چین کے چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں سائیکل بنانے والے تائیوانی ادارے منگ سائیکل انڈسٹریل کی درجہ اول کی بائیسکل پیداواری تنصیب قائم

چانگ چو، چین، 17 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– تائیوان میں قائم سائیکل ساز منگ سائیکل انڈسٹریل نے چین کے صوبہ جیانگ سو کے چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ (سی این ڈی) میں اپنی تنصیب میں جاری سرمایہ کاری کی بنیاد پر خود کو بائیسکل مارکیٹ میں زبردست اضافے کی بہترین مثال کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

کامیابی کے پیچھے موجود راز حقیقی سامان بنانے والے (اوای ایم) سے ساخت گری پر توجہ رکھنے والے ادارے میں تبدیلی ہے، ایک برانڈ کی حییت سے جو اپنی ملکیتی جدید ٹیکنالوجیاں رکھتا ہے۔ 5 مئی کو منگ سائیکل انڈسٹریل نے اپنے ماتحت ادارے منگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل کے تیسرے کارخانے کی فیتہ کٹائی اور افتتاح کی تقریب منعقد کی۔ نئے کارخانے کے جاری ہونے اور سرمایہ کاری کے 55.25 ملین ڈالرزسے 154.2 ملین ڈالرز تک پہنچنے سے، منگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل سالانہ دو ملین سائیکلیں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

مارچ 2000ء میں منگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل کو غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے مینوفیکچرنگ ادارے کی حیثیت سے قائم کیا گیا تھا۔ جولائی 2001ء میں تنصیب نے سی این ڈی میں پیداوار شروع کی تھی۔ تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری بڑھاتے ہوئےمنگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل نے 17 ستمبر 2010ء کو ہائی-ٹیک انٹرپرائز سند حاصل کی۔ 2011ء میں منگنے جدت طرازی، ملکیتی حقوق دانش اور ملکیتی برانڈز کے سلسلے میں تین اہم تبدیلیوں کو تحریک دینے کے لیے اپنا تحقیقی و ترقی مرکز قائم کیا، اور ادارے کو اوا ی ایم کے بجائے ایک تکمیل کار اور ڈیزائنر کی حیثیت سے تشکیل نو میں مدد دی۔ بائیسکل بنانے والا ادارہ اب تک 32 پیٹنٹس حاصل کر چکا ہے۔ اس کی تمام مصنوعات چین سے باہر 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں، جن میں امریکا، کینیڈا، روس، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 2015ء میں ادارے نے تقریباً 1.6 ملین سائیکلیں اور 1.2 ملین سائیکل فریم اور دو شاخے تیار کیے۔

منگ سائیکل انڈسٹریل اپنی سرمایہ کاری کو مسلسل بڑھایا اور چانگ چو میں موجودگی کو پھیلایا ہے، نہ چین کی مارکیٹ کے لحاظ سے صرف اپنی بہترین انتظامی و تزویراتیوژن کا مظاہرہ کیا ہے، بلکہ چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں سرمایہ کاری کے موزوں کو ماحول میں بھی۔ چانگ تائی شان، چیئرمینمنگ سائیکل انڈسٹریل، نے ایسی اعلیٰ معیار کی، باسہولت اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیے افتتاحی تقریب میں شہری و مقامی ضلعی سطح کے حکومتی اداروں کو سراہا۔ اب تک 228 معروف تائیوانی ادارے جن میں منگ سائیکل انڈسٹریل اور کائمکو بھی چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں تنصیبات بنا چکے ہیں، 300 سے زیادہ تائیوانی ایگزیکٹوز نے یہاں مستقل رہائش کا انتخاب کیا ہے۔

Latest from Blog