اے این زیڈ نے جنوبی بحر الکاہل کے 9 جزیرہ ممالک میں یونین پے کارڈز کی جامع قبولیت کو ممکن بنا دیا – فجی میں یونین پے کارڈ قبولیت کی کوریج 90 فیصد سے زیادہ تک پھیل جائے گی

شنگھائی، چین، 13 مئی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 11 مئی کو یونین پے انٹرنیشنل اور اے این زیڈ نے فجی میں مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز نمبر) جنوبی بحر الکاہل کے 9 جزیرہ ممالک میں اے این زیڈ کے تمام اے ٹی ایمز اور پی او ایس ٹرمینلز پر قبول کیے جائیں گے۔ یونین پے چپ کارڈز ان ممالک میں پہلی بار قبول ہوں گے۔ کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، اور سعود منام، اے این زیڈ کنٹری مینیجر فجی، نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ایاز سید خیوم، فجی کے اٹارنی جنرل اور وزیر خزانہ، فیاض صدیق کویا، فجی کے صنعتی تجارت و سیاحت کے وزیر، یولنڈا چین، فجی کی وزارت تجارت کے چائنا ٹریڈ کمشنر، اور ٹرومین ربیڈلی، چیئرمین سیاحت فجی اس موقع پر تہنیتی پیغام کے ساتھ موجود تھے۔

اے این زیڈ ایشیا بحر الکاہل میں یونین پے انٹرنیشنل کا اہم شراکت دار ہے۔ اپریل 2014ء میں فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے بعد اے این زیڈ نے آسٹریلیا میں 80,000 پی او ایس ٹرمینلز اور 2,000 سے زیادہ اے ٹی ایمز پر یونین پے کارڈ قبولیت کو ممکن بنایا۔ اس جنوری میں اے این زیڈ نے نیوزی لینڈ میں اپنے اے ٹی ایمز اور تاجروں کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنا ممکن بنایا۔ اب یہ تعاون جنوبی بحر الکاہل تک پھیل گیا ہے جس میں فجی، پاپوا نیو گنی، وانواٹو، سمووا، ٹونگا، کک جزائر، سولومن جزائر، کریباٹی اور مشرقی تیمور شامل ہیں۔

تعاون کے ذریعے فجی اور پاپوا نیو گنی میں یونین پے کارڈز کی قبولیت کوریج 90 فیصد سے زیادہ تک بڑھ چکی ہے۔ دریں اثناء، کریباٹی اور مشرقی تیمور میں یہ یونین پے کا آغاز ہے جبکہ سمووا، سولومن جزائر اور کک جزائر میں تاجر پہلی بار یونین پے کارڈز قبول کرنے کے قابل ہوں گے۔ آگے اے این زیڈ کمبوڈیا اور ویت نام میں اپنے اے ٹی ایمز پر یونین پے کارڈز کی قبولیت ممکن بنائے گا ۔

کے جیان بو نے کہا کہ جنوبی بحر الکاہل جزیرہ ممالک “21 ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم” کا اہم حصہ ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل مقامی یونین پے قبولیت کے ماحول کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ خطے کا دورہ کرنے والے یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے باسہولت ادائیگی خدمت فراہم کی جائے۔ یہ تعاون نہ صرف یونین پے قبولیت کے اثرات اور خطے میں کارڈ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ مقامی کارڈ اجرا کے لیے مستحکم بنیاد بھی ڈالے گا، جو مقامی افراد کے لیے نئے ادائیگی آپشنز فراہم کرے گا۔

چائنا پیسفک فورم کی جانب سے فجی، وانواٹو اور سمووا کو جنوبی بحر الکاہل میں اہم سیاحتی مقامات کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔ ٹورازم فجی کے مطابق 2015ء میں 40,000 چینی سیاحوں نے فجی کا دورہ کیا، جو سال بہ سال میں 40 فیصد اضافہ ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل مرکزی دھارے کے اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھا رہا ہے تاکہ خطے میں قبولیت کے ماحول کو مسلسل بہتر بنائے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog