ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ

ڈھرکی: ڈھرکی کے طالب علم کا پولیس آفیسر کے بیٹے پر الزم کہ انھیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہاہے۔ ڈھرکی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم وقار احمد چاچڑ نے میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس میں الزام عا ئد کیا کہ پولیس افسرمحمد بخش اعوان کے بیٹے نے دوستی نہ رکھنے پرانھیں تین اسکولوں سے نکلوا دیا جس کے بعد تعلیم ادھوری رہ گئی ہے،انھوں نے کہا کہ مذکورہ شکایت لے کر جب وہ پولیس اسٹیشن ڈھرکی پہنچا تو عملے نے پولیس آفیسر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ طالب علم وقار احمد نے مزید کہا کہ پولیس افسر کے بیٹے نے اس کے گھر کے سامنے اپنے مسلح افراد کو بٹھا دیاہے اور ان کے گھر والون کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے،انھوںنے کہاکہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈرہیں لیکن اب وہ اپنے گھر میں بند ھ ہوکررہ گیا ہے ۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کرکے پولیس افسر اور اس کے بیٹے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے سامنے خودسوزی کروں گا ۔

Latest from Blog