Facebook
RSS

موبائل کامرس اور ادائیگی کمپنی موزیڈو نے اسکاٹ مور کو جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل نامزد کردیا

موبائل کامرس اور ادائیگی کمپنی موزیڈو نے اسکاٹ مور کو جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل نامزد کردیاپر تبصرے بند ہیں
مئی 23, 2016
Web Desk

آسٹن، ٹیکساس، 19 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بھروسہ مند ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگی حل کے عالمی فراہم کنندہ موزیڈو نے آج اعلان کیا کہ اسکاٹ مور نے ایشیا بحر الکاہل کے لیے جنرل مینیجر کی حیثیت سے ادارے میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو فوری طور پر موثر ہوگی۔ مور سنگاپور میں واقع موزیڈو کے ایشیا صدر دفاتر سے چین کے علاوہ تمام ایشیا بحر الکاہل کے معاملات دیکھیں گے۔

موزیڈو کے سی ای او ٹوڈ بریڈلی نے کہا کہ "موزیڈو کمپنی میں اسکاٹ کی شمولیت پر بہت خوش ہے۔ کامیاب سیلز ادارے بنانے میں ان کا تجربہ، خاص طور پر موبائل مالیاتی خدمات کے شعبے میں اور ایشیا جیسی مارکیٹوں میں، ان کے لیے دنیا بھر میں موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگی حل فراہم کرنے میں موزیڈو کی کامیابی میں فوری حصہ ڈالنا ممکن بناتا ہے۔”

مور نے کہا کہ "میں موزیڈو میں شمولیت اور ایشیا میں عالمی ادائیگی اور حلوں کی مارکیٹ میں موجودگی کو فوری طور بڑھانے میں پر حصہ ڈالنے کے حوالے سے پرجوش ہوں۔ میں موبائل فون کے ذریعے ادائیگیوں، رقوم کی ترسیل اور ایشیا بھر میں بھی کروڑوں افراد کے لیے بہتر مالیاتی کنٹرول پیش کرنے میں خدمات کی مکمل نئی اقسام فراہم کرکے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے والا موزیڈو کا جذبہ رکھتا ہوں۔”

مور مالیاتی خدمات، بینکاری اور مشاورت کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ لاتے ہیں۔ موزیڈو میں شمولیت سے قبل اسکاٹ موبائل کامرس فراہم کنندہ ایم پے می لمیٹڈ کے ایشیا بحر الکاہل سی ای او تھے جہاں وہ ادارے کی غیر معمولی ترقی میں اہم کردار تھے جس کا نتیجہ پی او ڈبلیو اے کی جانب سے 2014ء میں ادارے کے حصول کی صورت میں نکلا۔ پی او ڈبلیو اے میں اسکاٹ نے سیلز کے سربراہ کی حیثیت سے کام کیا۔ وہ اوریکل، ایونٹیک اور پرائس واٹر کوپر ہاؤس میں بھی سینئر عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ مور یونیورسٹی آف سڈنی سے مالیات اور سائنس میں بی اے کی سند رکھتے ہیں۔

موزیڈو کے بارے میں

موزیڈو دنیا بھر میں بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل پیش کرتا ہے جو صارفین کے لیے خاص طور پر تیار کردہ قیمت موثر کلاؤڈ بیسڈ حل فراہم کرتا ہے۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریق کی جانب سے دیگر مصنوعات کو باآسانی شامل کر سکتا ہے۔ موزیڈو کی عالمی موجودگي اور عالمی پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جو لوگوں کے لیے اپنے پیسے، ادائیگی اور دیگر خدمات کو موبائل کے ذریعے سنبھالنا ممکن بنا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے mozido.com ملاحظہ کیجیے۔ ہمیں ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @Mozido۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
وان لیف
ایس وی پی مارکیٹنگ
موزیڈو
512-518-2200

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز