ابرجی کا بی آر پی آر نیوزلیٹر برازیل کی بہترین مشقوں کو عالمی برادری کے سامنے لاتا ہوا

ساؤ پاؤلو، 17 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 2011ء میں ابرجی – برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشن – نے برازیل کے کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے بارے میں پہلی عالمی اشاعت، بی آر پی آر میگزین، کا اجرا کیا۔ پانچ سال بعد اس منصوبے کو ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ہے اور آج یہ بی آر پی آر نیوزلیٹر بن چکا ہے۔

یہ نیوزلیٹر یعنی خبرنامہ برازیل میں کمیونی کیشنز کے شعبے میں ہونے والے متعلقہ کام ظاہر کرتا ہے اور اسی دوران لکھاریوں کے لیے مکالمہ اور بین الاقوامی سطح پر ظاہر ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بی آر پی آر برازیل کی کاروباری کمیونی کیشنز کی ایک کوشش ہے تاکہ بین الاقوامی کارپوریٹ برادری میں حصہ ڈالیں۔

بی آر پی آر نمبر2 مئی میں جاری ہوا، جو آرتھر ڈبلیو پیج سوسائٹی کے صدر راجر بولٹن کا خصوصی انٹرویو پیش کرتا ہے، جو کمیونی کیشنز کی دنیا کے معتبر ترین اداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ادارے کی جانب سے بنائے گئے حالیہ منصوبے، سی سی او رپورٹ، کے بارے میں بات کی، جو نئے قواعد و مہارتوں کی تحقیق ہے جو کاروباری ادارے کمیونی کیشنز کے ایگزیکٹوز سے طلب کر رہے ہیں۔

خبرنامہ ابرجی اور عالمی ایجنسی پی آرنیوزوائر کے دوران دستخط شدہ شراکت داری کا بھی جشن مناتا ہے، جو عالمی سامعین تک برازیل کی کاروباری رابطہ کاری بہتر بنانے میں اور ان کے بہترین طریقوں اور صنعتی جدت طرازیوں کو پہنچانے میں مددگار ہوگا۔ اجرا ابرجی کے منسلکہ اداروں ارنسٹ اینڈ ینگ اور برسن-مارسٹیلر کی خبریں بھی پیش کرتا ہے۔

شمارہ نمبر3 جون کے اختتام تک جاری ہوگا۔

بی آر پی آر خبر نامہ کو حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

ابرجی کے بارے میں

ابرجی برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشن کے بارے میں معلومات اور مشقوں کو بنانے اور پھیلانے کے لیے اہم قومی حوالہ جاتی مرکز ہے۔ ابرجی 8 اکتوبر 1967ء کو قائم کیا گیا تھا اور ایک پیشہ ورانہ اور سائنسی غیر برائے منافع ادارہ ہے جو کاروباری رابطہ کاری کو مضبوط بنانے اور پیشہ ور افراد کے کردار کو بہتر بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔ اس کے ستون حمایت، مواد، تعلیم اور کیریئر ہیں۔ ادارہ 500 سے زیادہ اراکین (ادارے اور ماہرین) رکھتا ہے جو کارپوریٹ کمیونی کیشن اور آرگنائزیشنل سرگرمی بناتے یا اس کنارے تک بالواسطہ یا بلاواسطہ حصہ ڈالتے ہیں۔ ابرجی منصوبوں اور تبادلوں کے ساتھ دنیا بھر میں امریکا، کینیڈا، فرانس، اسپین، پرتگال، جرمنی، اٹلی، بھارت، میکسیکو، ارجنٹائن، چلی، کولمبیا اور پیرو جیسے ممالک کے ساتھ کام کرتا ہے اور ایک برازیلین کارپوریٹ کمیونی کیشنز تھنک ٹینک کی حیثیت کا حامل ہے۔

رابطہ برائے معلومات:
ٹاٹو کاربونارو
امور عامہ و بین الاقوامی تعلقات
9090-5637 11 55+– ایکسٹینشن 824
tatocarbonaro@aberje.com.br

Latest from Blog