Facebook
RSS

اومنی کوم میڈیا گروپ نے تیسرے نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلات ظاہر کردیں

اومنی کوم میڈیا گروپ نے تیسرے نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلات ظاہر کردیںپر تبصرے بند ہیں
اپریل 9, 2016
Web Desk

نیویارک، 8 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: OMC) کے میڈیاسروسز شعبے اومنی کوم میڈیا گروپنے آج اپنے تیسرے ایجنسی نیٹ ورک، ہرٹس اینڈ سائنس، کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔

ہرٹس اینڈ سائنس ذاتی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی دنیا میں کاروباری برتری حاصل کرنے کے خواہش مارکیٹرز سے متاثر ہے، جہاں سی آر ایم (صارف تعلقات کا اہتمام) اور قابل وضع چینلوں کے ارتکاز اور فوری مجموعی موثر رسائی اور درست وقت پر درست پیغام پہنچانے کے لیے فیصلے لازمی اٹھانے ہوتے ہیں۔ فوری گہری نظر کے ساتھ برانڈ حکمت عملیوں کو مطلع کرنے کے لےی تیار کردہ ہرٹس اینڈ سائنس ایک ڈیٹا سے تحریک پانے والی مارکیٹنگ ایجنسی ہے جو ماہر ابلاغی منصوبہ بندی اور خریداری کی صلاحیتیں رکھتی ہے، جس کی دیگر خدمات میں خریدار مارکیٹنگ، مارکیٹنگ جدت اور مواد کی متحرک کاری شامل ہیں۔

اومنی کوم میڈیا گروپ کے سی ایاوڈیرل سم کہتے ہیں کہ “ہرٹس اینڈ سائنس کی شمولیت کے ساتھ اومنی کوم میڈیا گروپ تین مختلف ایجنسی برانڈز رکھتا ہے جو تمام صارف کے کاروباری نتائج کو تحریک دینے پر توجہ رکھتے ہیں۔ او ایم ڈی دنیا کا سب سے بڑا سب سے زیادہ تخلیقی اعزاز یافتہ ابلاغی ادارہ ہے؛ پی ایچ ڈی کمیونیکیشنز منصوبہ بندی میں عالمی رہنما ہے؛ ہرٹس اینڈ سائنس ڈیٹا سے تحریک پا کر مارکیٹنگ پر انتہائی توجہ رکھے گا۔ تینوں ایجنسی نیٹ ورکس اومنی کوم میڈیا گروپ کی متحرک کاری اور خریداری ذرائع کی پوری سطح سے اور ہمارے صنعت کے معروف اینالیکٹ ڈیٹا اور اینالٹکس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

ہرٹس اینڈ سائنس رواں ماہ اپنے شمالی امریکا میں قائم آپریشنز کا آغاز افتتاحی صارف کے طور پر پروکٹر اینڈ گیمبل کے ساتھ کر رہا ہے اور اسکاٹہیجڈورن اس کے سی ایاو ہیں۔

ہیجڈورن اینالیکٹ کے بانی سی ایاو کی حیثیت سے پانچ سال گزارنے کے بعد ہرٹس اینڈ سائنس کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ مختلف اومنی کوم نیٹ ورک ایجنسیوں کے درمیان ڈیٹا کی تکمیل کی کوششوں کی قیادت کرتے ہوئےہیجڈورن نے ہرٹس اینڈ سائنس کے لیے اپنے خیالات بننا شروع کیے، ایسا ادارہ جو ان کے الفاظ میں “مارکیٹنگ سائنس اور صارفین رابطوں کے درمیان رابطہ ہے۔”

ہیجڈورن کہتے ہیں کہ “ڈیٹا سے تحریک پاتی مارکیٹنگ اور ابلاغ عامہ میں صارفین کے عملی تجزیے ایک فروغ سے اب ایک مرکزی مشق بن چکے ہیں، صنعت برانڈز اور صارفین کے لیے رابطے تخلیق کرنے کے لیے مواد کے کردار سے نظر نہیں ہٹا سکتی۔ ہرٹس اینڈ سائنس معلومات اور جذبات کے درمیانتوازن کو محفوظ رکھنے اور رابطوں کا فائدہ اٹھانے، ڈیٹا سے تحریک پاتی ہوئی منصوبہ بندی اور خریداری کی مشقوں کو طے شدہ مواد کی تخلیق کے ساتھ جوڑنے اور رابطے کے تمام مقامات پر فراہمی اور تکمیل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔”

اینالیکٹ میں عالمی سی ایاو کی حیثیت سے ہیجڈورن کی جگہ سلاوی سمارازیا اور شمالی امریکی سی ایاو کے طور پر ایرن میٹس لیں گے۔ سمارازیا اور میٹس بالترتیب اینالیکٹ کے چیف اینالٹکس آفیسر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے اپنے پرانے عہدوں سے نئے کرداروں میں جائیں گے۔

ہرٹس اینڈ سائنس کی چیف آپریٹنگ آفیسرکیتھلین بروک بینکس کے مطابق، جنہوں نے ساتھی دکان او ایم ڈی سے ایجنسی میں شمولیت اختیار کی تھی، ادارہ اپنی 7 ورلڈ ٹریڈ سینٹر تنصیب کو 175 کے عملے کے ساتھ کھولے گا، ایسی تعداد جو تیسری سہ ماہی کے آغاز میں 300 تک جا ہنچے گی؛ اضافی دفاتر جلد ہی کینیڈا اور پورٹوریکو میں کھولے جائیں گے، جس کے بعد 2016ء کی دوسری ششماہی میں شمالی امریکا سے باہر کلیدی مارکیٹوں میں تعداد بڑھائی جائے گی۔ اضافی ایگزیکٹو نامزدگیاں، ٹیکنالوجی، اشاعت اور ایجنسی کی صنعت کے معروف اداروں سے بھرتی کی جائیں گی، اور ان کا اعلان آنے والے ہفتوں میں ہوگا۔

اومنی کوم میڈیا گروپ کے بارے میں

اومنی کوم میڈیا گروپ (OMG) معروف عالمی تشہیری، مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز ادارے، اور 100 سے زیادہ ممالک میں 5,000 سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرنے والے اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) کا ابلاغی خدمات کا شعبہ ہے۔ اومنی کوم میڈیا گروپ میں او ایم ڈی، پی ایچ ڈی اور ہرٹس اینڈ سائنس کے مکمل سروس نیٹ ورکس؛ اینالیکٹ عالمی ڈیٹا اور اینالٹکس پلیٹ فارم؛ ایکوئین عالمی پروگرامیٹک خریداری پلیٹ فارم؛ عالمی کارکردگی مارکیٹنگ ایجنسی ریزولیوشن میڈیا؛ اور ساتھ ساتھ خصوصی میڈیاکمیونیکیشنز کمپنیاں پر مشتمل ہیں۔

رابطہ:

ایزابیلگؤری

6457 -435 -917 1+
isabelle.gauvry@omnicommediagroup.com

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز