‫‫جے اے سولر چین کے “فرنٹرنر” پی وی نمائشی منصوبے میں پہلے مرحلے کے لیے 44 فیصد ماڈیول فراہم کرتا ہوا

بیجنگ، 31 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر”) نے اعلان کیا ہے کہ وہ داتونگ، شان سی صوبہ میں قومی جدید پی وی ٹیکنالوجی نمائشی منصوبے کے لیے 420 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کررہا ہے۔ “فرنٹرنر” منصوبے کا پہلا مرحلہ950 میگاواٹ کی کل تنصیب گنجائش رکھتا ہے۔ جے اے سولر پہلے مرحلے کے لیے 44 فیصد ماڈیولز فراہم کررہا ہے۔

JA Solar Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

قومی توانائی انتظامیہ نے مقامی فراہم کنندگان کی جانب سے جدید شمسی پی وی ٹیکنالوجی بنانے کی ترویج کے لیے “فرنٹرنر” پروگرام قائم کیا تھا۔ داتونگ منصوبہ جی-ڈبلیو سطح کے متعدد مجوزہ “فرنٹرنر” منصوبوں میں سے ایک ہے۔ تنصیب کے پہلے مرحلے میں سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب یوآن (تقریباً 1.6 ارب ڈالرز) تک لگایا گیا ہے اور یہ 13 پی وی پاور اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگی۔ تکمیل پر تنصیب ممکنہ طور پر 1.5 بلین کلوواٹ آور آن-گرڈ توانائی سالانہ پیدا کرے گا، جو ٹیکس آمدنی کی مد میں 260 ملین یوآن کا حصہ ڈاے گی اور سالانہ 480,000 ٹن کوئلے کے جلنے کا خاتمہ کرے گی۔

اپنی جدید بنیادی ٹیکنالوجیوں کے نتیجے میں جولائی 2015ء میں جے اے سولر کو نمائشی منصوبوں میں سے ایک میں سرمایہ کار کی حیثیت سے داتونگ کی شہری حکومت نے منتخب کیا، جس میں 50 میگاواٹ “لیڈر + نیو ٹیکنالوجی + نیو ماڈل ڈیمونسٹریشن” پروجیکٹ کے لیے مصنوعات فراہم کررہا ہے۔ جے اے سولر چھ اداروں کے لیے 370 میگاواٹ بھی تیار کررہا ہے جو خود بھی نمائشی منصوبوں میں سرمایہ کار ہیں: چائنا تھری گورجسکارپوریشن، چائناہواڈی انکارپوریشن، چائنا پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن، چائناگوانگڈونگ نیوکلیئر پاور گروپ، بیجنگ انرجی انوسٹمنٹ ہولڈنگ اور سن گرو پاور سپلائی۔

“فرنٹرنر” منصوبے میں شرکت کے لیے سامان فراہم کنندگان کو قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے کارکردگی و معیار کے لیے مقررہ کردہ سخت معیارات پر لازماً پورا اترنا ہوگا۔ پولی کرسٹلائن اور مونوکرسٹلائن ماڈیولز کے لیے کنورژن کی صلاحیت لازماً بالترتیب 16.5 فیصد اور 17 فیصد ہونی چاہیے۔ پہلے سال میں عام پی وی مصنوعات کی کمزور پڑنے کی شرح ضروری ہے کہ بالترتیب 2.5 اور 3 فیصد سے زیادہ نہ بڑھے، جبکہ یہی شرح آنے والے سالوں میں 0.7 فیصد سالانہ کے حساب سے نہیں بڑھنی چاہیے۔ ماڈیولز کے کمزور پڑنے کی مجموعی شرح کارآمد زندگی میں 20 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھنا چاہیے۔

جے اے سولر نے “فرنٹرنر” معیارات پر پوری یا اس سے بھی آگے بڑھ جانے والی چار مصنوعات پیش کرکے عالمی ٹیکنالوجی قیادت کا مظاہرہ کیا: اس کے روایتی مونوکرسٹلائن سائپریس ماڈیولز، روایتی پولی کرسٹلائن سائپریس ماڈیولز، انتہائی موثرمونوکرسٹلائن پرسیئم ماڈیولز اور انتہائی موثر پولی کرسٹلائن ریسیئم ماڈیولز۔ مزید برآں، اوائل 2016ء میں جے اے سولر کے انتہائی موثر پولی کرسٹلائن ریسیئم ڈبل گلاس ماڈیولز نے چائنا کوالٹی سرٹیفکیشن سینٹر کی جانب سے تصدیق کی سند بھی حاصل کی، جو چین کے ٹیکنالوجی و معیار کے “فرنٹرنر” معیارات پر پورا اترنے کی تصدیق کرتاہے۔

زیادہ موثر مصنوعات کے لیے صارفین کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔ بہتر نتائج دینے کی موثریت کا مطلب ہے تنصیب کردہ گنجائش کی فی یونٹ زیادہ پیداوار، رقبے پر فی واٹ آنے والی کم لاگت، کم نقل و عمل و تنصیب اخراجات اور منصوبے سے بہتر آمدنی۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک سال کے اندر جے اے سولر اپنی “فرنٹرنر” کی سالانہ پیداواری صلاحیت کو 1.8 گیگاواٹ برائےمونوکرسٹلائن مصنوعات اور 2.3 گیگاواٹ برائے پولی کرسٹلائن مصنوعات تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جے اے سولر کے صدر جناب جیان سی نے تبصرہ کیا، “دی ‘فرنٹرنر’ منصوبہ چین کی پی وی آلات کی صنعت کو کئی عمدہ اہداف حاصل کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ پروگرام جاری ٹیکنالوجیکل جدت، بہتر ساخت گری عمل، نئی اور کارآمد ایپلیکیشنز اور معیار و تجربات کے اعلیٰ معیارات کو فروغ دیتا ہے۔ جے اے سولر داتونگ میں پہلے نمائشی منصوبے کے لیے تقریباً نصف ماڈیولز کی فراہمی پر فخر کرتا ہے۔ ہمارا ارادہ مزید ٹیکنالوجی جدت حاصل کرکےچین کے پی وی اور ساخت گری شعبوں کے صحت مند ارتقاء میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔”

Logo – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog