کیمبیئم نیٹ ورکس نے ای پی ایم پی ٹ م 2000 وائرلیس براڈبینڈ پلیٹ فارم اور زیادہ رکاوٹوں کے حقیقی عالمی ماحول میں غیر معمولی نیٹ ورک کارکردگی کے لیے نئے سیکٹر اینٹینا کا اعلان کردیا

– ای پی ایم پی پلیٹ فارم کی نئی نسل وائرلیس انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں (ڈبلیو آئی ایس پیز) کو زیادہ رکاوٹیں رکھنے والے علاقوں میں وائرلیس براڈبینڈ کنیکٹیوٹی فراہم کرے گی –

رولنگ میڈوز، الینوائے، 7 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

وائرلیس براڈبینڈ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے ادارے کے ای پی ایم پی وائرلیس براڈبینڈ پورٹ فولیو کو بڑھاتے ہوئے آج ای پی ایم پی 2000 کا اعلان کیا ہے۔ ای پی ایم پی 2000ء کو ہائپیور ٹ م کی طاقت حاصل ہے، جس میں اسمارٹ بیم فورمنگ اور انٹیلی جنٹ فلٹرنگ شامل ہیں تاکہ بڑے علاقے میں رکاوٹ کو کم کیا جائے۔ ای پی ایم پی 2000 5 گیگاہرٹز فریکوئنسی بینڈ پر کام کرتا ہے جو اسے زیادہ رکاوٹ میں حقیقی دنیا کے ماحول میں، جس کا دنیا میں وائرلیس انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں کو سامنا ہے، بڑھتی ہوئی نیٹ ورک کارکردگی کے لیے بہترین حل بنا رہی ہے۔

Cambium Networks Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974

ای پی ایم پی 2000 کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں:

ہائپیور ٹیکنالوجی – انٹیلی جنٹ فلٹرنگ اور اسمارٹ بیم فورمنگ کے ساتھ، زیادہ رکاوٹوں والے حقیقی عالمی ماحول میں نیٹ ورک کارکردگی کبھی اتنی بہتر نہیں دیکھی گئی ہے۔
موجودہ ای پی ایم پی 1000 صارفین کے نمونے کا دوبارہ استعمال – نیٹ ورک کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ خدمات فراہم کنندگان کی سرمایہ کاری کی حفاظت اور ای پی ایم پی 2000 پر منتقل ہونے کو آسان بنا رہا ہے۔
ای پی ایم پی 1000 کے تمام فوائد میں جی پی ایس سنکرونائزیشن اور ای فورٹیفائی ٹ م شامل ہیں۔ ای فورٹیفائی یقینی بناتا ہے کہ بیرونی رکاوٹوں کی موجودگی میں حاصل کار اور اخفا کو مکمل کیا جا ئے۔
بہترین بھروسہ مندی، کارکردگی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت ایک مناسب قیمت پر۔

ای-ورجینٹ کے صدر جو فلاشی نے کہا کہ “ہم نے فوری بہتر کارکردگی دیکھی، زیادہ تر اپ لنک کنکشنز میں۔ تبدیلی سے قبل ہمیں 2، 3 یا 4 کے قریب ایم سی ایس سطحیں دیکھ رہے تھے اور بہت زیادہ آف چینل رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ ہم نے فوری طور پر ایم سی ایس سطحوں کو 10 سے 15 تک بہتر پایا۔”

کیمبیئم نیٹ ورک میں سینئر ڈائریکٹر برائے انجینئرنگ سکید احمد نے کہا کہ “کیمبیئم نیٹ ورکس زیادہ رکاوٹ، کم وسعت رکھنے والے ماحولوں کے چیلنج سے نمٹنے پر توجہ رکھتا ہے جس کا ہمارے کئی ڈبلیو آئی ایس پی صارفین کو آج سامنا ہے۔ ای پی ایم پی 2000 بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے، انتہائی مقابلے کے نرخوں پر، اور نیٹ ورک چلانے والوں کو اپنی خدمات پیشکشوں کو وسعت بخشنے کی تقویت دیتا ہے۔”

نیا ای پی ایم پی سیکٹر انٹینا ای پی ایم پی 2000 حل کا حصہ ہے، اور ای پی ایم پی 1000 کو سہارا دیتا ہے۔ یہ چھوٹے ڈیزائن مکمل ای پی ایم پی 2000 اور 1000 آراستگی اور صنعت میں سب سے آگے کی کارکردگی رکھتا ہے۔ 5 گیگاہرٹز اسپیکٹرم میں نیٹ ورکس کو صف آرا کرنے والے وائرلیس انٹرنیٹ فراہم کنندگان 90 درجہ اور 120 درجہ زاویہ پائیں گے خاص طور پر زیادہ کثیف نیٹ ورکس جن کو فریکوئینسی کے دوبارہ استعمال اور وسیع بینڈ کوریج کی ضرورت ہوتی ہے۔

ای پی ایم پی سیکٹر انٹینا کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں:

فریکوئنسی کا دوبارہ استعمال: اے بی اے بی چینل دوبارہ استعمال (دو چینلز جو چار قطعات کا احاطہ کررہے ہیں) کے لیے ڈیزائن کردہ انٹینا 35 ڈی بی رخ سے پشت تناسب رکھتا ہے جس میں سامنے کے رخ کی سمت پر وسیع روزن شامل ہے۔
چینل لچک: مستقل حصول آپریٹر کو بینڈ میں کہیں بھی ایک چینل منتخب کرنے اور متوقع کارکردگی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
مستقل کوریج: انٹینا کی مستقل نل فل صلاحیتیں کسی ایک علاقے میں وسیع جغرافیائی کوریج کو ممکن بناتی ہیں یہاں تک کہ ٹاور کے نچلے حصے کے قریب اور علاقے کے آخری حصوں میں بھی۔

ای پی ایم پی 2000 اور ای پی ایم پی سیکٹر انٹینا کیمبیئم نیٹ ورکس تقسیم کاروں کے ذریعے آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔ کیمبیئم نیٹ ورکس نظام کی ایک پیشکش اور عملی مظاہرہ آج صبح 10 سے رات 10 بجے سی ڈی ٹی تک پیش کررہا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ کررہا ہے۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں

کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک – افراد، مقامات اور چیزوں — کو منسلک کرتا ہے۔ اپنے قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈبینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی)، پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) اور وائی فائی پلیٹ فارموں کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ کاروباری اداروں؛ حکومتوں اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں؛ اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ طاقتور، آسانی سے تحفظ پذیر کمیونی کیشن نیٹ ورکس بنائیں۔ ادارہ اس وقت 150 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں توجہ طلب نیٹ ورکس میں پانچ ملین سے زیادہ رسائی اور باربرداری ریڈیوز نصب کرچکا ہے۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور امریکا، برطانیہ اور بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.cambiumnetworks.com یا www.connectingtheunconnected.org ملاحظہ کیجیے۔

رابطہ:
گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس – سائرس ہدایتی
4377 318 415 1+
chedayati@golin.com

Latest from Blog