‫اے پی آر انرجی کو ارجنٹائن میں 350 میگاواٹ کے موبائل ٹربائن منصوبے مل گئے

پانچ سالہ معاہدہ ادارے کی تاریخ کا سب سے بڑا واحد اعزاز ہے

جیکسن ول، فلوریڈا، 16 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بجلی کے فوری حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہےکہ اسے ارجنٹائن کی وزارت توانائی و کان کنی کی جانب سے 450 ملین ڈالرز سے زیادہ کے دو پنج سالہ منصوبے دیے گئے ہیں تاکہ جنوبی امریکا کے دوسرے سب سے بڑے ملک کے لیے کل 350 میگاواٹ کی بجلی فراہم کرے۔ یہ پیداواری صلاحیت دو مقامات کے درمیان تقسیم ہوگی، جو اداے کے 14

APR Energy’s state-of-the-art mobile turbines offer a range of advantages over traditional fast-track power technologies. They include the flexibility to use alternative fuels such as LPG, naphtha and kerosene, as well as lower emissions, less noise and a smaller footprint compared with high-speed reciprocating engines producing the same amount of power.

جدید دہرے ایندھن کے حامل موبائل گیس ٹربائنوں کو استعمال کریں گے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160615/380032
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان کیمپیئن نے کہا کہ “یہ اے پی آر انرجی کی تاریخ کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اور صنعت میں بہترین افراد اور بہترین ٹیکنالوجی رکھنے کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی ٹیم پر بہت زیادہ فخر محسوس کررہا ہوں۔”

کیمپیئن نے کہا کہ “ہم وزارت توانائی و کان کنی کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ارجنٹائن میں عوام اور کاروباری اداروں کو قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کی ہماری صلاحیت پر مسلسل اعتماد کیا۔ ارجنٹائن کئی سالوں سے ہمارا کلیدی صارف ہے اور ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ ہمیں کسی بھی بین الاقوامی ادارے کو پیداواری صلاحیت کا دیا گیا سب سے بڑا حصہ ملا ہے۔ ہماری نظریں ارجنٹائن کو اگلی دہائی میں بھی بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے موقع پر مرکوز ہیں۔”

اے پی آر انرجی 2008ء سے ارجنٹائن میں مسلسل موجودگی رکھتا ہے۔ ادارہ اس وقت تین مقامات: فورموسا، میگدالینا اور سائنسز پیزیا میں کل 75 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔

ارجنٹائن میں 350 میگاواٹ کے ساتھ اے پی آر انرجی کو 2016ء کے لیے نئے کاروبار میں 750 میگاواٹ سے زیادہ دیے گئے ہیں۔ یہ اے پی آر انرجی کا گزشتہ سال موبائل گیس ٹربائنز کے لیے چوتھا اعزاز ہے، جس میں مصر اور تسمانیہ میں موجودہ منصوبے شامل ہیں۔

APR Energy.

کیمپیئن نے کہا کہ “ہمارا ارجنٹائن اعزاز مزید ثابت کرتا ہے کہ ٹربائنز فوری بجلی کی مارکیٹ میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ مفادہ عامہ کے لیے ایک ترجیحی ٹیکنالوجی ہیں اور ایسا حل ہیں جو موجودہ بنیادی ڈھانچے میں شامل ہو سکتا ہے۔”

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی فوری موبائل ٹربائن بجلی فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ ہماری فوری، لچگدار اور مکمل خدمت فراہم کرنے والے توانائی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں، جہاں بھی اور جب تک انہیں اس کی ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے امتیازی تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے آگے بڑھائے جانے کے قابل کلیدی پلانٹس دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دیتے ہیں، ترقی یافتہ دنیا میں بھی اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں بھی۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.com پر ادارے کی ویب سائٹ دیکھیں۔

پریس فوٹو گیلری

Latest from Blog