سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عید سیکیورٹی کے انتظامات کا دورہ

کراچی،29مارچ (پی پی آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کلفٹن میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے گلف شاپنگ مال، کلف شاپنگ مال، میٹرو شاپنگ مال اور پولیس رپورٹنگ کیمپس کا معائنہ کیا۔پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہدایات دیں۔اس دورے میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن، ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے تاجر برادری کے عہدے داران سے ملاقات کی جنہوں نے پولیس کے سیکیورٹی اقدامات کی تعریف کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ و اجرک پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔