یونین پے انٹرنیشنل نے موبائل کوئیک پاس کی بیرون ملک توسیع میں تیزی کردی – 180,000 پی او ایس مقامات تیار

شنگھائی، چین، 9 مارچ 2016ء/سن ہوا – ایشیانیٹ/– چینی سیاحوں کے بیرون ملک اخراجات کے تجزیے کی بنیاد پر یونین پے انٹرنیشنل تیزی اور درستی سے کوئیک پاس کاروبار کو بیرون ملک توسیع دے رہا ہے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور میں 180,000 پی او ایس مقامات “کوئیک پاس” علامت رکھنے والے یونین پے چپ کارڈز اور معدد موبائل کوئیک پاس رکھنے والی مصنوعات کو قبول کرتے ہیں۔ یونین پے کوئیک پاس کے غیر ملکی لین دین کا حجم 2015ء میں 8گنا بڑھا، اور اس سال بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس وقت یونین پے واحد بین الاقوامی کارڈ ادارہ ہے جو مقامی کارڈ رکھنے والوں کو کانٹیکٹ لیس موبائل ادائیگی  خدمت فراہم کررہا ہے۔ یونین پے کوئیک پاس موبائل فون اور دیگر موبائل آلات سے آف لائن کانٹیکٹ لیس ادائیگی کو سپورٹ کرا ہے، اور ساتھ ساتھ ریموٹ آن لائن ادائیگی کو بھی۔ یہ ایچ سی ای اور ایپل پے جیسی موبائل ادائیگی مصنوعات کا احاطہ کرا ہے اور مختلف ٹرمینلز اور آپریٹرز کو سپورٹ کرتا ہے ۔ صارفین بیرون ملک “کوئیک پاس” کی علامت رکھنے والے پی او ایس مقامات پر سہولت اور حفاظت کے ساتھ بذریعہ موبائل فون ادائیگی کر سکتے ہیں۔

دیگر موبائل ادائیگی طریقوں کے مقابلے میں یونین پے کلاؤڈ کوئیک پاس محفوظ تر ہے۔ یہ متعدد حفاظتی سہولیات رکھتا ہے جیسا کہ ڈائنامک پنز اور ٹوکنز شامل ہیں۔ حقیقی کارڈ نمبرز ادائیگی کے دوران ظاہر نہیں ہوتے اور ٹرانزیکشن معلومات کی جاری کنندہ اور یونین پے کی جانب سے سختی سے حفاظت کی جاتی ہے۔

یونین پے کوئیک پاس کے وسیع پیمانے پر استعمال اور سخت حفاظت بیرون ملک تاجروں کی بڑی تعداد کی توجہ یہ سروس پیش کرنے کی جانب مبذول کروائی ہے۔

کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل نے کہا کہ “یونین پے نے دنیا بھر میں کمرشل بینکوں اور بڑے موبائل فون بنانے والے اداروں کے ساتھ مل کر موبائل کوئیک پاس جاری کیا ہے۔ یہ موبائل فون برانڈز کا احاطہ کرتا ہے جیسا کہ ہواوے، زیڈ ٹی ای اور ایپل، اور مختلف ادائیگی چینل کو سپورٹ کرا ہے۔ یونین پے اپنے جال اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ موبائل کوئیک پاس کو بیرون ملک جاری کرنے میں تیزی آئے، اور کارڈ رکھنے والوں کو بین السرحدی ادائیگی کا محفوظ اور آسان تجربہ مل سکے۔ یونین پے کے لیے عالمی سطح پر کلاؤڈ کوئیک پاس کو پھیلانا بھی اہم ہے۔”

یونین پے نے پہلے انٹرنیشنل چینی سیاحوں کی جانب سے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی مارکیٹوں میں موبائل کوئیک پاس سروس فراہم کی۔

آسٹریلیا وہ غیر ملکی مارکیٹ ہے جہاں سب سے زیادہ کوئیک پاس مقامات موجود ہیں۔ یونین پے کارڈز قبول کرنے والے 30 فیصد روزمرہ مصنوعات فروخت کرنے والے اسٹورز کوئیک پاس قبول کرے ہیں۔ یونین پے کوئیک پاس  مکاؤ میں کانٹیکٹ لیس ادائیگی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا برانڈ بھی ہے۔ کانٹیکٹ لیس ادائیگی قبول کرنے والے 90 فیصد تاجر کوئیک پاس قبول کرے ہیں۔ ہانگ کانگ میں سوگو، 7-11، ساسا اور میننگز، جنوبی کوریا میں ڈوٹا شاپنگ سینٹر، جی ایس 25 اور واٹسنز اور تائیوان میں کئی تاجر کوئیک پاس قبول کرتے ہیں۔

مجموعی طور پر دنیا بھر میں دو بلین سے زیادہ یونین پے چپ کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں، اورمتعلقہ استعمال کوبہتر بنایا گیا ہے۔چین میں 7 ملین سے زیادہ پی او ایس مقامات ہیں جو کانٹیکٹ لیس ادائیگی کو سپورٹ کرتے ہیں اور یونین پےایپلی کیشن بہتری اور کیشیئر تربیت کو تیز کررہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog