مائیکروسافٹ فیچر فون کاروبار ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ اور ایچ ایم ڈی گلوبل، او وائی کو فروخت کررہا ہے

ریڈمنڈ، واشنگٹن، 18 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مائیکروسافٹ کارپوریشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ ادارے کے ابتدائی سطح کے فیچر فون اثاثہ جات کو 350 ملین ڈالرز میں ہون ہائی/فوکسکون ٹیکنالوجی گروپ کے ماتحت ادارے ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ اور ایچ ایم ڈی گلوبل؛ او وائے کو فروخت کرنے رضامندی ہوگی ہے۔ معاہدے کے تحت ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ ہنوئی، ویت نام میں واقع ادارے کی مینوفیکچرنگ تنصیب مائیکروسافٹ موبائل ویت نام بھی حاصل کرے گا۔ معاہدے کے اختتام تک تقریباً 4,500 ملازمین ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ یا ایچ ایم ڈی گلوبل منتقل ہو جائیں گے، یا اس کا موقع پائیں گے، جو مقامی قانون کی تعمیل سے مشروط ہے۔

Microsoft company logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 موبائل بنانا اور لومیا 650، لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل جیسے لومیا فونز، اور ایسر، الکاٹیل، ایچ پی، ٹرینٹی اور وائیو جیسے او ای ایم شراکت داروں کے لیے فونز بنانا جاری رکھے گا۔

معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ اپنے تمام فیچر فون اثاثہ جات، بشمول برانڈز، سافٹویئرز اور سرو‎سز، دیکھ بھال کا نیٹ ورک اور دیگر اثاثہ جات، صارفین معاہدے اور رسد کے اہم معاہدے تمام ہی منتقل کرے گا، مقامی قانون کی تعمیل کے مطابق۔ مالی سودا 2016ء کی دوسری ششماہی میں مکمل ہونا متوقع ہے، جو انضباطی منظوریوں اور تکمیل کی دیگر شرائط سے مشروط ہے۔

مائیکروسافٹ _نیس ڈيک “ایم ایس ایف ٹی” @microsoft) پہلے موبائل، پہلے کلاؤڈ دنیا کے لیے ایک معروف پلیٹ فارم اور پروڈکٹیوٹی کمپنی ہے، اور اس کا مقصد زمین پر موجود ہر شخص اور ہر اداے کو زیادہ سے زیادہ کے حصول کی طاقت دینا ہے۔

Latest from Blog