مائیکروسافٹ اور وسٹرون نے اینڈرائیڈ پیٹنٹ لائسنسنگ تجدید کے ساتھ تعاون مزید بڑھا لیا

ریڈمنڈ، واشنگٹن اور تائی پے، تائیوان، 8 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– سوموار کو مائیکروسافٹ کارپوریشن اور وسٹرون کارپوریشن نے ایک تازہ اینڈرائیڈ پیٹنٹ لائسنسنگ معاہدے کا اعلان کیا ہے جو اینڈرائیڈ اور کروم پلیٹ فارمز چلانے والی وسٹرون کے ٹیبلٹس، موبائل فونز، ای ریڈرز اور دیگر صارفی ڈیوائسزکو مائیکروسافٹ کو پیٹنٹ پورٹ فولیو کے تحت احاطہ کرے گا۔

Microsoft company logo.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO

وسٹرون کے لیگل ڈویژن کے سربراہ ایرکایچ ما نے کہا کہ “ہماری نظریں مائیکروسافٹ کے ساتھ اپنی جدید و مضبوط شراکت داری کے ذریعے بہتر صارفی تجربہ جاری رکھنے پر ہیں۔”

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ کے صدر نک سائیہوگیوس نے کہا کہ “مائیکروسافٹ کی جدید ٹیکنالوجی کا وسٹرون کی متاثر کن انجینئرنگ گنجائش کے ساتھ ملاپ بہتر صارفیحلوں کے لیے ایک طاقتور ترکیب ہے۔ وسٹرون کے ساتھ ہماری شراکت داری باہمی احترام اور ملکیت دانش کی صف آرائی کے ذریعے تخلیق پانے والے مواقع کو نمایاں کرتی ہے۔”

لائسنسنگ آئی پی سے مائیکروسافٹ کی وابستگی

پیٹنٹ معاہدہ ایک صحت مند اور تحریک پاتےہوئے ٹیکنالوجی نظام کو یقینی بنانے میں آئی پی کے اہم کردار کی ایک اور مثال ہے۔ جب سے مائیکروسافٹ نے دسمبر 2003ء میں آئی پی لائسنسنگ پروگرام شروع کیا ہے،تب سے یہ 1,200 سے زیادہ لائسنسنگ معاہدے کر چکا ہے۔ مائیکروسافٹ کے لائسنسنگ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات http://www.microsoft.com/iplicensing پر دستیاب ہیں۔

وسٹرون کارپوریشن کے بارے میں

وسٹرون ایک فورچیونگلوبل 500 کمپنی اور اپنے عالمی صارفین کو آئی سی ٹی (انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) مصنوعات، خدمات اور سسٹمز پیش کرنے والا ٹیکنالوجی خدمات فراہم کنندہ ہے۔ ہم ڈسپلےورٹیکلانٹیگریشن، کلاؤڈ اور گرین ریسائیکلنگ کے شعبوں میں جدید ترین حل بنانے کے ذریعے اپنی خدمات کی اہمیت کو بڑھانے سے وابستہ ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.wistron.com۔

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ کے بارے میں

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ ایل ایل سی کا قیام 2014ء میں عمل میں آیا تاکہ مائیکروسافٹ کے پیٹنٹ پورٹ فولیو کو حاصل، منظم اور لائسنس کیا جائے۔

مائیکروسافٹ کو بارے میں

مائیکروسافٹ (نیس ڈیک “MSFT” @microsoft) پہلے موبائل، پہلے کلاؤڈ دنیا میں معروف پلیٹ فارم اور پروڈکٹیوٹی کمپنی ہے اور اس کا مقصد کرۂ ارض پر ہر شخص اور ہر ادارے کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی طاقت دینا ہے۔

Latest from Blog