معروف باورچی نادیا پیاتکا نے امریکا اور کینیڈا میں کم-جی آئی مفنز کی تیاری اور مارکیٹ کے لیے ہولسٹا کے ساتھ معاہدہ کرلیا

رتھ، آسٹریلیا، کوالالمپور، ملائیشیا اور بفیلو، نیو یارک، 3 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہولسٹا کولٹیک لمیٹڈ (“ہولسٹا”) اور– میک ڈونلڈز اور سب وے جیسے اداروں کے لیے بیک شدہ اشیا فراہم کرنے والے –نادیا فوڈز ایل ایل سی (“نادیا فوڈز”) امریکا اور کینیڈا میں  تقسیم کے لیے مشترکہ طور پر لیبل سے پاک “کم-جی آئی” مفنز بنائیں گے۔

نادیا فوڈز کی بانی، صدر اور سی ای او نادیا پیاتکا آسٹریلیا میں درج ہولسٹا (اے ایس ایکس: HCT) کے ملکیت گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) کو استعمال کریں گے تاکہ مکمل طور پر قدرتی مفن تیار کیا جائے۔

مرکب – جو بھنڈی، دال، جو اور میتھی سے حاصل کردہ اجزا پر مشتمل ہے – 48 جی آئی پیش کیا، جو جی آئی تجربہ گاہوں میں کینیڈین تحقیقی اداروں کے جانچے گئے مفنز میں سب سے کم ہے۔

جی آئی نشاستے سے بھرپور مصنوعات کے خون میں گلوکوز اور انسولین کی شرح میں اضافے کی پیمائش کرتا ہے۔ ہولسٹا کا مرکب ذائقے یا بناوٹ پر سودے بازی کیے بغیر سفید آٹے پر مبنی مصنوعات کو استعمال کرکے خون میں شکر کی مقدار میں اضافے کو کم کرتا ہے۔

مفنز فاسٹ فوڈ اداروں، خوردہ فروشوں، اسکولوں اور ہسپتالوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نیلسن ریسرچ کے مطابق امریکی مفن مارکیٹ 2014ء کے لیے 1.0 بلین ماریکی ڈالرز سے زیادہ کی خوردہ فروخت کی ذمہ دار رہی ہے اور سالانہ 4 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔

ہولسٹا-نادیا شراکت داری اس وقت آ رہی ہے جب سمجھا جاتا ہے کہ سفید آٹے سے بنی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو بڑے پیمانے پر ‘میٹابولک سنڈروم’ کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ ان آثار میں موٹاپا،ذیابیطس اور امراض قلب ہوسکتے ہیں۔

1992ء میں قائم ہونے والا نادیا فوڈز ریستوراں چینز اور خوردہ اسٹورز کو صحت مند خوراک فراہم کرتا ہے۔ اسے اوپرا ونفری شو سمیت ذرائع ابلاغ میں پیش کیا گیا ہے۔

باربرا (بروکنر) شپزنر، وی پی، انوویشن مینیجر میٹسن نے کہا کہ “ڈبل روٹیاں، رولز، ڈونٹس اور بیجل امریکا کی خوردہ فروخت میں 24 ارب ڈالرز سے زیادہ کا حصہ رکھتی ہیں۔ ان مصنوعات کی جی آئی کو ‘فاسٹ کاربس’ سے ‘سلو کاربس’ میں تبدیل کرکے ہم صارفین کو اپنی صحت کا خود اختیار دے رہے ہیں۔”

نادیا پیاتکا نے کہا کہ “نئے سائنسی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ تیزی سے ہضم ہونے والا نشاستہ جیسا کہ سفید گندم ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب کا بڑا سبب ہیں۔ کم-جی آئی خوراک اس رحجان کو پلٹنے کا سب سے عملی طریقہ ہے۔ مجھے اس انقلاب کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔”

راجن مانیکا، ہولسٹا کے چیئرمین اور سی ای او، نے کہا کہ “امریکا اور کینیڈا فاسٹ فوڈ اور پروسس شدہ خوراک کے سب سے بڑے اور جدید ترین مارکیٹیں ہیں، اس لیے ہم نے شراکت دار کی تلاش میں وقت لیا۔ نادیا اس منصوبے کو سہولت دینے کے لیے کارجوئی اور ابلاغی سوجھ بوجھ رکھتی ہیں، اور خوراک کے معروف گروپوں کی پہلی پسند ہیں۔”

مزید معلومات کے لیے:

www.holistaco.com
www.veripan.com
www.low-gi.net

کارپوریٹ معاملات و کاروباری مواقع
داتو ڈاکٹر راجن ایم: rajen.m@holistaco.com
عام سوالات: enquiries@holistaco.com
ذرائع ابلاغ کے سوالات: rachaeldefoe@wer1.net

رابطہ: ، rachaeldefoe@wer1.net

Latest from Blog