Facebook
RSS

اے پی آر انرجی تسمانیہ کو کم اخراج والی دہرے ایندھن کی گیس ٹربائن بجلی فراہم کرے گا

اے پی آر انرجی تسمانیہ کو کم اخراج والی دہرے ایندھن کی گیس ٹربائن بجلی فراہم کرے گاپر تبصرے بند ہیں
اپریل 18, 2016
Web Desk

جیکسن ول، فلوریڈا، 18 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– فوری بجلی حل کے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ہائیڈرو تسمانیہ کے ساتھ تین صاف دہرے ایندھن کے گیس ٹربائنز نصب کرنے اور چلانے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

متحرک پاور پلانٹ بجلی کی پیداوارکی موجود صلاحیت کو مکمل کرے گا اور طویل خشک سالی کی وجہ سے ہائیڈروپاور نتائج اور زیر آب پاور کیبل کی ناکامی کی وجہ سے آسٹریلیا سے بجلی برآمد کرنے میں ناکامی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں آسٹریلیا کی اس ریاست کو مدد دے گا۔ توقع ہے کہ پلانٹ مئی کے اوائل میں شروع ہو جائے گا اور ہائیڈرو تسمانیہ کو اپنے صارفین کے لیے مسلسل محفوظ بجلی فراہمی ممکن بنائے گا۔

اے پی آر انرجی کے ایندھن کے حوالے سے لچک رکھنے والے ٹربائنز اخراج کو مزید کم کرنے کے لیے پانی کی ضرب کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹربائنز ایک روایتی تیز رفتار ڈیزل سے چلنے والے انجن کے مقابلے میں 93 فیصد کم نائٹروجن آکسائیڈ پیدا کریں گی – نتیجتاً سالانہ بنیادوں پر ڈیزل سے چلنے والے انجنوں کے 8017 میٹرک ٹن نائٹروجن آکسائیڈ اخراج کو کم کرکے 532 میٹرک ٹن تک لے آتا ہے۔

مزید برآں، بھرپور طاقت رکھنے والے ٹربائنز کو ڈیزل انجنوں کے حامل اتنی ہی طاقت رکھنے والے ٹربائنز کے مقابلے میں صرف ایک تہائی جگہ درکار ہوگی، اور یہ 20 فیصد کم شور کرتے ہیں۔

اے پی آر انرجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو جان کیمپیئن نے کہا کہ “ہمیں صرف دو مہینوں میں ہائیڈرو تسمانیہ کو کم اخراج رکھنے والے بجلی کے حل فراہم کرنے پر خوش ہیں جو تسمانیہ کے گھریلو اور کاروباری صارفین کو بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ ہمارے موبائل ٹربائنز ماحولیاتی طور پر ہوشیار صارفین اور تسمانیہ اور باقی آسٹریلیا جیسے سخت انضباطی قوانین رکھنے والے ترقی یافتہ مقامات کے لیے متعدد فراہم پیش کرتے ہیں۔”

تسمانیہ منصوبہ آسٹریلیا میں اے پی آر انرجی کا دوسرا ہے۔ ادارہ مغربی آسٹریلیا میں پورٹ ہیڈلینڈ کے مقام پر ہورائزن پاور کو مدد فراہم کرنے والا چار-ٹربائن کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیےwww.aprenergy.com پر ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

Comments are closed.

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

‫ایم جی آئی ڈی صرف 100 فیصد قابل ملاحظہ ...

نئی دہلی ، 12 فروری ، 2020 / پی آر ...

‫محمد بن راشد گلوبل واٹر ایوارڈ کے دوسرے...

دبئی (DUBAI)، متحدہ عرب امارات (UAE)، 6 فروری، 2020 /پی ...

روٹری قائدین کے ایک بین الاقوامی وفد کا ...

وزیر اعظم عمران خان،وزیرصحت ظفر مرزااور دیگر پاکستانی قیادت سے ...