2021ایشیا پیسفک آن لائن وڈیو مواقع کی پیش بینی 35 ارب امریکی ڈالرز تک

ہانگ کانگ، سنگاپور اور ممبئی، 18 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/–میڈیا پارٹنرز ایشیا (ایم پی اے) کی شائع شدہ نئی رپورٹ کے مطابق ایشیا بحر الکاہل کی آن لائن وڈیو آمدنی 2016ء میں 13 ارب امریکی ڈالرز کے بعد اوسط 22 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2021ء تک 35 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔ چین بدستور سب سے بڑی مارکیٹ رہے گا، جو 2021ء تک ایشیا بحر الکاہل آن لائن وڈیو آمدنی کا 76 فیصد رکھے گا۔ جاپان، آسٹریلیا، کوریا اور بھارت بھی اہم کردار ادا کریں گے، جن کی مجموعی آمدنی 2021ء تک علاقائی آن لائن وڈیو آمدنی کا 17 فیصد ہوگی۔

MPA, Asia Pacific Online Video Distribution April 2016.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160418/8521602480

رپورٹ، جسے ایشیا پیسفک آن لائن وڈیو ڈسٹری بیوشن کا عنوان دیا گیا ہے، ایشیا بحر الکاہل کی 14 مارکیٹوں کا احاطہ کرتی ہے، اشتہارات اور سبسکرپشن کی بنیاد پر چلنے والی وڈیو اور ساتھ ساتھ موبائل اور فکسڈ براڈبینڈ نیٹ ورکس میں بھی ہونے والی ترقی کا کھوج لگاتی ہے۔ رپورٹ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم پی اے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ویوک کوٹو نے کہا کہ:

“براڈبینڈ کی نمو، اور مواد کی لائسنسنگ میں دھیمی لیکن بتدریج تبدیلی، آن لائن وڈیو خدمات کے لیے طلب کو بڑھا رہی ہے۔ البتہ مقامی مواد کو متحرک کرنے والے کی تقسیم بدستور اوسط درجے کی ہے، خاص طور پر چین، بھارت اور کوریا سے باہر۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں واضح ہے، جہاں براڈبینڈ نفوذ تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن بیشتر مارکیٹوں کی بنیاد نیچے ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام آپریٹرز ان مارکیٹوں میں براڈبینڈ نیٹ ورکس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور سبسکرپشن کی بنیاد پر آن لائن وڈیو پلیٹ فارموں کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں تاکہ سبسکرپشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ یہ آن لائن وڈیو چلانے والوں کو کیریئر بلنگ کا فائدہ اٹھانے اور ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے میں مارکیٹ محدودیت پر غلبہ پانے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ مختصر مدت میں آن لائن وڈیو کھپت اور طویل میعاد میں اے آر پی یوز کو متحرک دینے میں اہم ہے۔”

آن لائن وڈیو اشتہارات 2015ء میں ایشیا بحر الکاہل میں ڈیجیٹل اشتہارات پر کیے جانے والے اخراجات کا 15 فیصد سے بھی کم رہے۔ یہ حصہ 2021ء تک 22 فیصد تک پہنچے گا۔ آن لائن وڈیو اشتہارات کی فروخت 2021ء تک لگ بھگ 22 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچے گی جو 2016ء میں 9 ارب امریکی ڈالرز ہے، یعنی 19 فیصد سی اے جی آر۔ چین 2021ء تک آن لائن وڈیو اشتہارات میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ رکھے گا۔

آن لائن سبسکرپشن وڈیو-آن-ڈیمانڈ (ایس وی او ڈی) شعبے میں ایم پی اے توقع رکھتا ہے کہ ادا کرنے والے کل صارفین 2016ء میں 177 ملین سے بڑھ کر 2021ء تک 360 ملین ہو جائیں گے، جس میں چین سب سے آگے ہوگا۔ ایس وی او ڈی آمدنی 2021ء تک 13 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچے گی، 2016ء میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز کی سی اے جی آر میں 28 فیصد اضافے کے ساتھ۔ چین ایک مرتبہ پھر اکثریت کا کردار ادا کرے گا، جو 2021ء تک 80 فیصد سے زیادہ ہوگا۔ جنوب مشرقی ایشیا ایس او وی ڈی موقع تیزی سے بڑھے گا لیکن نچلی بنیاد سے، جو 2021ء میں آمدنی میں 200 ملین امریکی ڈالرز کی نمائندگی کرے گا۔

ایشیا بحر الکاہل فکسڈ براڈبینڈ صارفین 2016ء میں 345 ملین تک پہنچیں گے اور 2021ء تک یہ تعداد 425 ملین تک جا پہنچے گی۔ اوسط براڈبینڈ گھریلو نفوذ 2016ء میں 35 فیصد سے 2021ء میں 41 فیصد ہو جائے گا۔ موبائل براڈبینڈ 2016ء میں 46 فیصد کے مقابلے میں 2021ء تک ایشیا بحر الکاہل کی آبادی میں 79 فیصد تک جا پہنچے گا۔

مزید معلومات کے لیے لاوینا بھوجوانی سے رابطہ کریں: lavina@media-partners-asia.com

میڈیا پارٹنرز ایشیا کے بارے میں

میڈیا پارٹنرز ایشیا (ایم پی اے) کے تجزیہ کار ذرائع ابلاغ اور ٹیلی کام کی صنعت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جو ایسے اعداد و شمار، تحقیق اور قابل عمل ادراک پیش کرتے ہیں جو کاروباروں کو نئی مارکیٹوں میں اپنی رسائی بڑھانے اور اپنی موجودگی کارکردگی کا معیار مقرر کرےاور مستقبل میں ترقی کا راستہ متعین کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہمارے صارفین میں ابلاغی و ٹیلی کام مالکان، تقسیم کار، پالیسی ساز، تجارتی انجمنیں، ٹیکنالوجی ادارے اور مالیاتی ادارے شامل ہیں۔

مائیک سیویج
مدیر، میڈیا بزنس ایشیا
www.mediabusinessasia.com

وی پی، کونٹینٹ، میڈیا پارٹنرز ایشیا
www.media-partners-asia.com

براہ راست: +852 2815 8715
ٹیلی فون: +852 2815 8710
ای میل: mike@media-partners-asia.com
ٹوئٹر: @MediaBizAsia

میڈیا پارٹنرز ایشیا لمیٹڈ، سوئٹ 13 اے، 50 اسٹینلی اسٹریٹ، ہانگ کانگ

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160418/8521602480

Latest from Blog