سری لنکا میں ایزی کیش صارفین کی خاطر موبائل بین الاقوامی ادائیگی خدمات کو ممکن بنانے کے لیے موبائل کامرس ادائیگی کمپنی موزیڈوکی منی گرام کے ساتھ شراکت داری

آسٹن، ٹیکساس، 10 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بھروسہ مند ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگی حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے موزیڈو نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں موبائل والٹ صارفین کے لیے بین الاقوامی ادائیگی کو تقویت دے رہا ہے۔

موزیڈو نے اس انقلابی خدمت کے لیے دنیا کے معروف عالمی رقوم منتقلی اداروں میں سے ایک منی گرام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ سری لنکا میں ڈائیلاگ، اتصالات اور ہچکے موبائل صارفین دنیا کی پہلی انٹر-آپریبل موبائل منی سروس ایزی کیش کے ساتھ رجسٹر ہوکراب ایزی کیش موبائل والٹ کے ذریعے بین الاقوامی ادائیگی وصول کر سکتے ہیں۔ یہ ایزی کیش کے 14 ملین ممکنہ صارفین کے لیے غیر معمولی سہولت فراہم کرتی ہے۔

مائیکل لبرٹی، موزیڈو کے بانی اور چیئرمین گلوبل اسٹریٹجکریلیشن شپس، نے کہا کہ “ہم سری لنکا میں جدید حل فراہم کرنے کے لیے منی گرام اور ڈائیلاگ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ موزیڈو کی موٹیف موبائل پے منٹ ٹیکنالوجی اور منی گرام کی رقوم منتقلی خدمات کا استعمال ایزی کیش صارفین کو غیر معمولی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہماری نظریں اپنے یکساں اہداف کو پانے کے لیے سری لنکا اور جنوب مشرقی ایشیا میں فراہم کنندگان کو اپنے عالمی تزویراتی شراکت داروں سے منسلک کرنے پر مرکوز ہیں۔”

سری لنکا میں موزیڈو کے مینیجنگ ڈائریکٹر رینزیمارٹینیز نے کہا کہ “موزیڈوکا مشن ایک جامع مالیاتی خدمات دنیا کے ایسے حصوں میں لانا ہے جو روایتی بینکاری خدمات تک رسائی نہیں رکھتے۔ ہماری مشترکہ ٹیکنالوجی ایزی کیش کے لاکھوں صارفین کے لیے نئے امکانات تخلیق کرچکی ہے۔ ایزی کیش کے لیے اس حل کو بنانے میں منی گرام کے ساتھ شراکت داری اس ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم تھا۔”

منی گرام کے سینئرریجنل ڈائریکٹر، جنوبی ایشیا و جی سی سی ممالک کوشک روئے نے کہا کہ “اپنے صارفین کے لیے سہولت ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہم نے انہیں انتخاب دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں رقوم کس طرح وصول کرنا چاہتے ہیں۔ موزیڈو، اور ڈائیلاگ، کے ساتھ شراکت داری کی بدولت سری لنکا میں ہمارے صارفین اب صرف نقد رقوم ہی نہیں، بلکہ اپنے اسمارٹ فونز میں براہ راست بھی پیسے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے ڈیجیٹل سیلف سروس چینل سال بہ سال 60 فیصد سے زیادہ رفتار سے بڑھ رہے ہیں، جو ہمارے صارفین کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے قریب لا رہے ہیں۔”

ڈائیلاگ ایکسیاٹا پی ایل سی نائب صدر برائے موبائل پے منٹس فارک کادر نے کہا کہ “موزیڈو اور منی گرام کے ساتھ کام کے ذریعے ہم اب اپنے صارفین کو بین الاقوامی ادائیگی وصول کرنے کا آسان ترین طریقہ فراہم کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ یہ کامیابی سری لنکا بھر میں موبائل ادائیگی اور استعمال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں ہمارے ادارے کو بہتر مقامات پیش کررہی ہے۔”

موزیڈو کے بارے میں
موزیڈو دنیا بھر میں بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل پیش کرتا ہے جو صارفین کے لیے خاص طور پر تیار کردہ قیمت موثرکلاؤڈبیسڈ حل کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریق کی جانب سے دیگر مصنوعات کو باآسانی شامل کر سکتے ہیں۔ موزیڈو کی عالمی موجودگی اور عالمی پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، سری لنکا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جو لوگوں کے لیے اپنے پیسے، ادائیگی اور دیگر خدمات کو موبائل کے ذریعے سنبھالنا ممکن بنا رہی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے mozido.comملاحظہ کیجیے۔ ہمیں ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @Mozido۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

وان لے
ایسوی پی مارکیٹنگ
موزیڈوانکارپوریٹڈ
1-512-518-2200+

Latest from Blog