دس سالہ ماحول دوست منصوبے نے چی جیانگ کو مزید خوبصورت بنا دیا

ہانگ چو، چین، 4 مارچ 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 15 اگست 2005ء کو سی جن پنگ، جو اس وقت سی پی سی چی جیانگ کمیٹی کے سیکریٹری تھے، نے صوبے کے شمال میں یوکون گاؤں، تیان ہوانگ پنگ قصبے، انجی کاؤنٹی، ہوچو شہر  کا معائنہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے مشاہدہ کیا، “ماضی میں ہم صاف پانی اور سبز پہاڑچاہتے تھے اور ہم اسی وقت سونے اور چاندی کے پہاڑ بھی چاہتے تھے۔ حقیقت میں صاف دریا اور سبز پہاڑ ہی سونے اور چاندی کے پہاڑ ہیں!”

ایک دہائی گزر گئی۔ کیا سی کی اس رائے میں نظر آنے والی امید صوبے میں تکمیل کو پہنچی؟

“ہم اپنے سامنے پہاڑوں کا سلسلہ در سلسلہ دیکھتے ہیں اور بانس کے جنگلات جو سمندر کی طرح پھیلے ہیں۔ انجی میں قدم رکھ کر ہم ہر طرف سبزہ دیکھتے ہیں،” چین کے نمبر 1 اخبار اور یونیسکو کی جانب سے دنیا کے دس سرفہرست اخبارات میں سے ایک پیپلز ڈیلی کے پہلے صفحے کی ایک سرخی تبصرہ کرتی ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں ماحول دوست منصوبوں نے چی جیانگ میں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کے حوالے سے عوامی شعور کو بہت بہتر بنایا ہے۔ منصوبے پورے صوبے کو تبدیل کر چکے ہیں، مغرب میں پہاڑوں سے لے کر بحیرۂ مشرقی چین کے ساحلوں تک، شمال میں ہوانگ چو-جیاسنگ-ہوچو کی سطح ہائے مرتفع سے جنوب میں اوجیانگ دریا تک۔ چی جیانگ کا ایک سفر کریں اور آپ خوبی سے محفوظ بنائی گئی فطرت کا شاعرانہ حسن ہر جانب دیکھ سکیں گے۔

خوبصورت چی جیانگ، ایک تشہیری فلم جسے چی جیانگ کی صوبائی عوامی حکومت کے محکمہ اطلاعات نے بنایا ہے، اس سوال کا جواب ہے کہ “چی جیانگ درحقیقت کتنا خوبصورت ہے۔” اس فلم کو پیش کرنے میں ایک سال سے زیادہ عرصہ لگا۔ یہ چار موسموں میں صوبے میں ہونے والی تبدیلیوں کو نمایاں کرتی ہے، یہ تاریخ و ثقافت کی صوبائی دولت کو ظاہر کرتی ہے اور خاکہ پیش کرتی ہے کہ گزشتہ دہائیوں میں صوبہ کس طرح اپنی جدت کی تحریک کو چلا رہا ہے۔

پانیوں کی کہانی کی پیروی کرتے ہوئے فلم پانی کی صورت میں صوبے کو پیش کرتی ہے: آسمان سے پانی، انسانی دنیا کا پانی، اور دریاؤں اور سمندروں کا پانی۔ قریبی اور وسیع مناظر اور سینما کی کئی تکنیک صوبے کے فطرت، تاریخ، ثقافتی اور مجموعی ترقیاتی حسن کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہیں۔ فلم صوبے کے مزاج اور شخصیت، طلسم اور جذبے کی قابل یقین کہانی بیان کرتی ہے۔

فلم دیکھنے کے لیے اپنا وقت نکالیں۔ یہ آپ کو خوبصورت ارضی مناظر کی طرف لے جائے گی، صوبے کی تاریخ و ثقافت کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی، صوبے کی معاشی ترقی، اس کے بہترین سیاحتی اور تاریخی و ثقافتی دلچسپی کے مقامات دیکھنے دے گی۔ فلم دیکھیں اور آپ جانیں گے کہ چی جیانگ قلب و روح سے کیسا لگتا ہے۔

ذریعہ: چی جیانگ صوبائی بیورو برائے خبر

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز کا لنک:
http://asianet.multimediarelease.com.au/bundles/7a929d9a-64f1-4bc7-b085-d1ebbc752ed1

Latest from Blog