Facebook
RSS

اے پی آر انرجی نے مصر میں گیس ٹربائن پلانٹ صنعتی صارف کے حوالے کردیا

اے پی آر انرجی نے مصر میں گیس ٹربائن پلانٹ صنعتی صارف کے حوالے کردیاپر تبصرے بند ہیں
فروری 29, 2016
Web Desk

جیکسنول، فلوریڈا، 25 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– بجلی کے فوری حل پیش کرنے والے رہنما عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے مصر میں نئے پاور پلانٹ کو صارف کے حوالے کردیا ہے۔ پلانٹ مصر کی ایتھلین اینڈ ڈیریویٹووز کمپنی (ETHYDCO) کے لیے تعمیر کیے جانے والے ایک بڑے صنعتی کمپلیکس کی ترقی میں مدد دے گا جو قدر و قیمت رکھنے والی پلاسٹکس اور ربڑ مصنوعات بنانے اور فراہم کرنے والا ہے۔

APR Energy.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

اے پی آر انرجیکا ٹرن کی حل تین جی ای ایرو ڈریویٹوموبائل گیس ٹربائنز پیش کرتا ہے جو صاف قدرتی گیس پر چلتے ہیں، پلانٹ سے متعلقہ توازن کے ساتھ۔ اپنے مکمل سروس پیکیج کے معیار کے طور پر اے پی آر انرجینے پلانٹ کے لیے تمام ڈیزائن، تنصیب اور تکمیل کا کام کیا، اور اسے چلانے اور دیکھ بھال کے تمام جاری کام بھی سنبھالے گا۔ پلانٹ کم از کم 12 ماہ کے لیے چلے گا۔

ETHYDCO کے چیئرمین عبد الرحمٰن زید نے کہا کہ "یہ مصر کے بڑھتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے ایک بڑا منصوبہ ہے اور اے پی آر انرجی جیسا شراکت دار رکھنا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔ ایک قابل بھروسہ اور اخراجات میں بھی موثر قدرتی گیس حل کی ضرورت کے پیش نظر ہماری اہم بجلی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کے موبائل گیس ٹربائنز بہترین ہیں۔ ہم اے پی آر انرجی کی رفتار اور لچک سے متاثر ہوئےجس نے ہمارے منصوبے کی انوکھی ضروریات کو بروقت پورا کیا، اور ہم اس عمل کے ہر مرحلے میں ان کے افراد کی ردعمل کی صلاحیت کو بھی سراہتے ہیں۔”

اے پی آر انرجی کے چیئرمین جان کمپیئن نے کہا کہ "میں اپنے نئے پاور پلانٹ کی بروقت اور صارف کی ضروریات کے مطابق محفوظ اور موثر انداز میں تکمیل پر اپنی تنصیب و تکمیل کی ٹیم کو مبارک باد کہنا چاہوں گا۔ یہ منصوبہ اس لیے بہت اہم تھا کیونکہ اس نے ہمیں خطے کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک میں قدم جمانے دیے اور مصر کی اہم ترین سرمایہ کاری میں سے ایک میں مدد دی۔ یہ صنعتی شعبے میں ہمارے تجربے کو بڑھاتا، ہمارے صارفین کی تعداد کو متنوع کرتا اور زبردست کامیابی کی تکمیل کرتا ہے جو ہم اس شعبے میں رکھتے ہیں۔”

کمپیئن نے مزید کہا کہ "اے پی آر انرجی کا مصری پاور پلانٹ بجلی کی انتہائی کھپت رکھنے والی صنعتوں میں ایک قابل مقدور خود سے بجلی پیدا کرنے والے حل کے لیے موبائل گیس ٹربائنز کے استعمال کی مثال پیش کرتا ہے جیسا کہ پیٹروکیمیکلز، کان کنی، ای پی سی اور تیل و گیس۔ ہمارے ٹرن کی حل نہ صرف اہم کام کو جاری رکھنے کے لیے انتہائی قابل بھروسہ توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ صارفین کو بجلی کی پیداوار کے بجائے اپنے اصل کام پر توجہ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔”

سنگ بنیاد سے لے کر تکمیل تک پلانٹ کی ایک ٹائم-لیپس وڈیو دیکھنے کے یہاں کلک کریں۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی  اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.comپر ادارے کی ویبسائٹ ملاحظہ کیجیے۔

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز