وِوِڈسڈنی کی روشنیوں نے شہر کو گھیر لیا

دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ سڈنی میں شروع

سڈنی، 27 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

وِوِڈسڈنی کا تصویر خانہ یہاں دستیاب ہے
نشریاتی معیار کی فوٹیجیہاں دستیاب ہے

سڈنی، آسٹریلیا آج شام روشنیوں سے جگمگا اٹھا جب 90 سے زیادہ روشنی تنصیبات نے شہر کو سالانہ وِوِڈسڈنی میلے کے لیے منور کردیا، جس میں دنیا کے مشہور سڈنی ہاربر پل، سڈنی اوپیرا ہاؤس اور شہر بھر میں رنگین فن پاروں کو پروجیکٹ کیا۔ وِوِڈسڈنی کا باضابطہ آغاز آج رات 27 مئی کو ہوا ہے اور یہ 18 جون تک 23 راتیں چلے گا۔

ووڈ سڈنی سونگ لائنز فنکار ڈونی ولاگوڈیا۔ کریڈٹ ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو

مکمل خبری اعلامیہ کے لیے کلک کیجیے:

http://www.prnasia.com/mnr/vividsydney_201605.shtml
http://photos.prnasia.com/prnvar/20160527/8521603420-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20160527/8521603420-b

وِوِڈسڈنی دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ ہے۔ 23 ممالک کے 150 سے زیادہ مصوروں نے روشنی تنصیبات اور پروجیکشنز کو تیار کیا ہے جو سڈنی بھر میں پھیلے آٹھ سے زیادہ وِوِڈسڈنی مقامات ظاہر ہیں۔ وِوِڈسڈنی195 وِوِڈ میوزک تقریبات اور پیش کرتا ہے اور 500 سے زیادہ مقررینوِوِڈآئیڈیا گفتگو اور فورمز میں بات کررہے ہیں۔

نیوساؤتھ ویلز کی حکومت کے وزیر اعلیٰمائیک بیئرڈ نے کہا کہ “آج ہزاروں لوگ شاندار وِوِڈ ‘روشنیاں کھلنے کا’ لمحہ دیکھنے کے لیے سڈنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اب اگلی 23 راتیں سڈنی کے معروف ترین مقاماترنگ و تحریک کے ہم آہنگ ہوکر روشن ہوں گے اور دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائیں گے۔ وِوِڈعالمی حاضرین کے لیے ایک تخلیقی میلہ ہے اور اس کی مقبولیت 1.7 ملین افراد سے ظاہر ہے جنہوں نے گزشتہ سال کے میلے میں شرکت کی۔”

اس سال وِوِڈسڈنی آسٹریلیا کی مقامی ثقافت کا جشن منائے گا جس میں معروف سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بادبانوں پر سونگ لائنز پروجیکشنز ظاہر ہو رہی ہیں۔ شاندار اینیمیشن چھ معروف مقامی مصروں کے کاموں کو ظاہر کرتی ہے: کارلاڈکنز، جون منڈائناو اے ایم، ریکورینی، گیبریلاپوسمن گورایی، ڈونیوولاگوڈیا اور آنجہانیگلمبویونیپنگو۔ ڈیسٹی نیشن اینایس ڈبلیواور سڈنی اوپیرا ہاؤس کے اشتراک سے ترتیب دی گئی سونگلائنزآ‎سٹریلیا کے اصل باسیوں کی روحانیت اور ثقافت کی براہ راست بات کرتے ہیں، تقسیم کے باہمی نظاموں اور تجارتی راستوں کو بیان کرتی ہے جو وقت اور فاصلوں، زمین اور آسمان کے ذریعے بنے گئے ہیں۔

دیگر اہم 3ڈی پروجیکشنزجو میوزیم آف کنٹیمپرری آرٹ آسٹریلیا اور کسٹمز ہاؤس کے سامنے کے رخ پر ظاہر ہو رہی ہیں، کے ساتھ وِوِڈسڈنی تخلیقی صنعتوں کے لیے سڈنی کو مرکز کے طور رپ پیش کرتا ہے جہاں دنیا کی اول ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن کو روشنیوں کے شاندار نظاروں کی تخلیق میں استعمال کیا گیا ہے۔

ووڈ سڈنی سونگ لائنز فنکار گیبریلا پوسم، کریڈٹ ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو

ڈارلنگ ہاربر کا لیزر-ڈریگنواٹر-تھیٹر دنیا کا پہلا واٹر اسکرین پیش کرتا ہے 56 فواروں کے اوپر تیرتے 13 میٹر کے روبوٹک بازو پر موجود ہے۔ لیزر-ڈریگن واٹر-تھیٹر شو میں وڈیو کی حامل چار واٹر-اسکرینوں شامل ہوتی ہیں جن پر دی پریسیٹس کی تیار کردہ موسیقی پر حرکت کرتے رقاص پیش ہوں گے۔ مہمان چالیس 20 میٹر بلند عمودی فواروں، سولہ 25 میٹر بلند متحرک فواروں، بیس 15 میٹر بلند شعلہ فواروں اور دس طاقتور لیزرز کو دیکھ کر حیران ہوں گے۔ دنیا میں ایک اور اولین میں ڈارلنگ ہاربر پر مہمان اپنے چہروں کو اسکینکرکے واٹر اسکرین پر پروجیکٹ کر سکتے ہیں، انٹیلریئلسینسٹ م ٹیکنالوجی کے ذریعے۔

عالمی سطح پر معروف سڈنی ہاربر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا جس میں سڈنی ہاربر پل 1,640 روشنیوں کی ٹیوبز سے روشن ہوگا، جس میں 72,000 انفرادی ایل ایڈیز اور ڈریس سرکل تنصیب کے حصے کے طور پر 140کینز میں 6,700 انفرادی ایل ایڈیز ہوں گی جو مہمانوں کو سڈنی ہاربر پل کے رنگوں کو واقعی کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ سڈرنی ہاربر فیریزبھی 1,480 میٹر ایل ایڈی ٹیپ سے روشن ہوگی تاکہ بندرگاہ کے اندر سفر بھی روشن ہو۔

وِوِڈسڈنیوِوِڈلائٹ واک کے ذریعے پورے شہر پھیلی ہوئی ہے، جس کا آغاز سڈنیاوپیرا ہاؤس سے ہو رہا ہے، پھر یہ 200 ویںسالگڑہ منانے والے رائل بوٹینک گارڈنز کی بندرگاہ کی جانب پہلو کی طرف اور پانی کے ساتھ ساتھ واش بے تک جاتی ہے۔سڈنی کے مارٹن پلیس، ڈارلنگ ہاربر اور آسٹریلین نیشنل میری ٹائم میوزیم میں روشنیاں اور پروجیکشنز ظاہر ہیں اور وِوِڈسڈنیکا پہلا داخۂی مقام شہر کے سی بی ڈی میں دی گالیریس میں ہوگا۔ سینٹرل پارک اور چیٹسووڈ کے علاقے بھی رات کے وقت روشن میدانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، اور ساتھ ساتھتارونگا چڑیا گھر بھی کہ جہاں روشن لالٹینیں چڑیا گھر کی 100 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئےاہم جانوروں کی نمائندگی کریں گی۔

ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیوکے سی ایاو اور وِوِڈسڈنی کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سینڈرا چپ چیز نے کہا کہ ” وِوِڈسڈنی نے ایک مرتبہ پھر وِوِڈلائٹ کے حصے کے طور پر یادگار تکنیکی و جمالیاتی دنیا کی پہلی چیزیں کی ہیں۔ ہمارا سب سے بڑا وِوِڈسڈنی پروگرام پنک روک گلوکاروں سے لے کر عالمی سپر اسٹارز، ابھرتے ہوئے مقامی باصلاحیت افراد، مست افسانوی کرداروں اور اس سے بھی آگے تک موسیقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی متاثر کن فہرست فراہم کرنا ہے۔ اسے سماجی رحجانات کو تہ و بالا کرنے والوں کے متنوع پروگرام کا ساتھ حاصل ہے، جس میں جنجیکوہن، اسپائکجونز، بیوولیمون اور مارگریٹچینگ شامل ہیں، جو وِوِڈسڈنی گفتگو اور فورم سلسلے کے حصے کے طور پر ظاہر ہوں گے۔ وِوِڈسڈنی 2016ء جدت طرازی اور تخلیق کا ایک حقیقی جشن ہے۔”

وِوِڈمیوزک پروگرام کے حصے کے طور پر منتظمین اب بین الاقوامی پاپ آئیکونبوائے جارج کی ایک خصوصی ڈی جے کارکردگی کا اعلان کرچکے ہیں، جو 12 جون 2016ء کو وِوِڈسڈنی کے ڈارلنگ ہاربر مقام پر کیفے ڈیل مار میں ہوگی۔ یہ آسٹریلیا میں بوائے جارج کی واحد ڈی جے کارکردگی ہوگی۔

وِوِڈسڈنی ریاستی حکومت کے سیاحت و بڑی تقریبات کے ادارے ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو کی ملکیت ہے اور اسی کی جانب سے سنبھالا اور پیش کیا جاتا ہے۔ 2015ء میں اس نے 1.7ملین مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور مقامی معیشت کو مہمانوں کے اخراجات کی مد میں 63 ملین ڈالرز سے زیادہ دیے۔

آج رات کو ہونے والی روشنیوں کے بارے میں ایک ویاین آر http://vividsydney.com/media-centreپر دستیاب ہے۔

مکمل میڈیا کٹ مع ہائی-ریز تصاویر اور نشریاتی معیار کی فوٹیجhttp://vividsydney.com/media-centreپر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

میڈیا سوالات: ای میل: vivid.media@dnsw.com.au

میلیساولسن،
ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو
موبائل:
61-419-093-882+
ای میل: Melissa.wilson@dnsw.com.au

جیسیکا پیری،
ڈیسٹی نیشن این ا یس ڈبلیو
موبائل:
61-439-143-566+
ای میل: Jessica.parry@dnsw.com.au

وڈیو–http://static.prnasia.com/pro/media/201605/vividsydney/video.mp4
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160527/8521603420-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160527/8521603420-b

Latest from Blog