روموس نے وائرلیس چارجر اور کمرشل موبائل چارجنگ اسٹیشن جاری کردیا

شین چین، چین، 8 اپریل 2016ء/پی آر نیوزوائر/– پاور بینکس، کار چارجرز، پاور ایڈاپٹرز اور تاروں میں مہارت رکھنے والا چارجنگ کے حل فراہم کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ روموسرواں سال 11 سے 14 اپریل کو ہانگکانگ میں ہونے والی ایشیا ورلڈ–ایکسپو میں نمائش کرے گا۔ اہم ترین جھلک دو نت نئی چارجنگ مصنوعات ہوں گی، فریموس 5 وائرلیس چارجر اور ایک موبائل چارجنگ اسٹیشن۔ دونوں مصنوعات موبائل ڈیوائسز کو تیز تر چارج کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو زیادہ سفری بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160407/0861603061

فریموس 5 – انفرادی استعمال کے لیے

فریموس 5 تاروں کی ضرورت کو ختم کرتی ہے اورصارفین کو کی سہولت کی حامل ڈیوائسز کو چارج کرنے میں مدد دیتی ہے، جس میں سام سنگ کا ایس6/ایس6 ایج، ای ٹی سی کا ایم 8 (آئی)، ایل جی-جی2 ویایس 980، نیکسس کا 4/5، نوکیا کا 920/930 اور مزید شامل ہیں۔ پہلے سے نصب لیتھیئم-پولیمربیٹریوں اور حفاظت کے لیے کئی خصوصیات کا ملاپ حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ بہت زیادہ گنجائش والی بیٹری (5000ایم اے ایچ) ایک خوبصورت اور پتلے پاور بینک میں تیار کی گئي ہے جو صرف 0.44 انچ (1.13 سینٹی میٹر) موٹا اور 5.32 اونس (151 گرام) کا وزن رکھتا ہے۔ چارجشروع کرنے کے لیے ایک کی سہولت کی حامل ڈیوائسفریموس 5 پر رکھیں۔

موبائل چارجنگ اسٹیشن – تجارتی استعمال کے لیے

موبائل چارجنگ اسٹیشن تجارتی مقامات پر چارجنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جیسا کہ ریستوران، چائے خانوں اور شراب خانوں کے لیے۔ یہ ایک چارجنگ بیس، آٹھ روموس پاور بینکوں اور آٹھ لچکدار تاروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پاور بینکس اسٹیشن کی جانب سے چارج ہوتے ہیں اور انہیں حاصل کرنا اور واپس کرنا آسا ن ہے۔ یہ صارفین کو ان مقامات پر زیادہ دیر تک رہنے اور اپنے فونز اور دیگر موبائل ڈیوائسز کو مکمل بحال حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ موبائل چارجنگ اسٹیشن آئی اوایس اور اینڈرائیڈ دونوں کی مصنوعات کو سپورٹ دیتا ہے۔ اس کے ڈھانچے کا ڈیزائن 500 سے زیادہ مرتبہ استعمال کی سہولت دیتا ہے۔ کم وولٹیج کی پولیمربیٹریاں اور 16 سطحی حفاظتی سرکٹ حفاظت اور استحکام کی ضمانت دیتی ہے۔

روموس کے پروڈکٹ ڈائریکٹر ٹومی سی نے کہا کہ “وائرلیس اور پورٹیبل چارجنگ ابھرتے ہوئےرحجانات ہیں جو مستقبل میں اہم ہوں گے۔ ہم چارجنگ کی مارکیٹ کے لیے جدید ٹینالوجی تیار کرنے اور صارفین کے لیے زبردست سہولت فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔”

مصنوعات 31 مئی سے 4 جون 2016ء تک کمپیوٹیکس تائی پے میں بھی نمائش کے لیے پیش ہوں گی۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہکیجیے: www.romoss.com

روموسٹوئٹر: https://twitter.com/romossglobal

روموس فیس بک: https://www.facebook.com/romossworld/

روموس کے بارے میں

شین چین روموس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ پاور سپلائی مصنوعات کا ایک معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو پاور بینکس، کار چارجرز، پاور ایڈاپٹرز اور تاروں میں مہارت رکھتا ہے۔ 2013ء سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا روموس80 سے زیادہ ممالک میں عالمی صارفین کے لیے جدید چارجنگ حل پیش کر چکا ہے۔

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160407/0861603061

Latest from Blog