چین کی عدالت نے ٹیسیز پتلے سم کار پیٹنٹس کو بحال کردیا، عالمگیریت کے لیے ایک مستحکم بنیاد پڑنے لگی

تائی پے، تائیوان، 15 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

تائیوان میں قائم ٹیسیز ٹیکنالوجی نے چین کی بیجنگ بلدیہ کی عوامی عدالت عالیہ میں ایک پتلا سم کارڈ پیٹنٹ مقدمہ جیت لیا ہے۔

ٹیسیز ٹیکنالوجیز ایک بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی و مالیاتی خدمات فراہم کنندہ ہے جو اپنے پتلی سم کارڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں اضافی قدر رکھنے والی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ چین میں 15 ملین موبائل بینکاری صارفین ٹیسیز کی پتلی سم کارڈز کی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں۔

ٹیسیز کے پیٹنٹس کو دو اداروں، بشمول چین کے سب سے بڑے پرانے سم کارڈ فراہم کرنے والے ادارے واچ ڈیٹا، کی جانب سے 2011ء میں چیلنج کیا گیا تھا۔

دو سال کی مقدمہ بازی کے بعد اکتوبر 2013ء میں بیجنگ کی عوامی عدالت عالیہ نے ٹیسیز کے پیٹنٹس کو چین میں درست قرار دیا۔

جنوری 2014ء میں ایک اور اپیل چین کی سپریم پیپلز کورٹ میں درج کی گئی جس میں مقدمے کی دوبارہ کوشش کی گئی۔

بالآخر مئی 2016ء میں بیجنگ کی عوامی عدالت عالیہ نے فیصلے کو برقرار رکھا اور یوں ٹیسیز کے پیٹنٹ جواز کی دوبارہ تصدیق کی۔

پیٹنٹ کے لیے دسمبر 2005ء میں درخواست دی گئی تھی اور اس کی منظوری اپریل 2009ء میں پیٹنٹ ری ایگزامنیشن بورڈ نے دی تھی۔ 47 دیگر ممالک میں پیٹنٹس کے ساتھ یہ کامیابی ٹیسیز کو بین الاقوامی موجودگی کو مزید بڑھانے میں مدد دے گی۔

ٹیسیز ٹیکنالوجیز کے چیئرمین جیسن ہو نے زور دیا کہ “یہ پیٹنٹ اسمارٹ کارڈ اور ای سم ٹیکنالوجی کی صورتوں میں ٹیسیز کی جدت طرازی کی بنیاد ہے۔ جاری کردہ خدمات میں سلم ڈوئیٹ، بین الاقوامی مسافروں کے لیے خرچ بچاؤ پری پیڈ حل، سم او ایم ای اور سم او ایم ای پے، ایک موبائل بینکنگ پلیٹ فارم اور اس کا ووکونگ پلیٹ فارم برائے ٹیلی کام خدمات فراہم کنندگان شامل ہیں۔ عالمی توسیع کے لیے ٹیسیز نے اپنی رسائی کو برصغیر اور افریقہ تک بڑھایا ہے۔”

کینیا میں ایکوئی ٹیل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ٹیسیز پتلے سم کارڈ پر بنیاد رکھنے والا واحد موبائل بینکاری حل فراہم کنندگان ہے جس کی منظوری کینیا کی حکومت نے دی ہے۔

ایکوئٹی بینک کے ماتحت ادارے ایکوئی ٹیل نے حال ہی میں ٹیسیز ٹیکنالوجی کی بنیاد پر جدت طرازی کے لیے ماسٹرکارڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ارب شلنگ کی فنڈنگ حاصل کی ہے، تاکہ کینیا کے دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت کی خدمات میں مدد دے سکے۔

بھارت میں ٹیسیز نے ملک کے سب سے بڑے گرین فیلڈ بینک یس بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے، اور مالیاتی شمولیت کے لیے پتلی سب سے چلنے والے ادائیگی حل متعارف کروائے ہیں۔ یس پے مینٹس ویفر ایک پری پیڈ والٹ سے منسلک ہے جسے صارفین مختلف اقسام کے مالی لین دین کے لیے لوڈ کر سکتے ہیں۔ مالی لین دین ایک پیٹنٹ شدہ انکرپٹڈ ایس ایم ایس ٹیکنالوجیکے ذریعے کیے جا سکتے ہیں تاکہ بینک کے سرورز سے رابطہ کر سکے۔

نیشنل پے مینٹ کارپوریشن آف انڈیا بھی ٹیسیز کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ تمام دیگر بینکوں کو موبائل بینکاری فراہم کرنے کے لیے عام پلیٹ فارم بنا سکے۔

ٹیسیز کے بارے میں مزید (http://www.taisys.com/index)

کوربن لین
226270927 886 +

Latest from Blog