ٹیسیز، موبی اسفیئر اور انڈوسیٹ اوریڈو نے گرین روم الائنس پر شراکت داری کا اعلان کردیا

تائی پے، تائیوان، 18 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– ٹیسیز اور اس کے ملحقہ ادارے موبی اسفیئر نے اعلان کیا ہے کہ انڈوسیٹ اوریڈو نے گرین روم الائنس کے سلم ڈوئیٹ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاکہ انڈونیشیا کو پری پیڈ موبائل پلان میں شامل کیا جائے۔ اس تعاون کا باضابطہ اعلان 23 فروری 2016ء کو موبائل ورلڈ کانگریس سی ایس 73 میں صبح 11 بجے کیا جائے گا۔

سلم ڈوئیٹ دنیا کا پہلا کمرشلائز ای-سم نظام ہے جو ورچوئل پری پیڈ سمز کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ ٹیسیز کا سلم ڈوئیٹ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے انڈوسیٹ اوریڈو کا روایتی سم تقسیمی چينل ڈیجیٹل میں تبدیل ہوجائے گا۔ انڈونیشیا جانے والے افراد اب انڈوسیٹ اوریڈو کا مقامی پری پیڈ پلان سلم ڈوئیٹ کے ذریعے خرید اور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹیسیز کے چیئرمین جیسن ہو نے کہا کہ “ہم گرین روم الائنس میں تازہ شمولیت پر انڈوسیٹ اوریڈو کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس اتحاد کے اراکین کو ہماری جامع ٹیلکو-سینٹرک مصنوعات اور حلوں تک رسائی رکھتے ہیں جنہیں جدت اور ثابت شدہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مارکیٹ چیلنجز سے نمٹنے اور آمدنی کے نئے ذرائع تخلیق کرنے میں کیریئرز کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔ ہم شامل اداروں پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ مزید کاروباری پیشرفت پر مل جل کر کام کریں گے۔”

انڈوسیٹ اوریڈو سی ای او اور صدر ڈائریکٹر الیگزینڈر رسلی نے کہا کہ “ہم اس شراکت داری پر خوش ہیں۔ گرین روم الائنس میں شمولیت کے ساتھ ہم اپنے سم کارڈ پر سلم ڈوئیٹ ورچوئل تقسیم حل فراہم کرکے انڈونیشیا کے معروف ڈیجیٹل ٹیلکو کی حیثیت سے اپنے پروفائل کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں، تاکہ سالانہ انڈونیشیا آنے والے 10 ملین بین الاقوامی مسافروں تک رسائی حاصل کریں۔ نومبر 2015ء میں تشکیل نو کے بعد سے انڈوسیٹ اوریڈو جدت طرازی جاری رکھے ہوئے ہے، ہم پرجوش ہیں کہ کس طرح یہ حل ہماری مارکیٹ اور کاروباری مواقع کو پھیلا سکتا ہے۔

ٹیسیز کے بارے میں
جی ایس ایم اے اور ای ٹی ایس آئی کی رکن ٹیسیز ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ مختلف صنعتوں میں اپنی پیٹنٹ یافتہ SIMoME ٹیکنالوجی کے ساتھ موبائل انٹرکنیکٹیوٹی اور ورٹیکل انٹیگریشن سروسز فراہم کررہی ہے۔ ٹیسیز سلم ڈوئیٹ عالمی مسافروں کو 200 سے زیادہ ممالک میں متبادل رومنگ سروس فراہم کرتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ صارفی ای سم ٹیکنالوجی میں دنیا کا نمبر 1 نظام بھی ہے۔ ٹیسیز صارفین کی ملکیت تقسیم ہونے اور او ٹی ٹی رکاوٹ، قیمت میں نقصان، مارجن میں کمی اور ساتھ ساتھ خالص غیر جانبداری کے مسائل حل کرنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے گرین روم الائنس جاری کر رہا ہے۔ ٹیسیز تائیوان، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، بھارت اور جنوبی افریقہ میں دفتر اور آر اینڈ ڈی مقامات رکھتا ہے۔

انڈوسیٹ اوریڈو کے بارے میں
انڈوسیٹ اوریڈو انڈونیشیا کا معروف ڈیجیٹل ٹیلکو تشکیل دے رہا ہے، جو ہر فرد اور ہر کاروبار کے لیے رسائی اور زبردست کنیکٹیوٹی کو ممکن بنا رہا ہے۔ انڈوسیٹ اوریڈو صارفین، کاروباری اداروں اور ایس ایم ایز کے لیے سیلولر سروسز، فکسڈ لائن، ڈیٹا کمیونی کیشنز اور انٹرنیٹ (ایم آئی ڈی آئی) فراہم کرتا ہے۔ انڈوسیٹ کے حصص انڈونیشیا اسٹاک ایکسچینج (آئی ڈی ایکس: ISAT) میں مندرج ہیں۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:
ٹیسیز
ایلن جینگ
+886-2-2627-0927ایکسٹینشن 6019
Allan.Jang@taisys.com
http://www.taisys.com/index

Latest from Blog