ہک وژن نے 2015ء کے لیے آمدنی کے ابتدائی نتائج ظاہر کردیے 46.97 فیصد اضافہ

ہانگ چو، چین، 29 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– جدید وڈیو نگرانی مصنوعات و حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ہک وژن نے سال 2015ء کے لیے اپنے ابتدائی آمدنی نتائج کا اعلان کردیا ہے جو 3.88 بلینڈالرز ہیں یعنی سال بہ سال میں 46.97 فیصد اضافہ۔

ہک وژن کی نائب صدر سنتھیا سی کہتی ہیں کہ ادارے کی مستقل ترقی کے پیچھے متعدد اہم عوامل تھے۔

“سیکورٹی کی صنعت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ہک وژناس ترقی میں صف اول پر ہے،” انہوں نے کہا۔ “تحقیق و پیشرفت میں ہماری جاری سرمایہ کاری ہماری ترقی کا اہم جز ہے۔ ہر سال ہک وژن اپنی فروخت کا 7 سے 8 فیصد آر اینڈ ڈی پر خرچ کرتا ہے، جس کی توجہ مصنوعات کی جدت طرازی اور ہماری جامع و صنعت میں پیش پیش مصنوعاتی ترقی نظام پر ہے۔”

ہمارے پاس ہمیشہ بڑھتے ہوئے مقامی و بین الاقوامی کاروباری روابط ہیں، جو ہمیں مارکیٹ کے ساتھ منسلک رہنے اور دنیا بھر میں صارفین کی عملی ضروریات کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ اور عمودی صنعتوں کے لیے کل حلوں کی ہماری رینج کا مطلب ہے کہ ہم خصوصی ایپلیکیشنز کی وسیع اقسام کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

“2016ء میں ہک وژننئی شراکت داریوں پر زور ڈالتے ہوئےمتاثر کن تحریک کو جاری رکھنے، کاروبار کو مزید توسیع دینے اور مستقل مصنوعاتی جدت طرازی کا ارادہ رکھتا ہے۔”

ہک وژن کے بارے میں

ہک وژن وڈیو نگرانی مصنوعات اور حل پیش کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ فراہم کنندہ ہے۔ ادارہ وڈیو نگرانی ٹیکنالوجی، اور ساتھ ساتھ جدید سی سی ٹی وی اور وڈیو نگرانی مصنوعات کی مکمل فہرست کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔ مصنوعات کی فہرست کیمروں اور ڈیو ی آرز سے وڈیومینجمنٹ سافٹویئر تک پھیلی ہوئی ہے۔ صنعت میں سب سے بڑی آر اینڈ ڈی ٹیم اور ساخت گری کی جدید تنصیبات کے ساتھ ہک وژنصارفین کو عالمی معیار کی مصنوعات کا فائدہ پیش کرتا ہے جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہک وژن کی ویبسائٹwww.hikvision.com ملاحظہ کریں۔

Latest from Blog