کینٹن میلہ 119واں کل 28 ارب امریکی ڈالرز کے کاروباری معاہدوں کے ساتھ مکمل

گوانگ چو، چین، 11 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 119 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلہ) 5 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ میلے میں ہونے والے کل معاہدے 182.288 ارب رینمنبی (28.084 ارب امریکی ڈالرز) کی مالیت کے رہے۔

میلے میں غیر ملکی مہمانوں کی تعداد 185,596 تک جا پہنچی، جو سال بہ سال میں 0.43 فیصد اضافہ ہے؛ جس میں ہانگ کانگ، بھارت، امریکا، تائیوان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، روس، انڈونیشیا اور آسٹریلیا سب سے زیادہ نمائندگی رکھنے والے ممالک رہے۔ 2015ء میں سرفہرست 250 عالمی خوردہ فروشوں میں سے 92 – بشمول وال-مارٹ، ہوم-ڈیپوٹ، ٹیسکو اور کیریفور— بھی دنیا بھر کے 200 دیگر ممالک اور خطوں کے نمائندگان کے ساتھ شریک تھے۔

غیر ملکی خریداروں میں 39.44 فیصد برقی و برقیاتی گھریلو مصنوعات کی صنعت سے تعلق رکھتے تھے، 30.49 فیصد، 28.45 فیصد اور 27.05 فیصد بالترتیب صارفی مصنوعات، گھریلو سجاوٹ اور تحفوں کی صنعت سے تھے اور 24.26 فیصد نے مشینری کے شعبے کی نمائندگی کی۔

تقریب میں ہونے والے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کینٹن میلے کے ترجمان سو بنگ نے کہا کہ “زیادہ تر آرڈر برانڈ زون میں کیے گئے جہاں تجارت کی شرح 9.32 ارب امریکی ڈالرز رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے اور کل تجارتی حجم کے 33.2 فیصد پر مشتمل ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ خریدار اس طریقے سے کاروبار کرنے کی واضح ترجیحات رکھتے ہیں اور یہ کہ قیمتوں کی تبدیلی کے حوالے سے کم حساسیت اور زیادہ توجہ مصنوعات اور خدمات کے معیار پر ہے۔”

منتظم کی حیثیت سے سی ایف ٹی سی نے کینٹن میلے کے اس ایڈیشن میں کئی بہتریاں کیں، جن میں زیادہ تر توجہ قواعد، کارروائی اورانتظام، حفاظت اور مجموعی خدمات پر رہی۔ اہم پیشرفت کی ایک مثال ملکیت دانش کی حفاظت ہے، جس کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے کسی بھی تشویش سے نمٹنے کے لیے ایک مخصوص استقبالیہ مرکز مقرر کیا گيا۔

سی ایف ٹی سی نے فیس بک اور لنکڈ ان جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو شامل کرکے “اسمارٹ کینٹن میلہ” کو تحریک دی، اور “مصنوعات کو نمایاں” کرنے کا اجرا کیا، اپنے وی چیٹ سروس اکاؤنٹ کو بہتر بنایا اور رہائش اور سفر کی خدمات کے مزید آپشنز فراہم کیے۔ 25,000 نئے خریداروں نے سوشل میڈيا اور سرچ انجنوں کے ذریعے رجسٹریشن کروائی۔

120 واں کینٹن میلہ اکتوبر 2016ء میں شروع ہوگا اور تمام شرکا کے لیے غیر معمولی نمائشی خدمات کا پلیٹ فارم فراہم کرنا جاری رکھے گا۔

کینٹن میلے کے بارے میں

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ، جسے کینٹن میلہ بھی کہتے ہیں، سال میں دو مرتبہ بہار و خزاں میں گوانگ چو میں ہوتا ہے۔ 1957ء سے ہونے والا یہ میلہ جامع نمائش ہے جو طویل ترین تاریخ، اعلیٰ ترین سطح، بڑے پیمانے اور مصنوعات کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ عالمی خریداروں کی وسیع تر تقسیم اور چین میں سب سے زیادہ کاروباری حجم بھی رکھتا ہے۔

Latest from Blog