میگاپورٹ نے انٹرنیٹ کمیونٹیز، معیارات اور بنیادی ڈھانچے کو مدد دینے کے لیے Megaport.ORG کا اجرا کردیا

برسبین، آسٹریلیا اور سان فرانسسکو، 22 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– ایس ڈی این بنیاد پر لچکدار کنکشن میں عالمی رہنما ادارے میگاپورٹ نے آج ایک صنعتی و کمیونٹی پروگرام Megaport.org کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو صنعتی و کمیونٹی پروگرام ہے جو عوام اور برادریوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے اور معیارات کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

Denver Maddux, CEO, Megaport

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160222/8521601107

میگاپورٹ ڈاٹ آرگ کلیدی صنعتی انجمنوں کو سہارا دیتا ہے کہ وہ عوام، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو اور ان کو جو غیر جانبداری اور آزادی کو ترویج دیتے ہیں ایک مقام پر لائیں۔ حالیہ اسپانسرشپس کی مثالوں میں گلوبل پیئرنگ فورم، ایشیا پیسفک انٹرنیٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن، یورو-IX اور ایپریکوٹ شامل ہیں۔ مستقبل کی اسپانسرشپس میں نیٹ ورک آپریٹر فورمز اور انجمنیں شامل ہوں گی جو دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی ترقی میں سرمایہ کاری کریں گی۔

میگاپورٹ ڈاٹ آرگ انٹرنیٹ صنعت کے سرفہرست مستقبل بین اراکین پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل تشکیل دے چکا ہے۔ کونسل میگاپورٹ کو اس سمت اور منصوبوں کی مدد میں رہنمائی دے گی تاکہ میگاپورٹ ڈاٹ آرگ کے کمیونٹی اور انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سہارا دینے کے مشن کو مضبوط کیا جائے۔

ڈینور میڈکس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میگاپورٹ نے کہا کہ “میگاپورٹ ڈاٹ آرگ ان برادریوں کو صلہ دینا ہے جنہوں نے انٹرنیٹ کو ممکن بنایا۔ ہم ان انجمنوں اور منصوبوں کو سہارا دینے پر خوش ہیں جو عوام کے لیے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع مضبط کرتی ہیں۔ اسی دوران ہم ایسے مقامات پر انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں جہاں یہ پیچھے ہے۔ یہ سب انٹرنیٹ کی بنیادوں کو بہتر بناتا ہے۔ آپریٹر اور ڈیولپمنٹ کمیونٹیز کے بغیر خدمات میں جدت طرازی کم، ملازمت کے مواقع محدود، اور صاف صاف کہیں تو ایسا آزاد انٹرنیٹ نہیں ہوگا جیسا ہم آپ جانتے ہیں۔”

کرسٹن کوچ، ڈائریکٹر گلوبل انٹرکنکشن اسٹریٹجی، میگاپورٹ نے کہا کہ “آزاد، غیر جانبدار بنیادی ڈھانچہ انٹرنیٹ کی ترقی اور تحفظ پذیری کے لیے اہم ہے۔ ہمارا پورا ماڈل اس خیال پر مبنی ہے۔ ہم اس مقام تک پہنچنے پر خوش ہیں کہ جہاں ہم ان منصوبوں کو سہارا دے سکتے ہیں جو غیر جانبداری کو ترویج دیتے ہیں۔”

میگاپورٹ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ اور امریکا میں تیرہ مارکیٹوں میں 54 ڈیٹا سینٹرز چلاتا ہے اور اس وقت شمالی امریکا اور یورپ کی کلیدی مارکیٹوں میں اضافی ڈیٹا سینٹرز کی موجودگی سے توسیع پا رہا ہے جن میں ٹورنٹو، لندن، ڈبلن، ایمسٹرڈیم اور اسٹاک ہوم شامل ہیں۔

میگاپورٹ ڈاٹ آرگ کے بارے میں اور انٹرنیٹ کی ترقی میں آپ کیسے اثر ڈال سکتے ہیں جاننے کے لیے  ملاحظہ کیجیے http://megaport.org۔

پشتیبان وسائل

میگاپورٹ کے بارے میں

میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن میں عالمی رہنما اور بانی ادارہ ہے۔ 2013ء میں بیون سلیٹری کی جانب سے قائم ہونے والا میگاپورٹ دنیا کا پہلا ایس ڈی این بنیادون پر قائم غیر جانبدار الاسٹک فیبرک بنا چکا ہے جو اداروں، نیٹ ورکس اور خدمات کو باہم منسلک کرنے کا طریقہ تبدیل کر رہا ہے۔ باہم منسلکین کی بڑھتی ہوئی طلب اور بینڈوڈتھ حصول کے طریقوں کی تبدیلی کی ضرورت نے میگاپورٹ کو دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں میں دھکیلا جس میں 2015ء کے آخر تک امریکی مارکیٹ میں مکمل تکمیل شامل ہے۔میگاپورٹ بڑے عالمی کیریئر نیٹ ورکس بنانے کی جامع معلومات رکھنے والی انتہائی تجربہ کار ٹیم نے بنایا گیا۔ میگاپورٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.megaport.com۔

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160222/8521601107

Latest from Blog