کامیابی علاقے میں بجلی کی پیداواری موثریت کو بہتر بنانے اور مقامی آبادی کے فائدے میں مدد دے گی۔

Jereh New EPC Project in Pakistan.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160214/0861601184

اس منصوبے کے لیے جیرے انجینئرنگ، تعمیرات اور تعمیل کے لیے مکمل خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ فیڈ گیس کی علیحدگی اور اسے چھاننے کے موجودہ نمونوں کو بہتر بنائے گا، جو بھاری ہائیڈروکاربنکی مقدار اور فضائی آلودگی کے اثرات کو موثر انداز میں کم کر سکتا ہے۔ پروجیکٹ مینیجر جناب شو نے کہا کہ “ٹھیکیدار کی حیثیت سے ہمیں دیگر اداروں کے پر برتری حاصل ہے۔ ہمارے انجنیئرزنے آپریشن موڈ میں آن-سائٹ اسمبلی سے ان-ہاؤس پری-اسکڈکی تبدیلی کی ہے، جو تعمیر کے کام کو واضح طور پر کم کرتا ہے اور بہترین معیار کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔”

منصوبہ ممکنہ طور پر جولائی 2016ء میں مکمل ہوگا۔

منصوبے پر دستخط دسمبر 2015ء میں پہلے ای پی سی منصوبے کے بعد جیرے کی ای پی سی صلاحیتوں کا ایک اور اچھا عمل ہے۔ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان 250 ارب ڈالرز مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا معاہدہ ہوا ہے۔ تیل و گیس کے آلات بنانے والے اور انجینئرنگ سروس کی عالمی کمپنی ہونے کی حیثیت سے جیرے پاک-چین اقتصادی راہداری کے لیے زیادہ توانائی تعاون اور بہتر توانائی مستقبل کی ترویج کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

جیرے کے بارے میں

جیرے گروپ ایک بین الاقوامی مکمل تیل و گیس کمپنی ہے جو تیل و گیس کے آلات بنانے اور انجینئرنگ و تعمیرات میں مہارت رکھتا ہے۔ اپنی زبردست آر اینڈ ڈی، اعلیٰ معیار کی پیداواری تنصیبات اور عالمی سیلز نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیرے 60 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو خدمات دے چکا ہے۔

مزید معلومات کے لیے: www.jereh.com۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160214/0861601184

Latest from Blog