Facebook
RSS

اسٹیمولوجی نے جنریشن ناؤ آن لائن (جی این او) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بحر الکاہل کے کناروں پر فروخت سات ہندسوں تک پہنچا دی

اسٹیمولوجی نے جنریشن ناؤ آن لائن (جی این او) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بحر الکاہل کے کناروں پر فروخت سات ہندسوں تک پہنچا دیپر تبصرے بند ہیں
مارچ 29, 2016
Web Desk

لاس اینجلس، 29 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/ — مکمل قدرتی اور اسٹیم سیلز کی ابھرتی ہوئی سائنس کے ذریعے جلدی دیکھ بھال کے بہترین نامیاتی فارمولے پیش کرنے سے وابستہ ادارہ اسٹیمولوجی اعلان کرتا ہے کہ بحر الکاہل کے کناروں پر اس کی فروخت سات ہندسوں کا سنگ میل عبور کرگئی ہے۔ مارچ 2015ء سے اسٹیمولوجی کی مصنوعات جنریشن ناؤ آن لائن (جی این او) کے ساتھ خصوصی شراکت داری کے ذریعے علاقے میں فروخت ہو رہی ہیں، جو جی این او کے ملٹی لیول مارکیٹنگ (ایم ایل ایم) ماڈل کے ساتھ 10,000 افراد کی مزید آگے بڑھتی ہوئی سیلز طاقت رکھتی ہے۔

جی این او صدر کورٹس بروم نے کہا کہ ” اب تک ہم نے ہم نے جن نتائج کا سامنا کیا ہے ان پر ہم بہت پرجوش ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اپنی کوششوں کو مسلسل آگے بڑھاتے ہوئے اگلے چھ ماہ میں  فروخت کو کم از کم دو گنا کردیں گے۔ ہماری تازہ ترین سیلز مکمل طور پر فروخت ہوئیں، اور صرف چھ ماہ کے مقابلے میں حاضری تین گنا ہوگئی۔”

اسٹیمولوجی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر لوری جیکبس نے کہا کہ "جی این او کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے جو کامیابی ہم سمیٹ رہے ہیں وہ مختلف عوامل کی بنیاد پر حیران کن نہیں ہے، جن میں سب سے اہم ادارے کی تجربہ کار قائدانہ ٹیم ہے۔ یہ نمونہ کام کرتا ہے اور تب تو کہیں زیادہ جب مصنوعات نتائج بھی ایسے دیں جو بے مثال ہوں۔ طبی تحقیق، پہلے اور بعد کے تقابل کے ساتھ، اور مارکیٹ میں صحیح قیمت بندی جو ٹیکنالوجی کو واقعتاً سمجھتی ہو، کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔”

اسٹیمولوجی اور جی این او زبانی کلامی ترویج کی فوری کامیابی سے منسوب ہے، جس میں نئے اراکین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کلب اسٹیمولوجی کی اسکن کیئر لائن کی نمائندگی او اس کی جدید سائنسی مکمل قدرتی فارمولیشن کے لیے جی این او میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔

اب تک اسٹیمولوجی کال ریوائیو سیرم کمپلیٹ بحر الکاہل کے کناروں کی مارکیٹ میں برانڈ کی بہترین فروخت کی حیثیت سے برقرار ہے۔ سیرم کمپلیٹ ایک کامیاب فارمولا پیش کرتا ہے جو چہرے پر عمر کے تمام اثرات – بشمول ہلکی لکیروں اور جھریوں، جلد کی لچک، مضبوطی اور چستی، رنگت، مساموں کی صفائی، جلدی موٹائی، اور مفت ریڈیکل نقصان – سے نمٹتا ہے۔

امریکا اور بیرون ملک اسٹیمولوجی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.stemologyskincare.com، www.stemologyasia.com یا www.gno.com۔

اسٹیمولوجی کے بارے میں

اسٹیمولوجی اسٹیم سیلز کی سائنس کے ذریعے مکمل قدرتی، بہترین نامیاتی جلدی دیکھ بھال فارمولے فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔ اسٹیمولوجی پہلا اور واحد برانڈ ہے جو انسانی بالغ اسٹیم سیل اور پودے کے اسٹیم سیل کی ٹیکنالوجی کو اسٹیم سیل کمیونی کیٹر کے ساتھ لاتا ہے جو اسٹیم سیل کی نمو کے عوامل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے بین الخلیاتی رابطے کو بہتر بناتا ہے۔ اسٹیمولوجی کی مصنوعات اخلاقی حدود کے اندر رہ کر تیار کی جاتی ہیں اور اس میں کوئی حقیقی اسٹیم سیل یا ڈی این اے شامل نہیں ہوتا۔ اسٹیمولوجی کی مصنوعات فتھالیٹس، پیرابینز، جی ایم اوز اور پیٹروکیمیکلز سے پاک ہیں۔ اسٹیمولوجی ایک ظلم سے پاک ادارہ ہے۔

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز