‫ایشین فوٹووولٹیک کاروبار کی بڑی مارکیٹ “ایکسپو سولر 2016ء” کوریا میں منعقد ہوگی

– ‘ایکسپو سولر 2016ء’ شرکا ‘2016ء سیول سولر لیونگفیسٹیول’ میں بھی شرکت کے قابل ہوں گے جو اب سیول کے 10 ملین شہریوں کے لیے کھلا ہوا ہے

سیول، جنوبی کوریا، یکم جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

2016ء کی دوسری ششماہی میں ایکسپو سولر 2016ء (www.exposolar.org) 7 سے 9 ستمبر 2016ء کو 3 دن کے لیے کوریا کے کنٹیکس میں منعقد ہوگی، یہ ایشیا میں سب سے بڑا پی وی نمائش و کاروبار پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

Asian photovoltaic business big market, ‘EXPO Solar 2016’, will be held in Korea.

ایکسپو سولر 2016، جو اس سال 8 ویں سالگرہ منا رہا ہے، ایشیا میں ہونے والی سب سے بڑی پی وی نمائش ہے جو سال کی دوسری ششماہی میں ہوگی۔ چین، جاپان، امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے 20,000 سے زیادہ خریدار اور مہمان ہر سال نمائش میں شرکت ہوتے ہیں۔ یہ ایشیا میں سرفہرست پی وی کاروباری نمائش کی حیثیت سے اپنے پر تول رہی ہے۔

ایکسپو سولر 2016ء، جو ملک اور بیرون ملک 300,000 سے زیادہ ممکنہ خریدار رکھتا ہے، ایسے وقت میں عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے جب وہ رواں سال غیر ملکی خریداروں کے دعوت نامے اور سکونت پروگرام کی تیاری کرلی ہے تاکہ سہولت کو زیادہ سے زیادہ کیا جائے، اور عالمی پی وی کاروبار کے لیے مستحکم نیٹ ورکس کی تعمیر کا موقع تخلیق کیا۔

مزید برآں، نمائش منتظمین نے ایکسپوسولر 2016ء میں شرکا کے لیے ‘بڑی تقریب’ کی تیاری کی ہے۔ ایکسپوشرکا’2016ء سیول سولر لیونگ فیسٹیول’ میں شرکت کے بھی قابل ہوں گے جو یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک سیول پلازا کے بیرونی نمائشی علاقے میں منعقد ہوگایوں سیول کے 10 ملین شہری اس میلے کا دورہ کر سکیں گے۔ عوام کی توقعات بہت بلند ہو رہی ہیں۔

دریں اثناء، دنیابھر سے تمام فوٹووولٹیک ادارے ہر سال ایکسپو سولر/پی وی کوریا میں آتے ہیں، جو ایشیائی مارکیٹ کے لیے پہلا دروازہ سمجھی جاتی ہے۔ جب کارپوریٹ شرکا کی وسیع اقسام اپنی عالمی معیار کی ٹیکنالوجیاں اور حل متعارف کروائیں گی، مہمان فوٹووولیٹکس میں مہارت رکھنے والے نمائش کے مختلف اجزا کا تجربہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک فوٹووولٹیک کانفرنس ‘پی ویورلڈ فورم’ نمائش کے دوران ساتھ ساتھ منعقد ہوگی، جو شمسی توانائی کے پلانٹس کے انتظام پر زبردست لیکچر پیش کرے گی، جن میں شمسی توانائی کے پلانٹس کے موثر ڈیزائن اور نفاذ، ساتھ ساتھ تکنیکی سیشنز شامل ہیں جو فوٹووولٹیک صنعت کے تزویراتی کاروبار کے لیے رہنما ہدایات پیش کریں گی، یوں نمائش کے شرکا کو دوسروں سے پہلے 2017ء میں عالمی پی وی مارکیٹ کے رحجانات کا علم دیں گی۔

ایکسپو سولر 2016ء کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.exposolar.org

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160531/373998LOGO

Latest from Blog