بریک تھرو پرائز نے طبیعیات، حیاتی سائنسز اور ریاضی میں 2017ء انعامات کے لیے عوامی نامزدگی دورانیہ شروع کردیا

دنیا کے سب سے بڑے سائنس انعامات 2016ء کے موسم خزاں میں سلیکون ویلی ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے

سان فرانسسکو، یکم مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/

بریک تھرو پرائز نے بنیادی طبیعیات، حیاتی سائنسز اور ریاضی میں اپنے 2017ء انعامات کے لیے عوامی نامزدگی دورانیہ شروع کردیا ہے۔ انعامات خزاں 2016ء میں سلیکون ویلی میں ایک عالمی سطح پر نشر کی گئی تقریب اعزازات میں پیش کیے جائیں گے۔

نامزدگیاں 31 مئی 2016ء تک آن لائن پیش کی جا سکتی ہیں۔ گو کہ خود نامزدگی پر پابندی ہے، لیکن کوئی بھی دوسرے شخص کو نامزد کر سکتا ہے۔ نامزدگی فارم اور قواعد www.breakthroughprize.org پر دستیاب ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا سائنس انعام بریک تھرو پرائز پانچویں سال سرفہرست سائنس دانوں کو اعزاز بخشے گا، جس میں حیاتی سائنسز میں پانچ، طبیعیات میں ایک اور ریاضی میں ایک انعام دیا جائے گا۔ حیاتی سائنس میں ایک اعزاز خاص طور پر پارکنسنزاور عصبیاتی انحطاط کے امراض کو سمجھنے میں حصہ ڈالنے پر دیا جائے گا۔ ہر انعام کے ساتھ 3 ملین ڈالرز کی رقم دی جاتی ہے۔

مزید برآں، جھنیوہورائزنز انعامات بھی بنیادی طبیعیات اور ریاضی کے شعبوں میں کیریئر کے ابتدائی ایام میں موجود باصلاحیتمحققین کو دیے جائیں گے، جن میں سے ہر انعام ایک لاکھ ڈالرز کا ہوگا۔
بریک تھرو پرائز جیتنے والوں کی کامیابی کا جشن منانے اور سائنسی کامیابیوں کو بڑے پیمانے پر مدد دینے اور سائنس دانوں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب اعزازات کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق انعام جیتنے والے تقریب کے بعد ایک دن بھر کے سمپوزیم میں تقاریر و گفتگو میں بھی شامل ہوں گے۔

بریک تھرو پرائز سرگئیبرن اور اینیووکیکی، جیک ما اور کیتھیچینگ، مارک زکربرگ اور پرسکیلازکربرگ، اور یوری اور جولیاملنر نے قائم کیا تھا۔ ماضی میں بریک تھرو انعام جیتنے والی شخصیات پر مشتمل سلیکشن کمیٹیاں فاتحین کا انتخاب کریں گی۔
بنیادی طبیعیات میں بریک تھرو پرائز

ایک 2017ء بریک تھرو پرائز برائےبنیادی طبیعیات (3 ملین ڈالرز) کسی بھی شخصیت (شخصیات) کو تسلیم کرے گا جس نے انسانی معلومات میں گہرا اضافہ کیا ہو۔ یہ تمام طبیعیات دانوں کے لیے ہے –نظری، ریاضی اور عملی- جو کائنات کے عمیق رازوں پر کام کر رہے ہیں۔ انعام سائنس دانوں کے درمیان تقسیم بھی کیا جا سکتا ہے۔ نیوہورائزنز ان فزکس پرائز کے لیے نامزدگیاں بھی لی جا رہی ہیں، جس میں جونیئر محققین کے لیے 1 لاکھ ڈالرزکے تین انعامات بھی شامل ہیںجو پہلے ہی اپنے میدانوں میں اہم کام کر چکے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی برائے 2017ء بریک تھرو پرائز ان فنڈامینٹل فزکس میں شامل ہیں: نیماارکانی-حمید، لین ایونز، مائیک بی گرین، ایلن گوتھ، اسٹیفنہاکنگ، جوزفانکانڈیلا، تکاکیکاجیتا، ایلیکسیکتائیف، میکسمکونسیوچ، آندرےلنڈے، آرتھرمیکڈونلڈ، ہوانمالداسینا، سال پرلمٹر، الیگزینڈرپولیاکوف، ایڈم ریس، جان ایچشوارز، نیتھنشیبرگ، اشوک سین، ییفانگوانگ اور ایڈورڈوٹن۔
حیاتی سائنسزمیں بریک تھرو

زیادہ سے زیادہ پانچ 2017ء بریک تھرو پرائزز ان لائف سائنسز (ہر اعزاز 3 ملین ڈالرز کا) ایسی شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے حیاتی نظام کو سمجھنے اور انسانی زندگی کو بڑھانے میں انقلابی پیشرفت کی ہو۔ ایک انعام پارکنسنز اور عصبیاتی انحطاط کے امراض کو سمجھنے کے لیے کیے گئے کام کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

2017ء بریک تھرو پرائز ان لائف سائنسز کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں: سی ڈیوڈایلس، جیمز پی ایلیسن، وکٹرایمبروز، کورنیلیا آئی بارگمین، علیم لوئسبن عابد، ڈیوڈبوٹسٹین، ایڈورڈایسبوئیڈن، لوئس سی کنٹلی، ایمانوئیلکارپینٹیئر، ہانس کلیورس، کارلڈیسروتھ، تیتیا دی لانگے، ماہلون آر ڈیلونگ، جینیفر اے ڈوڈنا، نپولینفیریرا، مائیکلاین ہال، جان ہارڈي، ہیلنہوبس، ایرکایسلینڈر، رابرٹلینگر، رچرڈ پی لفٹن، سوانتے پابو، گیری رووکن، چارلس ایل سایرز، الیگزینڈرورشاوسکی، برٹووجلسٹائن، رابرٹاےوین برگ اور شنیایاماناکا۔
بریک تھرو پرائز ان میتھمیٹکس

ایک 2017ء بریک تھرو پرائز ان میتھمیٹکس (3 ملین ڈالرز) ریاضی کے میدان میں کار ہائے نمایاں انجام دینے والے ایک شخص کو دیا جائے کا۔ مزید برآں، 1 لاکھ ڈالرز کے تین نیوہورائزنز ان میتھمیٹکس انعامات ابتدائی کیریئر میں موجود ریاضی دانوں کو دیے جائیں گے جو اپنے شعبوں میں پہلے ہی اہم کام کر چکے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی برائے 2017ء بریک تھرو پرائز ان میتھمیٹکس میں شامل ہیں: اینایگول، سائمنڈونلڈسن، میکسمکونسیوچ، جیکب لوری، ٹیرنس تاؤ اور رچرڈ ٹیلر۔

بریک تھرو انعامات کے حوالے سے معلومات www.breakthroughprize.orgپر دستیاب ہیں۔

Latest from Blog